Book Name:Singhon wali Dulhan

ہوئی ڈوریاں لاکردیں ، جب خطیب صاحب نے وہ ڈوریاں باندھیں تو دوسرے ہی دن َالْحَمْدُﷲ  عَزَّوَجَلَّ   درْد بالکل ختْم ہوگیا۔اور وہ اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے اپنے بیانات میں امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے تعویذات کی بَرَکات کو بیان کرنا شروع کردیا اور انہیں جو پریشان حال ملتا ہے اسے امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے تعویذات استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔

صلّو ا علٰی الْحَبِیْب !     صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد

(۴) دل کا سوراخ

                صوبہ پنجاب کے ایک اسلامی بھائی کی دادی امّاں دل کی مریضہ تھیں ،جس کی وجہ سے سینے میں شدید درْد اٹھتا تھا۔ ٹیسٹ کروانے پر پتا چلا کہ دل میں سوراخ ہے ،لہٰذاآپریشن کرنا ہوگا، مگر آپریشن کے بعد بھی بچنے کے Chances (یعنی اِمکانات )کم ہیں ،بظاہر یہ چند دن کی مہمان ہیں ،دعا کریں اوربہتر یہ ہے کہ گھر جاکر انکی خدمت کریں ۔ بہر حال وہ اسلامی بھائی دادی امّاں کو گھر لے آئے تو کسی نے مشورہ دیا کہ  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے تعویذات استعمال کروائیں ۔ یہ اسلامی بھائی جامِعَۃُ الْمَدینہ  (سردار آباد)میں زیر تعلیم تھے لہٰذا انھوں نے وہیں سے تعویذاتِ عطاریہ حاصل کرلئے۔ َالْحَمْدُﷲ  عَزَّوَجَلَّ   چنددن کے اندر اندر دَرْد بالکل ختْم ہوگیا، جب دوبارہ ٹیسٹ وغیرہ کروایا تو ڈاکٹر حیرت زدہ رہ گئے کہ دل کا سوراخ بند ہوچکا ہے۔انہوں نے پوچھا کہ پچھلے دنوں کونسی دوا استعمال کی ہے؟جواب دیا ہم نے امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے تعویذات استعمال کروائے ہیں ۔یہ سن کر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ ہماری زندگی کا پہلا واقعہ ہے کہ اس قسم کی مریضہ کو اس طرح شِفاء ملی ہو۔  َالْحَمْدُﷲ  عَزَّوَجَلَّ  ہماری دادی جان (یہ بیان دینے تک) حیات ہیں ۔ اور انہیں دل کی کوئی تکلیف نہیں ۔

کھِلا میرے دل کی کَلی غوثِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ

                 مِٹا قلْب کی بے کلی غوثِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ         (سامانِ بخشش)

صلّو ا علٰی الْحَبِیْب !     صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد

(۵)آنکھوں کی روشنی لوٹ آئی

                 بابُ الاسلام(سندھ) کے مشہور شہر سکھر کے مقیم مبلّغِ دعوتِ اسلامی نے حلفیہ بتایاکہ میرے بچوں کے ماموں کوبخار ہوا اور اچانک آنکھوں کی بینائی چلی گئی۔ گھر میں کہرام مچ گیا، ڈاکٹروں نے بھی مایوس ہوکر کہہ دیا کہ دعا کرو،روشنی کا دوبارہ لوٹنا بہت مشکل ہے۔ مجھے اطلاع ملی تو فوراً پہنچا اور مجلس تعویذات عطاریہ کے بستے سے رابطہ کا مشورہ پیش کیااور ان کو فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی )لے گیا ۔وہاں تعویذاتِ عطاریہ کے بستے کے ذمہ داران سے صورتحال بتا کر تعویذاتِ عطاریہ لئے اور کاٹ والا پانی بھی لے کر استعمال کروایا۔  اَلْحَمْدُﷲ  عَزَّوَجَلَّ  صرف ایک ہفتہ پابندی سے علاج کی برکت سے  حیرت انگیز طور پر بچوں کے ماموں کی آنکھیں دوبارہ روشن ہوگئیں ۔

صلّو ا علٰی الْحَبِیْب !     صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد   

(۶)عامِل جنّ سے خُلاصی

ایک شخص نے بتایا ایک خطرناک جنّ میری بچی کے پیچھے پڑگیا،  کبھی کبھی میرے سامنے بھی ظاہر ہوجا تا اور کہتا تھا کہ اپنی بیٹی کی شادی میرے ساتھ کردو اور جتنا چاہو مال لے لو ۔میں انتہائی خوفزدہ اور پریشان تھا ،کئی عاملین سے رُجوع کیا۔ پیشہ ور عاملین میرے گھر آتے ،پڑھائی وغیرہ کرتے مگر وہ جن بھی غالباً عامل تھا اپنے عملیات سے عاملوں کو اُلٹالٹکا دیتا۔ میں ہزاروں روپے خرچ کرچکا تھااور سخت مایوسی کے عالم میں تھا کہ کسی نے بتایا  فیضان مدینہ چلے جاؤوہاں تعویذاتِ عطاریہ ملتے ہیں ۔

  میں نے وہاں جاکراپنا مسئلہ بیان کیا۔ انہوں نے مجھے لٹکانے اور پہننے کیلئے تعو یذ ا ت دیئے ۔اَلْحَمْدُﷲ  عَزَّوَجَلَّ  جب میں نے تعویذات عطاریہ مجلس کے مشورے کے مطابق استعمال کئے ۔چند دنوں بعد جب دوبارہ جنّ ظاہر ہواتو تعویذات عطاریہ کی برکت سے قریب نہیں آیابلکہ دورہی سے کہنے لگا، ’’یہ تعویذ اتاردو ،تم یہ تعویذ کہاں سے لائے ہو؟‘‘اوروہیں کھڑے کھڑے میرے باندھے ہوئے تعویذ کی طرف اشارہ کرکے تعویذات  اتارنے یا اس کا اثر زائل کرنے کیلئے کچھ پڑھتا بھی رہا، مگر اَلْحَمْدُﷲ  عَزَّوَجَلَّ  وہ ناکام رہا اورتعویذنہ اتار سکا،کچھ روز وہ خطرناک جنّ اسی طرح ظاہر ہوتا رہا پھرآخر تھک ہار کر تعویذاتِ عطاریہ کی بَرَکت سے غائب ہوگیا۔ اب  اَلْحَمْدُﷲ  عَزَّوَجَلَّ    اس سے مکمل جان چھوٹ چکی ہے۔

بندِ غم کاٹ دیا کرتے ہیں تیرے اَبرو

           پھیر دیتا ہے بلاؤں کو اشارہ تیرا    (ذوقِ نعت)

صلّو ا علٰی الْحَبِیْب !     صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد

(۷) گندے اثرات سے نَجات

لطیف آباد نمبر 7(حیدرآباد) مدرسۃ المدینہ شعبہ حفظ کے ایک طالب علم پر گندے اثرات ہوگئے اور ان کو قرآن پاک پڑھنے سے مسلسل روکا جانے لگا۔ مَدَنی مُنا مدرسے کیلئے تیاری کرتا تو کوئی ان دیکھی قوّت اسے اٹھاکر پھینک دیتی، کبھی کپڑے گم ہوجاتے، کھانابرتن سے غائب ہوجاتایاکھانے کا برتن ہی گم ہوجاتا ۔تقریباًدو سال تک وہ اس پریشانی میں مبتلارہے۔اس کے باوجود والد صاحب کی دلی خواہش یہی تھی کہ مجھے اپنے مَدَنی منّے کو باعمل حافظ قرآن بنانا ہے۔

حفظ مکمل مدرسے کے ناظم صاحب نے  انہیں امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تعویذات استعمال کرنے کیلئے ترغیب دلائی کہ آپ نے اتنا  پیسہ دیگر عاملوں کو علاج کیلئے دیا اور کوئی فائدہ نہیں ہوا، اب آپ تعویذات عطاریہ جو کہ مفت دیئے جاتے ہیں ان کو استعمال کرکے دیکھیں ۔ انھوں نے اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے، مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ سے  تعویذات عطاریہ حاصل کرکے استعمال کئے۔ اَلْحَمْدُﷲ  عَزَّوَجَلَّ  کچھ ہی عرصے میں بہتری آنے لگی ،وہ مَدَنی منّا جو کل تک مدرسے جانے کیلئے  تیارہوجاتا توگندے اثرات کے باعث نہ جا پاتا،  امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے تعویذات استعمال کرنے کی بَرَکت سے دو یا تین دن بعد ہی اس نے مدرسے جانا شروع کردیااوراب اُس بچے نے حفظ بھی مکمل کرلیا ہے۔

 



Total Pages: 7

Go To