Book Name:Bahar-e-Niyat

ترجمۂ کنزالایمان: بےشک وہ جواللہکی کتاب پڑھتےہیں اورنمازقائم رکھتےاورہمارے دیئے سےکچھ  ہماری راہ میں خرچ کرتےہیں پوشیدہ اور ظاہروہ ایسی تجارت کےامیدوارہیں جس میں ہرگزٹوٹا (نقصان) نہیں۔

  (41) …اپنے اور حاضرین کےلیے ہدایت ورہنمائی حاصل کروں گا۔

            اللہتعالٰی ارشادفرماتاہے:

هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَۙ (۲)   (پ ۱، البقرة: ۲)

ترجمۂ کنز الایمان:  (قرآن میں) ہدایت ہےڈر والوں کو۔

  (42) …قرآن کریم سے دُوری ختم کروں گا۔

رات کی عبادت کی15نِیَّتَیْں

       قیامُ اللَّیل یعنی رات کی عبادت میں درج ذیل نیتیں کی جاسکتی ہیں:

           (1) بارگاہِ الٰہی سے ولایت خاصہ عطا ہونے کی اُمید رکھوں گا ۔ (2) اللہ تعالٰی اور اُس کےپیارے رسولِ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حکم کی تعمیل کروں گا۔

       اللہعَزَّ  وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:

وَ مِنَ الَّیْلِ فَتَهَجَّدْ بِهٖ نَافِلَةً لَّكَ ﳓ  (پ۱۵، بنی اسراءیل: ۷۹)

ترجمۂ کنز الایمان: اوررات کےکچھ حصہ میں تہجدکرویہ خاص تمہارےلئےزیادہ ہے۔

       حضورتاجدارِمدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا: اےعبْدُاللہ!فلاں کی طرح نہ ہوناکہ وہ رات کو قیام کیاکرتا تھاپھر چھوڑ دیا۔ ([1])

           (3) …اللہعَزَّ  وَجَلَّمیرےقیام کےسبب زمین والوں سےعذاب اٹھالے۔  (4) شب بیداری کرکےاپنےنفس سےجہادکروں گا۔ (5) رات میں عبادت کرکےاسلاف کی پیروی کروں گا۔ (6) اللہعَزَّ  وَجَلَّ مجھےاَہْلِ معرفت والی عطاؤں سے نوازدے۔ (7) …رات میں عبادت کرکےنیند میں کمی کروں گا۔ (8) …مسلمان مردوں اور عورتوں  کےلیےدعاکروں گا۔ (9) قرآنِ کریم کی تلاوت کروں گا۔  (10) خشوع وخضوع کےساتھ دعاکروں گا۔ (11) قبولیت کی گھڑی  کو پہنچوں گا۔ (12) اخلاص سے قریب تر عبادت بجالاؤں گا۔ (13) شب بیداری کی عظیم سُنَّت کوزندہ کروں گا۔ (14) سحر کےوقت توبہ واِسْتِغْفارکروں گااور  (15) حق تعالٰی سے اَہْل معرفت کو ملنے والا فیض حاصل کروں گا۔

نیکی کی دعوت کی19نِیَّتَیْں

       اللہ تعالٰی کی طرف بلانے والا درج ذیل نیتیں کرسکتا ہے:   (1) اللہ تعالٰی کا قُرب حاصل کروں گا۔ (2) …حکْمِ اِلٰہی کی پیروی کروں گا۔ (3) …حضورنَبِیِّ کریم،  رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اتباع کروں گا۔ (4) سلف صالحین کی اِتِّباع اوراُن کےحکم  کی پیروی کروں گا۔ (5) …فرضِ کفایہ کوادا کروں گا۔ (6) …جتنا علم اورحضورنَبِیِّ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی جوسنت جانتاہوں اُُسے پھیلاؤں گا۔  (7) …تکلیف ومشقت پرصبرکروں گا۔ (8) …لوگوں کی بےرُخی اوراعراض کرنے پربرداشت سےکام لوں گا۔ (9) …بارگاہِ خداوبارگاہِ مصطفٰےمیں محبوب بنوں گا۔  (10) …لوگوں کےبعض حقوق اداکروں گا۔ (11) …حضورتاجدارِختْمِ نبوتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی شریعت کوعام کروں گا۔ (12) …اُمَّتِ مرحومہ سےآفتوں کو دُورکروں گا۔ (13) …حسْنِ اَخلاق سیکھوں گا۔ (14) …عوام کےساتھ شفقت سےپیش آؤں گا۔ (15) …معاشرےکی اصلاح کروں گا۔ (16) …خودکواورسامنےوالےکونفع پہنچاؤں گا۔ (17) …عطائےالٰہی سےاپنےعیبوں سےآگاہی حاصل کروں گا۔ (18) …اللہتعالٰی سےفائدےکی امیدرکھوں گااور (19) …اللہعَزَّ  وَجَلَّ سے ہر طرح کی مدد چاہوں گا۔

نکاح کی23 نِیَّتَیْں

       حضرت سیِّدُنا شیخ عارف بِاللہ علی بن ابوبکرسکران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن سے نکاح کی درج ذیل نیتیں منقول ہیں:

        (1) …میں اِس نکاح اور بیوی سے محبَّتِ الٰہی کی نیت کرتا ہوں۔ (2) … جِنْسِ انسانی کی بقا کے لیے بیٹے کے حصول کی کوشش کروں گا۔ (3) …حضورنَبِیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےفخرومُباہات میں اضافہ کے لحاظ سے اُن کی محبت کی نیت  کرتاہوں۔جیساکہ