Book Name:Bahar-e-Niyat

نکاح کرنےوالےکی دعا:

       نکاح کرنےوالایہ دعا کرے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ خَیْرَھَاوَخَیْرَمَاجَبَلْتَھَاعَلَیْہِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَاوَشَرِّمَاجَبَلْتَھَاعَلَیْہِ، بِسْمِ اللہِ، اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنَاالشَّیْطٰنَ وَجَنِّبِ الشَّیْطٰنَ مَارَزَقْتَنَایعنیاےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!میں تجھ سے اِس (عورت) کی بھلائی اوراس کی طبیعت  کی بھلائی کاسوال کرتا ہوں اورمیں اِس کےشرسےاوراِس کی طبیعت کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اللہکے نام سےشروع، اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!ہمیں شیطان سے دُور رکھنا اور جو تو ہمیں عطا فرمائے  اُس سے شیطان کو دُور رکھنا۔ ([1])

پڑھنے پڑھانے کی13 نِیَّتَیْں

           (1) …علم حاصل کروں گا اوردوسروں کو سیکھاؤں گا۔ (2) …پڑھ کر اپنی اصلاح کروں گا ۔ (3)…دوسروں کو سمجھاؤں گا۔ (4) …دوسروں کو نفع پہنچاؤں گا۔  (5) …اپنی ذات کونفع پہنچاؤں گا۔ (6)…خودفائدہ اٹھاؤں گا۔ (7) … دوسروں کوفائدہ دوں گا۔ (8) …لوگوں کوقرآن وسنت کےمطابق عمل پرابھاروں گا۔  (9) …لوگوں کوہدایت کی طرف بلاؤں گا۔ (10) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکےلیے لوگوں کی بھلائی  پررہنمائی کروں گا۔ (11) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکی رضاحاصل کروں گا۔ (12) …اللہ کریم کا قرب پاؤں گا۔ (13)…بارگاہِ الٰہی سے ثواب حاصل کروں گا۔

       اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍوَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمیعنیاےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!ہمارے سردار حضرت محمد اورآپ کے آل واصحاب پر درود وسلام نازل فرما۔

اللہعَزَّ  وَجَلَّسےدعا:

       اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ ! ہمیں ایسا علم الہام فرما جس سے ہم تیرے احکام ونواہی کو سمجھ سکیں اور ایسا فَہم دے جس سےتیری بارگاہ میں مناجات کا طریقہ جان سکیں، اے سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والے۔

       اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ! ہمیں علم سےمالدارفرما، حلم سےآراستہ فرما، تقوٰی سےعزت عطا فرمااور عافیت  سے عمدہ وخوبصورت بنا۔اے سب سے زیادہ رحم فرمانے والے۔

گوشہ نشینی کی21 نِیَّتَیْں

        (1) …زبان  اورنظرکی آفتوں سے بچوں گا۔ (2) …دل کی حفاظت اور اصلاح کروں گا۔ (3)…لوگوں سے کنارہ کشی کرکے یکسوئی حاصل کروں گا۔ (4) …عمل کواللہتعالٰی کےلئےخالص کروں گا۔ (5) …عمل کوریاکاری سےبچاؤں گا۔  (6) …عمل کوباطن کےخلاف ظاہرکرنےسےبچاؤں گا۔ (7) …دلوں کی ظاہری وباطنی  بیماریوں سےعمل کی حفاظت کروں گا۔ (8) …دنیا سے بے رغبتی اپناؤں گا۔  (9) …اپنے پاس موجود دنیا پر قناعت کروں گا۔ (10) …شریروں کی صحبت اور کمینوں کے ساتھ میل جول سے بچوں گا۔ (11) …عبادت وذکر کےلیےفراغت حاصل کروں گا۔  (12) …گوشہ نشینی اختیارکروں گاتاکہاللہتعالٰی کی خوشنودی حاصل ہوجائے۔ (13)…لوگوں کواپنےشرسےبچاؤں گا۔ (14) …نیکی وتقوٰی کےحصول کی کوشش کروں گا۔ (15) …اطاعت وفرمانبرداری کی حلاوت ومٹھاس محسوس کروں گا۔ (16)…دل اوربدن کوراحت پہنچاؤں گا۔ (17) …شرارتوں اورجھگڑوں سے دوررہ کراپنی جان اور دین کی حفاظت کروں گا۔ (18) …غوروفکر والی عبادت  پر قدرت حاصل کروں گا۔ (19)…راہِ راست کی رہنمائی حاصل کروں گا۔ (20) …اللہ  تعالٰی کا قرب  پاؤں گا۔ (21) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکی رضا تلاش کروں گا۔

اللہ عَزَّوَجَلَّکےلیےبھوکارہنےکی سات نِیَّتَیْں

       مومن کی خصلتوں میں سےبھوک بڑی شان رکھتی ہے  اور جب اِس میں نیت دُرُست ہوتویہ سب سےزیادہ پیروی کے لائق ہے اور اِس بھوک میں بہت سی مستحب نیتیں ہیں جو بندے کو  بلنددرجات تک پہنچا دیتی ہیں۔

پہلی نِیَّت

       بندہ بھوکا رہنے سے یہ نیت کرے کہ نفس کو کمزورکرے گا، اُس کی خواہشات کو توڑےگااوراُس کی مخالفت کوترجیح دےگاتاکہ وہ اِطاعت والے کاموں میں لگ جائے  اورحکْمِ الٰہی پرعمل کے لحاظ سے ایسا کرنامستحب ہےبندہ اِس کے ذریعےاللہ تعالٰی کی رضا پالے گا اور بلند درجات پر فائز ہوجائے گا۔

       اللہعَزَّ  وَجَلَّارشاد فرماتاہے:

وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ (۴۰)   (پ۳۰، النّٰزِعٰت: ۴۰)

ترجمۂ کنزالایمان: اوروہ جواپنےرب کےحضور کھڑےہونےسےڈرااورنفس کوخواہش سے روکاتوبےشک جنت ہی ٹھکاناہے۔

 



[1]   بخاری،  کتاب الوضوء،  باب التسمیة علی کل حال... الخ،  ۱ / ۷۳،  حدیث: ۱۴۱



Total Pages: 54

Go To