Book Name:Chanda karnay ki Tanzeemi wa Sharai Ehtiyatain

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

چندہ  کرنے  کی شرعی احتیاطیں

 مدنی عَطیّات جمع کرنے والے تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں لازماً اس رسالے کا مُطالعہ کیجئے۔

دُرودِ پاک کی فضیلت

سرکارِ مدینہ، سُرورِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جو صبح و شام مجھ پر دس دس بار دُرُود شریف پڑھے گا بروزِ قیامت میری شَفاعت اُسے پہنچ کر رہے گی۔   (الترغیب والترہیب، ۱ /  ۱۶۲،  حدیث: ۹۲)

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

دعوتِ اسلامی کے  شعبہ جات کا مُختصر تعارُف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  جمادی الاُخریٰ 1437ھ بمطابق مارچ2016ء تک کی معلومات کے  مُطابق مُلک وبیرونِ مُلک میں تبلیغِ قرآن و سُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے  تحت سینکڑوں جامعاتُ المدینہ  (للبنین وللبنات)  قائم ہیں جن میں ہزاروں طَلَبہ و طالِبات درسِ نظامی کررہے ہیں ،  نیز ہزاروں مدارس المدینہ  (للبنین وللبنات)  بھی قائم ہیں جن میں ایک لاکھ سے زائد  مدَنی مُنّے اور مدَنی مُنّیاں حِفْظ و ناظرہ کی مُفْت تعلیم حاصل کررہے ہیں ،  مدَنی تَرْبِیَت گاہیں ،  مختلف تربیتی کورسز  (مثلاً فرض عُلوم کورس،  اِمامت کورس،  مُدَرِّس کورس،  مدنی تربیتی کورس،  مدَنی انعامات و مدنی قافلہ کورس، قُفلِ مدینہ کورس،  فیضانِ اسلام کورس، فیضان قرآن وحدیث کورس،  12روزہ مدنی کورس وغیرہ) ،  مدنی چینل جو کہ بے شُمار مسلمانوں کی اِصْلاح اور کُفّار کے  قبولِ اسلام کا سبب بن رہا ہے نیز اس کے  ذریعے لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول علمِ دین سے مالا مال ہورہے ہیں ،  مدنی چینل پر رَمَضانُ الْمُبارَک میں روزانہ دو مرتبہ اور علاوہ رَمَضان ہفتے میں ایکبار  (بروز ہفتہ) ،  نیز اس کے  علاوہ بھی وقتاً فوقتاً مدنی مذاکرے براہِ راست نَشْر کئے جاتے ہیں ۔    دارُالمدینہ،  کئی دارُالافتاء اہلسنّت،  المدینۃ العلمیہ،  مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ جس سے ماہانہ لاکھوں لاکھ مسلمان مُسْتَفِیْضہو رہے ہیں ،  اس کے  علاوہ سینکڑوں مدَنی مراکز  (یعنی فیضانِ مدینہ )  اورکثیر مساجد کی تعمیرات و انتظامات،   مدارِسُ المدینہ آن لائن ،  اسی طرح سینکڑوں ہفتہ وار اجتماعات، بڑی راتوں (مثلاً شبِ میلاد،  گیارہویں شریف،  شبِ معراج،   شب ِبراءت اور رمضانُ المبارک کی ستائیسویں شب وغیرہ)  کے  اجتماعات،   پورے ماہِ رمضان کا اجتماعی اعتکاف  سینکڑوں مقامات پر اور آخری عشرے کا سُنّتِ اعتکاف ہزاروں  مقامات پر ہوتا ہے، جن میں ہزارہا اسلامی بھائی معتکف ہوتے ہیں ، غرض یہ کہ منظم طریقے سے مدَنی کاموں کو آگے بڑھانے کے  لئے دعوتِ اسلامی کے  تحت تقریباً 102 شعبہ جات قائم ہیں جن کے  لئے خطیر رقم درکار ہوتی ہے۔

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  ویسے تو بِالعُموم سارا ہی سال دعوت ِ اسلامی کے  مدنی کاموں کیلئے مدنی عَطیّات جمع کرنے کا سلسلہ رہتا ہے مگر بِالخصوص رَجَبُ المُرجَّب، شَعْبانُ الْمُعَظَّم اور رَمَضانُ الْمُبارَکمیں چُونکہ بکثرت لوگ صَدَقات و عَطیّات کی ادائیگی کی طرف مائل ہوتے ہیں اس وجہ سے ان مہینوں میں مدنی عَطیّات اِکٹّھا کرنے کا بہترین موقع ہوتاہے لہٰذا ہمیں چاہئے کہ نہ صرف اپنے مدَنی عَطیّات دعوتِ اسلامی کو دیں بلکہ دعوتِ اسلامی کے  مدنی کاموں میں مزید ترقّی کیلئے آج ہی سے بھرپور کوشش کرتے ہوئے دیگر اسلامی بھائیوں سے بھی مدَنی عَطیّات ( زکوٰۃ، فطرہ،  صَدَقات،  خَیْرات وغیرہ) جمع کرنے کی ترکیب بنائیں ۔  

یاد رکھئے کہ موجودہ دور میں دینی کاموں کے  لئے چندہ  (مدنی عَطیّات)  جمع کرنا اَشَد ضروری ہے۔  رسولِ اکرم، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ غیب نشان ہے : ’’آخرِ زمانہ میں دین کا کام بھی دِرہم ودینار سے ہوگا۔ ‘‘  (معجم کبیر،  ۲۰ / ۲۷۹،  حدیث: ۶۶۰)  

چونکہ مذہبی و فلاحی کام اکثر چندے ہی کے  ذریعے ہوتے ہیں لہٰذا مستقل طور پر اُنہیں جاری رکھنے کے  لئے چندہ تو جیسے تیسے کر ہی لیا جاتا ہے مگر عِلْمِ دین کی کمی کے  باعِث ایک بہت بڑی تعداد اِس کے  جمع کرنے میں شَرعی غلطیاں کر کے  گناہوں میں جاپڑتی ہے۔  یاد رکھئے !   چندہ وُصول کرنے والوں کیلئے چندے کے  ضروری مسائل کا سیکھنا فرض ہے ۔ لہٰذا تبلیغِ قرآن و سُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک  ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کے  وسیع تر مَفاد کے  پیشِ نظر مجلسِ مالیات کی



Total Pages: 19

Go To