Book Name:Bahar-e-Niyat

       حضورنَبِیِّ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہےکہاللہتعالٰی ارشاد فرماتاہے: میری خاطرباہم محبت رکھنےوالوں کےلیےمیری محبت لازم ہوگئی۔ ([1])

اِسْتِغْفارکاحقیقی معنٰی:

       منقول ہےکہ حضرت سیِّدُناعبدالواحدبن زیدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ایک شخص کو استغفارکرتےسناتوفرمایا: اےشخص کیاتواستغفارکامعنیٰ جانتاہے؟اُس نےعرض کی:  نہیں۔ فرمایا: جان لے کہ استغفار ایک قسم کی توبہ ہے اور توبہ ایسی چیز ہے جو چھ معانی سےجُڑی ہوئی ہے:  (۱) …گزشتہ گناہوں  پرندامت (۲) …آئندہ گناہوں  سےبچنا (۳) … وہ تمام فرائض ادا کرناجوتواپنےاوراللہ تعالٰی کےمابین ضائع کرچکا (۴) …لوگوں کی عزتوں اورمالوں میں جوحقوق تیرے ذِمَّہ ہیں اُنہیں ادا کرنا (۵)…حرام سے پیدا ہونے والی چربی وگوشت کو پگھلانا حتّٰی کہ ہڈی اورجِلد اپنی جگہ واپس آجائے اور (۶) …بدن کو طاعات کی سختی اورتلخی چکھانا جس طرح اُسے گناہوں کا مزہ چکھایاتھا۔یہ سن کراُس شخص نے عرض کی:  ایساکون کرسکتا ہے۔فرمایا: اگر تمہارا کپڑا بوسیدہ ہوجائےتو بوسیدہ بوسیدہ کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا اور استغفار ایک پیوند ہی ہے اور استغفار کے ساتھ یوں دعاکرو: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْتَقِیْلُکَ فَاَقِلْنِیْیعنی اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!میں تجھ سےغَلَطی کی معافی چاہتا ہوں تو میری غَلَطی معاف فرمادے۔ ([2])

مُلاقات کی نِیَّتَوں کا خُلاصہ  بُری نیتیں:

       مسلمان بھائی سے ملاقات کی پانچ بُری نیتیں جن سے بچنا چاہیے:   (1) …کھانے،  خواہش پوری کرنے، لباس، زیورات اورباتیں کرنےکی نیت سےملاقات کرنا۔  (2) …حصولِ عزت، دکھاوےاورفخرومُباہات کےلیےملاقات کرنا۔ (3) …پہچان اورمقام ومرتبہ کی خاطرملاقات کرناتاکہ اِس کی تعظیم وتکریم کی جائے۔ (4) …لوگوں سےتعریف  کروانے کی غرض سے ملاقات کرنا۔ (5) مال کےحصول کی نیت سے ملاقات کرنا ۔

اچھی نیتیں:

       مسلمان سےملاقات کی آٹھ اچھی نیتیں جن میں اجروثواب ہے:   (1) …مسلمان بھائی کی حرمت، عزت  اورمقام ومرتبہ کی خاطر اُس سےملاقات  کرنا۔ (2) …مسلمان

بھائی کومانوس کرنےاوراُس کے دل کواپنے لیے بدلنے کی نیت سے ملاقات کرناتاکہ دونوں کے درمیان (مزید) محبت  پیدا ہو۔ (3) مومن کے دل میں خوشی داخل کرنےکی نیت سے ملاقات کرنا۔ (4)…حضورنَبِیِّ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے طریقےکی پیروی کےلیے ملاقات کرنا ۔ (5) اِس نیت سے ملاقات کرنا کہ مسلمان بھائی سےملاقات گناہوں کےکفارےاورخطاؤں کےمٹنےکاسبب ہے۔ (6) …اِس نیت سے ملاقات کرنا کہ مسلمان بھائی کو دیکھ کربرکتیں ملیں گی اور اُس کےقُرب کا فائدہ اٹھاکر اپنے دل کی دواکروں گا۔ (7) مسلمان بھائی کواپناحال سنانےاوراُس سےاپنےدین کےمُتَعَلِّق نصیحت حاصل کرنے کے لیے ملاقات کرنا۔ (8) محبَّتِ الٰہی کی تلاش کی نیت سے ملاقات کرنا۔

ملاقات کی دعائیں:

       مسلمان بھائیوں سے ملاقات میں درج ذیل دعائیں کی جائیں:

 (1) اگرمسلمان بھائی کےہاں کھاؤتویہ دعاکرو: اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَھُمْ فِیْمَارَزَقْتَھُمْ وَاغْفِرْ لَھُمْ وَارْحَمْھُمْیعنی اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!تونے جو انہیں رزق عطا فرمایاہے اِس میں انہیں برکت دے اور انہیں بخش دےاور اِن پر رحم فرما۔ ([3])

 (2) اگروہ تمہیں کچھ پلائےتو یوں دعاکرو: اَللّٰھُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِیْ وَاسْقِ مَنْ سَقَانِیْیعنی اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!تواُسےکھلاجس نےمجھےکھلایااوراُسےپلاجس نےمجھے پلایا۔ ([4])

 (3) …اگرتم اُن کےہاں روزہ افطارکروتویہ دعادو: اَفْطَرَعِنْدَکُمُ الصَّائِمُوْنَ وَاَکَلَ طَعَامَکُمُالْاَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَیْکُمُ الْمَلَائِکَۃیعنی تمہارے ہاں روزہ دارروزہ کھولیں اور تمہارا کھانا نیک لوگ کھائیں اور فرشتے تم پررحمت بھیجیں۔ ([5])

درُودشریف پڑھنے کی نِیَّتَیْں

            اےمیرےپروردگارعَزَّ  وَجَلَّ!میں حضورنَبِیِّ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپردُرود شریف پڑھنے سے نیت کرتا ہوں تیرے حکم کی بجاآوری کی ، تیری کتاب کی تصدیق کی، تیرےنبی حضرت محمدمصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی سنت (فرامین مُبارَکہ) کے اِتِّباع کی، اُن سے محبت کی، اُن کے حق کے شوق وتعظیم کی، اُن کے شَرَف کی اور اِس



[1]   مسند احمد،  مسند انصار،  ۸ / ۲۳۹، حدیث: ۲۲۰۹۱،  خلقت بدلہ وجبت

[2]   علم القلوب، باب النیة فی زیارة الاخوان، ص۲۱۲

[3]   مسلم،  کتاب الاطعمة،  باب استحباب وضع النوی... الخ،  ص۸۷۰،  حدیث: ۵۳۲۸

[4]    مسلم،  کتاب الاطعمة،  باب اکرام الضیف و فضل ایثارہ،  ص۸۷۵،  حدیث: ۵۳۶۲

[5]   ابن ماجہ،  کتاب الصیام،  باب فی ثواب من فطرصائما،  ۲ / ۳۴۷،  حدیث: ۱۷۴۷



Total Pages: 54

Go To