Book Name:Subh e Baharan

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

جشنِ ولادت  کے بارے میں مکتوبِ عطّاؔر

    ( مَدَنی التجاء ہے کہ ہر ہر جگہ ہر سال ماہِ صفر المظفر کے آخِری ہفتہ وار اجتِماع میں یاد دہانی کیلئے مکتوبِ عطّارؔپڑھ کر سنا دیاجائے ۔ اسلامی بہنیں اور اسلامی بھائی حسبِ حال ترمیم فرمالیں ) بِسْم اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیم ط سگِ مدینہ محمد الیاس عطّارؔ قادِری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے تمام عاشِقانِ رسول اسلامی بھائیوں/اسلامی بہنوں کی خدمتوں میں جشنِ ولادت کی خوشی میں لہراتے ہوئے سبز سبز پرچموں ،  جگمگاتے بلبوں اور ننھے ننھے قُمقُموں کو چومتا ہوا جھومتا ہوا شہد سے بھی میٹھا مکّی مَدَنی سلام،

 السلام علیکم ورَحْمَۃُ اﷲ وبرکاتُہ          الحمد للّٰہ رَبِّ العٰلمینَ علٰی کلِ حال۔

تم بھی کرکے اُن کا چرچا اپنے دِل چمکاؤ

اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ

[ :  چاند رات کو ان الفاظ میں تین بار مساجِد میں اعلان کروائیے: ’’تمام اسلامی بھائیو ں اور اسلامی بہنوں کو مبارَک ہو کہ ربیعُ النّور شریف کا چاند نظر آگیا ہے۔ ‘‘

ربیعُ النُّور اُمّیدوں کی دنیا ساتھ لے آیا

دعاؤں کی قَبولیَّت کو ہاتھوں ہاتھ لے آیا

[ :  مَرد کا داڑھی مُنڈوانا یا ایک مُٹّھی سے گھٹانا دونوں حرام ہے۔ اسلامی بہن کا بے پردَگی کرنا حرام ہے۔  برائے کرم! رَبِیعُ النُّور شریف کی بَرَکت سے اسلامی بھائی ہمیشہ کیلئے ایک مُٹّھی داڑھی اور اسلامی بہنیں مُستَقِل شَرعی پردہ اور زَہے قسمت مَدَنی بُرقع پہننے کی نیّت کریں۔  (مرد کا داڑھی منڈانا یا ایک مٹّھی سے گھٹانااور عورت کا بے پردَگی کرنا حرام اور فوراً توبہ کرکے ان گناہوں سے باز آنا واجِب ہے )

جُھک گیا کعبہ سبھی بُت منہ کے بل اَوندھے گرے

دَبدبہ آمد کا تھا، اَھْلاً وَّسَھْلاًمـرحبا

 (وسائلِ بخشش ص۲۵۷)

[ :  سنَّتو ں اور نیکیوں پر استِقامت پانے کا عظیم مَدَنی نُسخہ یہ ہے کہ تمام عاشقانِ رسول اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں روزانہ ’’فکرِ مدینہ‘‘ کرتے ہوئے مَدَ نی اِنعامات  کے رسالے پُر کرکے ہر ماہ جَمع کروانے کی نیّت کر یں ، ہاتھ اُٹھا کر کہئے: اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ

بدلیاں رَحمت کی چھائیں بُوندیاں رَحمت کی آئیں

اب مُرادیں دل کی پائِیں آمدِ شاہِ عَرَب ہے

 (قبالۂ بخشش ص۱۸۴)

[ :  تمام عاشقانِ رسول بَشُمول نگران وذِمّہ داران ربیعُ النّورشریف میں خُصُوصِیَّت کے ساتھ کم ازکم تین روزہ مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصل کریں۔ اور اسلامی بہنیں 30 دن تک روزانہ گھر کے اندر  (صِرف گھرکی اسلامی بہنوں اورمَحرموں میں )  درسِ فیضانِ سنّت جاری کریں اور پھر آیَندہ بھی روزانہ جاری رکھنے کی نیّت فرمائیں۔

لُوٹنے رَحمتیں قافِلے میں چلو

سیکھنے سُنَّتیں قافِلے میں چلو

 (وسائلِ بخشش ص۶۱۱)

[ :  اپنی مسجِد، گھر ، دُکان، کارخانہ وغیرہ پر 12عَدَد ورنہ کم ازکم ایک عَدَد سبز سبز پرچم ربیعُ النّور شریف کی چاند رات سے لیکرسارامہینہ لہرائیے۔  بسوں ،  ویگنوں ،  ٹرکوں ،  ٹرالوں ،  ٹیکسیوں ،  رکشوں ،  ریڑھوں ،  گھوڑا گاڑیوں وغیرہ پر ضَرور تاً اپنے پلّے سے پرچم خرید کر باندھ دیجئے۔ اپنی سائیکل،  اسکوٹر اور کارپر بھی لگائیے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّہر



Total Pages: 16

Go To