Book Name:Ijtimai Sunnat e itikaf ka Jadwal

مطابق بیٹھ کر کھانے کاذہن دیں،اس دوران موقع کی مناسبت سے ایک اسلامی بھائی کلام بھی سناتے رہیں ،آخر میں برتن صاف کر کے ترغیب کی نیت سے دکھانے کی ترکیب ہو ،دسترخوان پر گرے ہوئے ٹکڑے اُٹھا کر کھانے کی ترغیب دلائی جائے،نگران اسلامی بھائی ہر بار کھانے میں کسی ایک حلقے میں حاضری دیں ،بہتر یہ ہے کہ جس حلقے میں کمزوری ہے اس میں بیٹھیں اور مسکراتے مسکراتے کمزوری کا حل فرما دیں،کھانے کے بعد کی دعائیں پڑھائیں، آخر میں سورۂ اخلاص اور سورۂ قریش پڑھنے کی ترکیب بنائیں ۔)

نمازِفجر

تَسْبِیْحِ فاطِمَہ

 (نماز کے بعد اِمام صَاحِب دُعا کروائیں گے۔ دُعا کے بعد یوں اعلان فرمائیں:)

اللہ عَزَّوَجَلَّ   کی رضاپانے اور ثواب کمانے کے لئے مدنی انعام نمبر 3پر عمل کرتے ہوئے ایک بار آیَۃُ الْکُرْسِی، تَسْبِیْحِ فَاطِمَہ اور سُوْرَۃُ الْاِخْلَاصْ  پڑھ لیجئے۔  (وقت 3منٹ)

تلاوتِ قُرآن

 (وقت 20منٹ)

 ( اب اس طرح اعلان کیجئے )

اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی رضاپانے اور ثواب کمانے کے لئے مدنی انعام نمبر 70 پر عمل کرتے ہوئے قرآنِ کریم کی تِلاوت کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

 اب پہلی صف والے اسلامی بھائی دوسری صف والوں کی طرف اور تیسری صف والے چوتھی صف والوں کی طرف رُخ فرما لیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ قرآن پڑھتے وقت آواز اِتنی ہو کہ اپنے کان سُن لیں اور جو اسلامی بھائی اِس دوران مَدنی قاعِدے کا سبق دوہرانا چاہیں وہ دوہرا لیں۔  ( اس دوران مسجد میں دیگر نمازیوں کا لحاظ رکھنا بھی ضروری ہے۔)

اِس کے بعد خیر خواہ اِسلامی بھائی ہاتھوں ہاتھ قرآنِ پاک تقسیم کرنے کی ترکیب شُروع فرما دیں،یاد رہے تعداد کے اعتبار سے اسلامی بھائی قرآنِ پاک تقسیم کرنے کیلئے مقرر کرنے ہیں ،اگر معتکفین زیادہ ہیں تو قرآنِ پاک تقسیم کرنے والے اسلامی بھائی بھی زیادہ ہوں تاکہ سب اسلامی بھائیوں کو وقت پر قرآن ِپاک ملیں۔

شجرہ شریف کے اَوراد

 (وقت 10منٹ)

 ( اب اِس طرح اعلان کیجئے )

اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی رضاپانے اور ثواب کمانے کے لئے مدنی انعام نمبر5 کے جُز پر عمل کرتے ہوئے کچھ نہ کچھ شجرہ شرِیف کے اَوْرَاد پڑھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

 ( اب یہ اَوراد پڑھائیں )

 (1)  جو کوئی ( اَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّ جِیْم ط)  تین،تین بار پڑھ کر سُوْرَۃُ الْحَشْر کی آخری 3آیتیں صُبح پڑھے تو شام تک 70ہزار فرشتے اُس کے لیے اِسْتِغْفَارکریں اور اُس دِن مرے تو شہید ہو گا اور شام کو پڑھے تو صُبح تک یہی فضیلت۔

 



Total Pages: 43

Go To