Book Name:Ijtimai Sunnat e itikaf ka Jadwal

اَحْیِنَا فِی الدِّیْنِ وَالدُّنْیَا سَلَامٌ بِالسَّلَامِ                                        قادِری عبدالسلامِ خوش اداکے واسِطے

عشقِ احمد میں عطا کر چشمِ تر سوزِ جگر                         یاخدا اِلیاس کو احمد رضا کے واسِطے

صدقہ اِن اَعیاں کا دے چھ عین عزّ، علم و عمل                             عفو و عرفاں، عافیت اِس بے نَوا کے واسِطے

دُعا ئیں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

 (”مَدَنی پنج سورہ“ /”نماز کے احکام“ سے مندرجہ ذیل دعائیں سیکھنے سکھانے کی ترکیب ہو)    (وقت 20منٹ)

 (۱) دُعائے مصطفیٰ (مدنی پنج سورہ ص ۲۰۳)   (۲)  سوتے وقت کی دعا  (مدنی پنج سورہ ص ۲۰۳)   (۳)  بیدار ہونے کے بعد کی دعا  (مدنی پنج سورہ ص۲۰۳)   (۴)  بیتُ الخلا میں داخل ہونے سے پہلے کی دعا  (مدنی پنج سورہ ص۲۰۴) (۵)  بیتُ الخلا سے باہر آنے کے بعد کی دعا  (مدنی پنج سورہ ص۲۰۴)  (۶)  گھر میں داخل ہوتے وقت کی دعا  (مدنی پنج سورہ ص۲۰۴)   (۷) گھر سے نکلتے وقت کی دعا  (مدنی پنج سورہ ص۲۰۵)   (۸) کھاناکھانے سے پہلے کی دعا  (مدنی پنج سورہ ص۲۰۵)   (۹) کھانے کے بعد کی دعا  (مدنی پنج سورہ ص۲۰۶)   (۱۰)  جو دعائیں سیکھیں اُن کی دُہرائی  (۱۱)  بالغ مرد و عورت کے جنازہ کی دعا  (نماز کے احکام ص۳۸۳)   (۱۲)  آئینہ دیکھتے وقت کی دعا  (مدنی پنج سورہ ص۲۰۶)  (۱۳)  کسی مسلمان کو مسکراتا دیکھ کر پڑھنے کی دعا  (مدنی پنج سورہ ص۲۰۷)  (۱۴)  ادائے قرض کی دعا  (مدنی پنج سورہ ص۲۰۷)   (۱۵)  شعارِ کفار کو دیکھتے وقت کی دعا  (مدنی پنج سورہ ص۲۰۸)   (۱۶) مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھنے کی دعا  (مدنی پنج سورہ ص ۲۰۹)   (۱۷)  بازار میں داخل ہوتے وقت کی دعا (مدنی پنج سورہ ص ۲۱۲)  (۱۸)  نصف دعائے قنوت (نماز کے احکام ص۲۷۴)  (۱۹)  بقیہ نصف دعائے قنوت  (نماز کے احکام ص۲۷۴)   (۲۰)  جو دعائیں سیکھیں، اُن کی دُہرائی  (۲۱)  سواری پر اطمینان سے بیٹھ جانے پر دعا (مدنی پنج سورہ ص۲۱۷)   (۲۲)  ایمانِ مجمل (نماز کے احکام ص۱۶۶)   ۳)  زہریلے جانوروں سے محفوظ رہنے کی دعا  (مدنی پنج سورہ ص۲۲۰)   (۲۴) ایمانِ مُفَصَّل (نماز کے احکام ص ۱۶۶)   (۲۵)  مصیبت کے وقت کی دعا  (مدنی پنج سورہ ص۲۲۲)   (۲۶)  شبِ قدر کی دعا  (مدنی پنج سورہ ص۲۱۳)   (۲۷) فرض نماز کے بعد کی دعا  (مدنی پنج سورہ ص ۲۲۵)   (۲۸) فرض نماز کے بعد کی  (دوسری) دعا  (مدنی پنج سورہ ص ۲۲۵)   (۲۹)  جو دعائیں سیکھیں ، اُن کی دُہرائی  (۳۰)  جو دعائیں سیکھیں اُن کی دُہرائی۔

فاتحہ کا سلسلہ

 (شجرہ شریف پڑھنے کے بعد فاتحہ کا سِلسلہ ہوگا )

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اب اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ فاتحہ کا سلسلہ ہوگا،تمام اِسلامی بھائی شجرہ شریف کا صفحہ نمبر 23 کھول لیجئے:اب 7بار دُرُوْدِ غَوْثِیَہ پڑھیے (دُرُوْدِ غَوْثِیَہ شجرہ شریف کے صفحہ نمبر25پر ہے۔)  ایک بار سُوْرَۃُالْفَاتِحَہ پڑھیے.... ایک بار آیَۃُ الْکُرْسِی  پڑھیے.... 7 بار سُوْرَۃُالْاِخْلَاص پڑھیے....اب آخرمیں تین بار دُرُوْدِ غَوْثِیَہ پڑھیئے۔

ایصالِ ثواب و دُعا

 ( اب ایصالِ ثواب و دعا کیجئے )

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن

یااللّٰہعَزَّوَجَل!اب تک میرے پاس موجود نیکیوں اور جو مجھے اپنی نیکیاں ایصال کریں،ان سب کا ثواب اپنے کرم کے شایانِ شان عطا فرما۔ یااللّٰہ عَزَّوَجَل! یہ سارا ثواب ہماری طرف سے اپنے پیارے محبوب  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو عنایت فرما،بوسیلۂ رحمۃٌ لِّلْعٰلَمِین  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ان ان کو پہنچا...جملہ انبیا ومرسلین، خلفائے راشدین،اُمہات المؤمنین، تمام صحابہ و تابعین و تبع ِتابعین،ائمہ مجتہدین، علمائے کاملین،مشائخِ عاملین،تمام مفسرین، محدثین،جملہ بزرگانِ دین، کل مؤمنات و مومنین، مسلمات ومسلمین،خصوصاً بالخصوص سیدنا ابراہیم خلیلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ، سیدنا اسماعیل ذبیحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام،سیدتنا ہاجرہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْھا،والدینِ مصطفےٰ، شہیدان واسیرانِ کربلا، جمیع اہلبیتِ اطہار، امامِ اعظم،غوثِ اعظم، غریب نواز، اعلیٰ حضرت، صدرِ شریعت،



Total Pages: 43

Go To