Book Name:Ijtimai Sunnat e itikaf ka Jadwal

{6}اِجتماعی اعتکاف کو مضبوط کرنے کے لیے مجلسِ اعتکاف بنائیے، جس میں 3 تا 5 اراکین ہوں۔ مجلسِ اعتکاف کا نگران احساسِ ذمہ داری رکھنے والا ہونا چاہیے نیز کم از کم ایک مدنی اسلامی بھائی (جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل یا دورۂ حدیث کے طالب العلم) بھی شامل کئے جائیں۔ اگر پورے ماہِ رمضان کے اعتکاف کے لیے مجلس بنی ہوئی ہے تو آخری عشرے کے اعتکاف کیلئے نئی مجلس بنانے کی حاجت نہیں۔ ہاں ضرورتاً نگرانِ اعتکاف مجلس کے مشورے سے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

{7}دورانِ اعتکاف بالخصوص بعدِ عصرتا مغرب کے جدول میں علمائے اہلسنّت ،سُنی مساجد کی انتظامیہ ، پروفیشنلز، تاجر، صنعت کار، سیاسی شخصیات،فنکار، صحافی اور انتظامیہ (بیور وکریسی)  وغیرہ کو خصوصی طور پر دعوت دیجئے۔

{8}دورانِ اعتکاف،مجلسِ اعتکاف نئے نئے اسلامی بھائیوں کو اُن کی صلاحیتوں کے مطابق شہر/ علاقہ مشاورت کے نگران سے مشورہ کروا  کر مدنی درس (درسِ فیضانِ سُنّت) وغیرہ کی ذِمہ داریاں ہاتھوں ہاتھ دیں۔

{9} 26ویں شب کو جشنِ ولادتِ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھر پور انداز سے منائیے مگر ایسے اُمُور سے پرہیز کیجئے کہ جس سے اعتراض قائم ہوکہ حکمت مؤمن کا کھویا ہوا خزانہ ہے۔اِس خوشی کے موقع پر مطبوعاتِ مکتبۃ المدینہ کی تقسیم  (بالخصوص امیرِ اہلسنّت کی سیرتِ مبارکہ پر مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتب و رسائل)  کا خصوصی اہتمام اور امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں اچھی اچھی نیتوں کے تحائف بھی پیش کیجئے۔ (تحائف فارم 24 رمضان تک پُر کر کے متعلقہ نگرانِ کابینات اور پاک کابینہ مکتب میں میل کر دیجئے۔)

{10} 27ویں  شب ختمِ قرآن کے موقع پر،امام وخطیب وغیرہ کو اعتکاف مجلس کے ذریعے مدنی تحائف و نقدی  پیش کیجئے۔

{11}اجتماعِ الوادعِ ماہِ رمضان 29 رمضان بعدِ عصر کیجئے۔ امیر اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا الوداع ماہِ رمضان کا کلام پڑھا جائے پھر دُعا،اگر30 روزے ہوں تو30 رمضان بعدِ عصر پھر اجتماع الوداعِ رمضان کی ترکیب کیجئے۔

{12}دورانِ اعتکاف12,12 اسلامی بھائیوں کے حلقے بنائیے، جس پر ایک سلجھے ہوئے مبلغ (حَتَّی الْاِمکان12روزہ مدنی کورس کیے ہوئے اسلامی بھائیوں کواعتکاف کے حلقے کی ذمہ داری دی جائے) کو حلقہ نگران مقرر کیجئے، ذمہ دار کے ساتھ 2 معاون بھی بنا دئیے جائیں تو مدینہ مدینہ۔ (12سے زِیادہ حلقوں کی صورت میں2 علاقے بنا دیے جائیں تو زیادہ سہولت رہے گی۔)

{13}مجلسِ اجتماعی اعتکاف کے تحت درج ذیل مجالس بھی بنائیے۔  (1) مجلسِ مالیات (2)  مجلسِ جدول ( 3)  مجلس لائٹ و ساؤنڈ  (4)  خریداری مجلس  (5) مجلسِ تیاریٔ طعام  (6)  مجلس فراہمی ٔطعام  (7)  صفائی مجلس  (8) خیر خواہ مجلس  (9)  مجلسِ حفاظتی اُمور  (10)  استقبالیہ مجلس  (11)  بستہ مجلس  (12)  مدنی چینل رِیلے مجلس  (13)  مجلس مدنی انعامات (14) مدنی قافلہ مجلس  (15)  خوشنویس مجلس  (16) مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ  (17) مجلسِ افطار اجتماعات  (18) مجلسِ مکاتب (19) مجلس تقسیمِ رسائل  (ہر مجلس میں اراکین کی تعداد 3یا حسبِ ضرورت)

مجالس کی ذِمَّہ داریاں

 (1) مجلسِ مالیات:اس مجلس کے ذِمّے معتکف اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں اور شعبہ جات کاتعارف پیش کر کے ان سے زکوٰۃ و فطرہ کی ترکیب بنانا ہے۔  (یاد ر ہے کہ معتکف اسلامی بھائیوں سے سحری و افطاری کے لئے رقم نہیں لی جائے گی، ہاں! اگر دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے کوئی رقم دینا چاہے تو ہر نیک اور جائز کام میں خرچ کی اجازت کے ساتھ رقم لے کر ہاتھوں ہاتھ رسید پیش کر دیں) جو معتکف رقم جمع کروائیں انہیں رسید دینا، رسید بُکس کی ترکیب نگرانِ ڈویژن/ شہر/ علاقہ مشاورت کی اجازت سے پہلے سے کر لیجئے۔ 29 رمضان المبارک دن 11:00 بجے تک حساب کتاب مجلسِ اجتماعی اعتکاف/شہر مجلسِ مالیات کو دے دیں۔

 



Total Pages: 43

Go To