Book Name:Singhon wali Dulhan

         میر کالونی(میر پور خاص) کے ایک اسلامی بھائی نے تحریردی کہ ہمارے عَلاقے میں بکریوں میں ایک خطرناک مَرَض پھیل گیا، دَھڑا دَھڑ بکریاں مرنے لگیں ، مَرَض اسقدرخطرناک تھا کہ بکری اچانک کھڑے کھڑے گرتی اور دم توڑ دیتی، یہاں تک کہ ذَبح شرعِی کیلئے چُھری پھیرنے کا موقع بھی نہ ملتا ۔ اس طرح کی چھ بکریاں تو میں نے خود اپنے سامنے مرتے دیکھیں ۔ مجھے بھی تشویش ہوئی کیونکہ میں نے بھی گھر میں چند بکریاں پال رکھی تھیں ۔ بہرحال میں نے مَجلِسِ مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے مکتب سے تعویذاتِ عطاریہ حاصل کر کے بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق بکریوں کے سینگوں پر باندھ دیئے ۔ بکریوں کے سینگوں پر امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کیتعویذ  باندھنے کی بَرَکت سے میری بکریاں تا دمِ تحریر مَحفوظ ہیں اور امیدہے  اِن شآء اﷲ   عَزَّوَجَلَّ   مَحفوظ رہیں گی۔ میں نے دیگر لوگوں کو بھی تعویذاتِ عطاریہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

صلّو ا علٰی الْحَبِیْب !     صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد

(۱۳)نظرِبَدْ سے حفاظت

          ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ میری بیٹی کو آئے دن نظر لگ جاتی جس کی وجہ سے وہ اکثر بیمار رہتی تھی اور بے انتہا کمزور ہوچکی تھی ۔ میں فیضانِ مدینہ سے امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ تعویذات لایا اور کاٹ والا عمل بھی کروایا۔ َالْحَمْدُﷲ  عَزَّ وَجَلَّ جب سے تعویذپہنایا ہے اور کاٹ والا عمل کروایا ہے میری بچی کو نظر نہیں لگی۔  اَلْحَمْدُﷲ  عَزَّوَجَلَّ  تادمِ تحریر میری بچی بالکل صحت مند ہے میں امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا بیحد مشکور ہوں ۔ اللّٰہ   عَزَّوَجَلَّ  میرے مرشدِ کریم مد ظلہ کی عمر، علم، عمل میں مزید خیرو بَرَکتیں عطا فرمائے ۔

(اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

صلّو ا علٰی الْحَبِیْب !      صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد

       (۱۴)معدے کے درْد سے نَجات

       ایک اسلامی بہن نے حلفیہ تحریر بھیجی کہ کافی عرصہ سے میرے معدے میں اچانک درْد اُٹھتا اورساتھ ہی سرمیں بھی شدیددرْدشروع ہوجاتا،جس کی وجہ سے میں تڑپ جاتی۔ اس وجہ سے ساراگھر پریشان تھا،کافی علاج کروایا مگر اِفاقہ نہیں ہوا۔شاید ڈاکٹر مَرَض کی صحیح تشخیص نہیں کرپا رہے تھے۔ ایک دن میرا بھتیجا میرے لئے  فَیضانِ مدینہسے تعویذاتِ عطاریہ لایا۔ میں نے پابندی سے  استعمال کئے اوراَلْحَمْدُﷲ  عَزَّوَجَلَّ   چند ہی ہفتوں میں مجھے اپنے مَرَض سے کافی اِفاقہ مَحسوس ہوا اور کچھ ہی عرصے بعد مجھے اس تکلیف سے  نَجات مل گئی۔

صلّو ا علٰی الْحَبِیْب !      صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد

(۱۵)ذہنی توازن درست ہوگیا

   حمید پورہ کالونی  (میر پور خا ص )کے اسلامی بھائی کا حلفیہ بیان ہے کہ میرے بھائی کی عمر تقریباً 25سال ہوگی کافی عرصے سے اسکا ذہنی توازن دُرُست نہیں تھا،پاگلوں کی طرح حَرَکتیں کرتا۔کافی علاج کروایا مگر کوئی اِفاقہ نہیں ہوا ۔ایک وقت ایسا آیاکہ اس نے گھر والوں کو پہچاننا بھی چھوڑ دیا اور تقریباً آٹھ روز سے کھانا بھی نہیں کھا یا تھا۔ ہمیں بڑی تشویش ہوئی،ان حالات میں کسی نے بتایا امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے تعویذات سے لوگوں کو بہت فائدہ ہورہاہے، لہٰذا میں بھی فیضانِ مدینہ میرپورخاص گیا او ر    امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ تعویذات لاکر بھائی کو جیسے ہی پہنائے ہماری حیرت کی انتہا نہ رہی جو بھائی آٹھ روز سے کھانا نہیں کھا رہا تھا ، اس نے10منٹ بعد کھانا مانگا اورپیٹ بھر کر کھایا ۔ اَلْحَمْدُﷲ  عَزَّوَجَلَّ  اب گھر والوں کو پہچانتا بھی ہے اور اسکا ذہنی توازن بالکل دُرُست ہوچکا ہے ۔

صلّو ا علٰی الْحَبِیْب !     صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد

(۱۶)مردانہ کمزوری سے نَجات

              محمود آباد باب المدینہ (کراچی)کے اسلامی بھائی کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد تقریباً چار سال تک میں مردانہ کمزوری کے باعث حقِ زَوجیت ادا نہ کرسکا ۔ جس کی وجہ سے بڑی شرمندگی اور کرب کا شکا رتھا ۔ کئی حکیموں اور ڈاکٹروں سے علاج کروایا جس میں ہزاروں روپے بھی خرچ ہوئے مگر کوئی اِفاقہ نہ ہواجس کے باعث میں تقریباً مایوس ہوچکا تھا ۔شیطٰن نے کئی مرتبہ خودکشی کی طرف بھی ذہن مائل کیا، خوش قسمتی سے ایک باعمامہ اسلامی بھائی سے ملاقات ہوئی اور میں نے ہمت کرکے ان سے اپنی پریشانی کا اظہار کیا تو انہوں نے بڑا حوصلہ دیا اورتعویذات عطاریہ کے بستے پر جانے کا مشورہ دیا۔ان کے مشورے پر فیضانِ مدینہ سے امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے تعویذات بالکل مفت حاصل کرکے استعمال کئے۔ اَلْحَمْدُﷲ  عَزَّوَجَلَّ   تعویذاتِ عطاریہ کے حیرت انگیز اثرات ظاہر ہوئے اور اب میں خوش و خرم اپنی اِزدَواجی زندگی گزار رہا ہوں ۔

صلّو ا علٰی الْحَبِیْب !     صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد

(۱۷) تلوؤں کی شدید جلن دور ہوگئی

          ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ عرصہ دراز سے بہن کے پاؤں کے تلوؤں میں شدیدجلن رہتی تھی ۔وہ اپنی حالت ایسی بتاتی کہ جیسے میرے پاؤں میں آگ کے شعلے ہوں ۔ ایک دن میں نے بروز جمعرات فیضانِ مدینہ میں بعدِ اجتماع تعویذاتِ عطاریہ کے مکتب سے رابطہ کیا۔ انہوں نے پاؤں میں باندھنے کیلئے دَم کی ہوئیں ڈوریاں دیں ،میں نے وہ ڈوریاں بہن کو دیں ۔ انہوں نے استعمال کیں ۔میری بہن کا کہنا ہے جب سے میں نے ڈوریاں باندھی ہیں ، اَلْحَمْدُﷲ  عَزَّوَجَلَّ  تلوؤں کی جلن سے نَجات مل گئی اور اب میں بالکل صحیح ہوں ۔

صلّو ا علٰی الْحَبِیْب !     صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد

(۱۸)بلڈ الرجی سے نَجات

        ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ مجھے تقریباً 5ماہ سے خون میں الرجی تھی جس کے سبب رات گئے تک نیند نہیں آتی تھی اور جسْم میں شدید خارش رہتی تھی ۔کئی ڈاکٹروں کو دکھایا مگر کوئی خاطر خواہ



Total Pages: 7

Go To