Book Name:Ijtimai Sunnat e itikaf ka Jadwal

(پورا   ماہِ رمضان/آخری عشرہ)

مدینہ:متعلقہ رکنِ شوریٰ یا نگرانِ کابینات یا نگرانِ کابینہ سے مشورہ کر کے ضرورتاً جدول میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔  

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آئیے حسبِ حال اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں ہمیں معنیٰ پرنظررکھتے ہوئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کہنے کی عادت ڈالنی چاہئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے معنیٰ ہیں:”اگر اللہ عَزَّوَجَلَّ  نے چاہا تو“ اور واقعی اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے چاہے بغیرہم کچھ نہیں کرسکتے۔ (1) اعتکاف کے حلقوں میں%100 شرکت اورجدول کی حتَّی الامکان مکمل پابندی کریں گے (2) حلقہ نگران/اعتکاف نگران کی اطاعت کریں گے  (3) غیر اخلاقی حرکات سے اِجتناب کریں گے  (4)  اعتکاف کے تمام حلقوں میں اپنے اپنے حلقے کے شرکاء کے ساتھ شرکت کریں گے  (5)  وقفۂ آرام میں بھی مقررہ جگہ کے علاوہ دوسری جگہ سونے کی ترکیب نہیں کریں گے  (6) وقفۂ طعام میں بھی اپنے حلقے کے شرکاء کے ساتھ ہی کھانے کی ترکیب بنائیں گے (7) دورانِ حلقہ موبائل فون کا استعمال نہیں کریں گے  (8)  دوران ِاعتکاف مدنی مذاکروں کے مدنی پھول، اَراکینِ شوریٰ اور دیگر مبلغین کے بیانات سے مدنی پھول تحریر کریں گے (9) دن بھر ہونے والے بیانات اورسیکھنے سکھانے کے حلقوں وغیرہ کے مدنی پھول دُہرائی کے حلقے میں سنیں گے (10) ضرورتاً حلقوں میں نگرانِ مجلس کی مشاورت سے تبدیلی بھی کی گئی تو اطاعت کریں گے  (11) اپنی مرضی سے کسی دُوسرے حلقے میں نہیں بیٹھیں گے (12)  حلقہ نگران کی تبدیلی ہوئی تو مجلس کی اطاعت کریں گے  (13) حلقوں میں بروقت حاضری دیں گے (14) اپنا سامان، لحاف اور بیگ وغیرہ مقررہ جگہ پر اپنے حلقے کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ اس احتیاط سے رکھیں گے کہ بکھرا  ہوا محسوس نہ ہو، اچھے طریقے سے ڈھانپ کر رکھیں گے (15) اپنے حلقے کے کھانے کے برتن دھونے اور سنبھال کر رکھنے کی ترکیب خود کریں گے  (16) معتکفین میں سے کوئی اسلامی بھائی تنگ کرے تو اُس سے اُلجھنے کے بجائے اپنے حلقہ نگران سے رابطہ کریں گے  (17) کسی بھی پریشانی کی صورت میں اپنے حلقہ نگران سے رابطہ کر کے مسئلہ حل کریں گے ، حل نہ ہونے کی صورت میں نگرانِ اعتکاف کو مطلع کریں گے  (18) معتکفین میں سے اگر کوئی بیمار ہو گیا تو ثواب کی نیّت سے سُنّت پر عمل کرتے ہوئے اُس کی عیادت کریں گے  (19) مستقل قفلِ مدینہ تحریک میں ممتاز کیفیت پانے کے لئے بھر پور کوشش کریں گے  (20)  پانچوں نمازیں پہلی صف میں باجماعت تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ ادا کرنے کی سعادت حاصل کریں گے  (21)  بالخصوص دورانِ اعتکاف فضول باتوں سے حتَّی الامکان بچنے کی کوشش کریں گے  (22)  نگاہیں جھکا کر چلنے کی مشق کریں گے اور بعد میں بھی جاری رکھیں گے (23)  ضرورت کی بات بھی لکھ کر کرنے کی کوشش کریں گے  (24) دورانِ اعتکاف قفل ِمدینہ کارڈ  (سینے پر سجانے والا نیکی کی دعوت سے مالا مال کارڈ/ تمغۂ عطار)  اور قفلِ مدینہ کا عینک لگانے کی سعادت حاصل کرتے رہیں گے (25) اعتکاف کے دوران جو امتحانات کا سلسلہ ہوا اُس میں بھی شرکت کی سعادت حاصل کریں گے  (26)  دورانِ اعتکاف اپنی انفرادی عبادات میں بہتری لا نے کی کوشش کریں گے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ

٭٭٭٭٭

جدول برائے اجتماعی اعتکاف

پورا ماہِ رمضان

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّوَجَلَّ   کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے مدنی انعام نمبر 1پر عمل کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ طبعی حاجات سے فارغ ہو کراور مدنی انعام نمبر 39”دن کا اکثر حصہ باوضو رہنے“ کی نیت کے ساتھ وضو سے فراغت کے بعد صفوں میں تشریف لے آئیے (موقع کی مناسبت سے ٹائم کا اعلان کیا جائے)  مدنی انعام نمبر20پر عمل کرتے ہوئے تَحِیَّۃُالْوُضُو اور تَحِیَّۃُ الْمَسْجِد اور مدنی انعام نمبر 19کے جُز پر عمل کرتے ہوئے تَہَجُّدْ ادا کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ۔ اس کے بعد تَہَجُّدْ ، تَحِیَّۃُالْوُضُواور تَحِیَّۃُ الْمَسْجِد کے فضائل بیان کیے جائیں۔  (وقت 10منٹ)  

فضیلت تَحِیَّۃُ الْوُضُو

 



Total Pages: 43

Go To