Book Name:Bahar-e-Niyat

        (4) …اِس نکاح اوراپنےقول وفعل سےنیت کرتاہوں کہ نیک بیٹےکی دعا سےبرکت حاصل کروں گا۔ (5) …اگرمیرا بیٹا مجھ سے پہلے فوت ہوگیا تو اُس کے بچپنے کی موت سے شفاعت کے حصول کی نیت کرتا ہوں ۔ (6) …میں اِس نکاح سے نیت کرتا ہوں کہ شیطان سےاپنی حفاظت کروں گا۔ (7) … خواہش کو توڑوں گا۔  (8)…شرکےفتنوں کوختم کروں گا۔ (9)…آنکھوں کی حفاظت کروں گااور

 (10) …وسوسوں میں کمی کروں گا۔ (11) …میں بدکاریوں سےشرم گاہ کی حفاظت کی نیت کرتا ہوں۔ (12) …اِس نکاح سے نیت کرتا ہوں کہ زوجہ کے ساتھ بیٹھ کر،  اُسےدیکھ کراوراُس کےساتھ کھیل کرنفس کوراحت واُنسیت پہنچاؤں گا۔  (13) …دل کوسکون پہنچاؤں گا۔ (14) …دل کوعبادت کےلیےتقویت دوں گا۔ (15) …نکاح کےذریعےگھریلوانتظامات، کھانےپکانے، صفائی ستھرائی اوربستربچھانےاٹھانےکی مصروفیات نیزبرتن دھونےاوردیگرضروریاتِ زندگی کی فراہمی سےدل کوفارغ  کروں گا۔  (16) …نکاح سےنیت کرتاہوں کہ  بیویوں کےحقوق کی ادائیگی اوراِنتظام ونگرانی کر کےاپنےنفس سےجہادکروں گااوراُسےریاضت میں لگاؤں گا۔ (17) …بیویوں کی بُری عادتوں پرصبرکروں گا۔ (18) …بیویوں سےپہنچنےوالی متوقع اَذیت برداشت کروں گا۔ (19)…بیویوں کی اصلاح کرکےانہیں خیروبھلائی کے راستے پر گامزن کروں گا۔ (20) …بیویوں کےلیےطلب حلال کی کوشش کروں گا۔ (21) …اولاد کی تربیت کےمعاملےمیں کاوشیں کروں گا۔ (22) …میں اِن تمام معاملات میںاللہ عَزَّ  وَجَلَّکی تائیدوحمایت اوراُس کی توفیق  طلب کروں گااوراُس کے سامنےگڑگڑاؤں گا اوراِن کےحصول کےلیےمیں اُسی کامحتاج ہوں۔ (23) …میں مذکورہ تمام باتوں میںاللہ تعالٰی کی رضا کی نیت کرتا ہوں۔

بارگاہِ الٰہی میں دعائیں:

       اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!اِس نکاح سےوہی نیت کرتاہوں جوتیرےنیک بندےاور باعمل عُلَماکرتے ہیں ۔ جس طرح تونے انہیں توفیق دی ہمیں بھی توفیق عطا فرما اور جس  طرح تونے اُن کی مدد فرمائی ہماری بھی مدد فرما، ہماری کمی کو پورا فرمااور ہم سے قبول فرمالے،  ہمیں پلک جھپکنے کی مقداربھی ہمارے  نفس  کے سپرد نہ فرما اور اپنے احسان و کرم سے  خیروعافیت کے ساتھ نکاح کے تمام معاملات کو دُرُست فرما۔

       اےربّ کریمعَزَّ  وَجَلَّ!توہماری مغفرت فرما، ہم پررحم فرما، ہم سےراضی ہوجا،  ہم سے قبول فرما، ہمیں جنت میں داخلہ عطا فرما، ہمیں دوزخ سے نجات عطا فرما اور ہمارا ہرکام ٹھیک فرمادے۔

       اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!میرےلیےاِس نکاح اورتمام چیزوں میں مدد، برکت اور سلامتی رکھ دے اور اِس بات سے میری حفاظت فرما کہ یہ چیزیں مجھےتجھ سے دورکردیں اور میرےاورتیری اطاعت کےدرمیان رُکاوٹ بن جائیں اور مجھے بقدرِضرورت روزی عطا فرما اور مجھے حرام سے بچنے والا بنا۔

       اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!میری ذات اورمیراسکون وحرکت امانت ہیں تومیں جہاں رہوں تو میری حفاظت فرما اورمجھے اپنی وِلایت کی خیرات عطا فرما جو تونے اپنے نیک بندوں کو عطا فرمائی۔

       اےربّعَزَّ  وَجَلَّ!ہماری، ہمارےوالدین، ہماری اولاد، ہماری بیویوں، ہمارے مشائخ،  ہمارے بھائیوں، ہمارےتمام قرابت داروں، ہمارےرشتہ داروں  اورتمام حقوق والوں اورجس کا تھوڑا سابھی حق ہوسب کی مددفرما۔اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!اےتمام جہانوں کے پروردگار!تیرےذکر، تیرےشکراورتیری اچھی عبادت پرہماری اوراِن سب کی مددفرما۔

       اےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ!اےسارےجہانوں کےپالنےوالے!ہمیں اوراِن سب کو ہدایت وتوفیق کی دولت سے مالا مال فرما۔اےربِّ کریم !اےذُوالجلال والاِکرام!ہمیں  اور انہیں قرآن وسنت پر زندہ رکھ ۔اےپاک پروردگارعَزَّ  وَجَلَّ!ہم اپنے اور اُن کے لیے قبولیت کاسوال کرتےہیں اوراُس چیزکاسوال کرتےہیں جوہمیں تجھ سےقریب کردے۔ اٰمِیْن۔وَصَلِّ بِجَلَالِکَ عَلٰی اَشْرَفِ الْمُرْسَلِیْنَ مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ  وَالْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنیعنی اےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ!اپنی عطاسےتمام رسولوں سے برترآخری نبی  حضرت محمداورآپ کےآل واصحاب پردرودو سلام نازل فرما اور سب خوبیاںاللہ تعالٰی کے لیے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔

نکاح کی دعائیں

نکاح کرنےوالےکودعا:

       نکاح کرنےوالےکےلیےیوں دعاکرو: بَارَکَ اللہُ لَکَ وَبَارَکَ عَلَیْکَ وَجَمَعَ بَیْنَکُمَا فِیْ خَیْریعنیاللہتعالٰی  تجھے برکت عطا فرمائے اور بابرکت بنائے  اورتم دونوں کوخیروبھلائی میں جمع فرمائے۔([1])

 



[1]   ابن ماجہ،  کتاب النکاح،  باب تھنئة النکاح،  ۲ / ۴۴۱،  حدیث: ۱۹۰۵



Total Pages: 54

Go To