Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

(3)   انار کا درخت

(5) سفر ہے مگر اکیلے (ٹیم مکی)

سوال      سب سے آخر میں کس کو موت آئے گی؟

جواب     سب سے آخر میں حضرت ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام  کو موت آئے گی۔

سوال      داروغۂ جنت کا نام بتائیں؟

جواب     حضرت رضوان عَلَیْہِ السَّلَام ۔

سوال      مچھلی ،  مچھر یا مکھی وغیرہ کا خون اگر کپڑوں پر لگ جائے تو کیا حکم ہے؟

جواب     مچھلی اور پانی کے دیگر جانوروں اورکھٹمل اور مچھر کا خون اورخچر اور گدھے کا لُعاب اور پسینہ پاک ہے۔

(5)سفر ہے مگر اکیلے (ٹیم مدنی)

سوال      ہاتھ وغیرہ سے خون نکلنے کے باوجود کب وضو نہیں ٹوٹتا؟

جواب    خون نکلا لیکن بہا نہیں تو یہ وضو کو نہیں توڑتا۔

سوال    نماز ِجنازہ فرض ہے یا واجب یا پھرسنت؟

جواب    نماز جنازہ فرضِ کِفایَہ ہے۔

سوال    حِجَّۃ ُ الْوَداع کے موقع پرحضورِاکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کتنے اُونٹ نَحْر فرمائے؟

جواب    اس موقع پر حضور نبیِّ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے مُقَدَّس ہاتھ سے 63اُونٹ نَحْر فرمائے۔

(6)جوش کیساتھ مگر ہوش سے (سوالات)

سوال    کس نبی عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی دعا سے ان کے بھائی کو نبوّت ملی؟

جواب    حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نے دعا کی کہ یارب میرے گھر والوں میں سے میرے بھائی ہارون کو میرا وزیر بنا اللہ تعالٰی نے اپنے کرم سے یہ دعا قبول فرمائی اور حضرت ِہارون عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کو آپ کی دعا سے نبی کیا۔

سوال    کن باتوں کو دنیا وآخرت کے بہتر اَخلاق فرمایا گیا ہے ؟   

جواب    حدیثِ مبارکہ میں ہے کہ حضور نبیِّ مُکَرَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں دنیا وآخرت کے اچھے اخلاق نہ بتاؤں؟  صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: ضرور بتائیے۔ارشاد فرمایا: ”جو تم سے تعلق توڑے اس سے تعلق جوڑو ،  جو تمہیں محروم کرے اسے عطا کرو اور جوتم پر ظلم کرے اسے معاف کردو۔“

سوال      خوفِ خدا کا مطلب کیا ہے؟

جواب       اللہ تعالٰی کی بے نیازی ، اس کی ناراضی،  اس کی گرفت اور اس کی طرف سے دی جانے والی سزاؤں کا سوچ کر انسان کا دل گھبراجائے تو اُسے خوفِ خدا کہتے ہیں۔

سوال    قرآنِ کریم میں صلۂ رحمی سے متعلق کیا ارشاد ہوا؟

جواب    اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتاہے(وَ  اتَّقُوا  اللّٰهَ  الَّذِیْ  تَسَآءَلُوْنَ  بِهٖ  وَ  الْاَرْحَامَؕ-)  (پ۴، النساء: ۱) ترجمۂ کنزالایمان: اوراللہ سے ڈرو جس کے نام پر مانگتے ہو اور رشتوں کا لحاظ رکھو۔

سوال    صبرکسے کہتے ہے ؟

جواب    نفس کو اس چیز پر روکنا جس پر رُکنے کا عقل اور شریعت تقاضا کررہی ہو یا نفس کو اس چیز سے باز رکھنا جس سے رکنے کا عقل اور شریعت تقاضا کررہی ہو صبر کہلاتا ہے۔

(6)جوش کیساتھ مگر ہوش سے (اشعار)

چل  پڑے ہیں قافِلوں  پر قافِلے  سُوئے حجاز

 

میں رہا جاتا ہوں ہائے! جانِ رَحْمت یارسول

(وسائلِ بخشش،  ص ۲۴۰)

شَرَف ہر برس حج کا پاؤں خدایا

 

چلے طیبہ پھر قافلہ یاالٰہی

(وسائلِ بخشش،  ص ۱۰۰)

مجھے   اولیا   کی   مَحَبَّت  عطاکر

 

تُو   دیوانہ  کر  غوث  کا   یاالٰہی

(وسائلِ بخشش،  ص ۱۰۶)

فرماتے  ہیں  یہ  دونوں  ہیں  سردارِ  دو  جہاں

 

اے   مُرتضیٰ!    عتیق   و   عمر  کو  خبر  نہ  ہو

(حدائقِ بخشش،  ص۱۳۰ )

جن کو سُوئے آسماں پھیلا کے جل تھل بھردئیے

 

صَدقہ اُن ہاتھوں کا پیارے ہم کو بھی درکار ہے

(حدائقِ بخشش،  ص۱۷۶ )

 



Total Pages: 99

Go To