Book Name:Ijtimai Sunnat e itikaf ka Jadwal

(13) مجلس مدنی انعامات: اس مجلس کے ذمہ ہر معتکف کو مجلسِ اجتماعی اعتکاف کے نگران کے مشورے کے ساتھ  (حلقوں میں جا جا کر)  مدنی انعامات کے رسالہ کی فراہمی اور 29 رمضان المبارَک کو وصولی ،شوالُ المکرَّم کے رسالے کا اجراء اور کارکردگی جمع کرنا ہے۔سامانِ مدنی انعامات (قفلِ مدینہ کا عینک،قفلِ مدینہ پتھر،چٹائی،مٹی کے برتن ،سُنّت بکس وغیرہ)  اور مجلس مدنی بہاروں کے فارم کی فراہمی و وصولی بھی اسی مجلس کی ذِمہ داری ہے۔

 (14) مدنی قافلہ مجلس: اس مجلس کے ذمہ ہے کہ ہر معتکف پر حلقوں میں جا جا کر انفرادی کوشش کر کے اُنہیں چاند رات ہاتھوں ہاتھ اور عید کے دن مدنی قافلے میں سفر اور مدنی انعامات ومدنی قافلہ کورس/مدنی تربیتی کورس کرنے کا ذہن دے۔ 30یا 12دن کیلئے سفر کرنے والوں کی فہرست تیارکر کے اپنے ڈویژن/ شہر/ علاقہ قافلہ ذمہ دار کو بھی جمع کروائے۔ مدنی قافلے سے متعلق معلوماتی سامان مثلاً جدول،نیکی کی دعوت کاپرچہ اور کارکردگی فارم وغیرہ کی فراہمی بھی اِس مجلس کی ذمہ داری ہے۔

 (15) خوشنویس مجلس:جدول میں دیئے ہوئے ارشاداتِ  امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور اعتکاف کی نیتیں وغیرہ بینر یا پینا فلیکس بنوا کر لگوانا اورحلقوں کی نمبرنگ وغیرہ لکھنا۔

 (16) مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ:دورانِ اجتماعی اعتکاف اسلامی بھائیوں کو عطاری  (مرید/طالب)  بنانے کی ترکیب اور امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تعویذات دینا ،بیعت ہونے والوں کے لیے ممکنہ صورت میں ’’مکتوب‘‘کی بھی ترکیب نیز شجرۂ قادِریہ ، رضویہ، ضیائیہ، عطاریہ حاصل کرنے اورپڑھنے کی ترغیب دِلانا وغیرہ اس مجلس کی ذِمہ داری ہے۔

 (17) مجلسِ افطار اجتماع:افطار اجتماع کا مناسب و بروقت انتظام کرنا اِس مجلس کی ذمہ داری ہے۔

 (18) مجلسِ مکاتب:اس مجلس کے ذمہ،مجلس مدنی انعامات و مدنی قافلہ، مجلس خصوصی اسلامی بھائی،مجلس اصلاح برائے قیدیان، شعبۂ تعلیم اور جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ  (اگر اُس شہر یا اطراف میں ہے تو اس) کے مکاتب کی ترکیب ہے۔مکاتب کی ترکیب خصوصی بیان وغیرہ کے بعد ضرور ہو،مکتب ذمہ دار آنے والے اسلامی بھائیوں کو اپنے شعبے کا بھرپور تعارف کروائے۔ (مسجد کے اندر مکتب  (المدینہ لائبریری) جس میں رسائل و کتابیں ہوں اور معتکف وہاں بیٹھ کر مطالعہ کر سکے۔)

 (19) مجلس تقسیمِ رسائل:معتکفین اور ان سے ملاقات کے لیے آنے والے عاشقانِ رسول میں تقسیمِ رسائل کی ترکیب کرنا، اس مجلس کی ذِمہ داری ہے۔

{14}مجالس کے تمام اسلامی بھائی اپنی خدمات بہتر طور پر سر انجام دینے کیلئے  شیخِ طریقت،  امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مدنی مذاکرہ نمبر 36,37,38 اورامیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کیVCD ”اعتکاف کے مدنی پھول‘‘ضرور سن لیں۔

مدینہ:اعتکاف کے جدول میں شامل کتب و رسائل کی فراہمی کے لیے متعلقہ نگرانِ کابینہ، کابینہ کے ہر اعتکاف کے لیے پیشگی معلومات لے کر ترکیب کریں۔

اعتکاف والی مسجد کے مدنی پھول

برائے کرم! ان مدنی پھولوں کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی دنیا و آخرت کی بہتری کے ساتھ اعتکاف کی مدنی بہاریں لُوٹیے:

{1}مسجد کا اصل رقبہ (عین مسجد)  کم ازکم اتنا ہو کہ تمام معتکفین بیٹھ سکیں اور حلقے مناسب فاصلے پر لگ سکیں۔{2}اصل مسجد (عین مسجد)  اور فنائے مسجد کا رقبہ اتنا ہو کہ تمام معتکفین ایک ہاتھ کے فاصلے پر سو سکیں۔ (فی معتکف کم از کم 20اسکوائر فٹ جگہ ہونی چاہئے  (5.75×3.50)  مثلاً 40×25 کا ہال ہوتو 50اسلامی بھائی سو سکتے ہیں اورموسمی حالات کے اثرپر بھی نظر رکھی جائے مثلاً سردی کے ایام میں اس سے حفاظت کی ترکیب اورموسم گرمامیں ہوادارہونے کامعقول انتظام تاکہ لائٹ وغیرہ نہ بھی ہو تو نمازوتراویح اور دیگر معاملات میں آسانی رہے ۔) {3}ہر دس  (10) معتکفین کیلئے ایک واش روم  (استنجا خانہ WC )  والا ہوجس میں منہ اور پیٹھ قبلہ رخ نہ ہو۔{4}ایک سو  (100) معتکفین کیلئے کم از کم 5غسل خانے ہوں (یعنی 20معتکفین کیلئے ایک غسل خانہ) اورغسل کرتے وقت منہ یاپشت قبلہ رخ نہ ہو یعنی اس کارخ درست ہونا چاہئے۔{5}وضو خانے پرہر دس (10)  معتکفین کیلئے



Total Pages: 43

Go To