Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

اکثر مِرے ہونٹوں پہ رہے ذکرِ مـحـمّـد

 

اللہ زباں کا ہو عطا قفل مدینہ

(وسائل بخشش،  ص ۹۳)

آ قا کی حیا سے جُھکی رہتی نظر اکثر

 

آ نکھوں پہ مرے بھائی لگا قفلِ مدینہ

(وسائل بخشش،  ص۹۴)

اللہ کرم اتنا گنہ گار پہ فرما

 

جنت میں پڑوسی مرے آ قا کا بنا دے

(وسائل بخشش،  ص ۱۱۲)

(2)شعر مکمل کیجئے(ٹیم مدنی)

اللہ ملے حج کی اسی سال سعادت

 

بدکار کو پھر روضہ محبوب دکھا دے

(وسائل بخشش،  ص ۱۱۲)

بائیں رستے نہ جا مسافر سن

 

مال ہے راہ مار پِھرتے ہیں

(حدائقِ بخشش،  ص۱۰۰ )

رکھیے جیسے ہیں خانہ زاد ہیں ہم

 

مول کے عیب دار پِھرتے ہیں

(حدائقِ بخشش،  ص۱۰۰ )

وردیاں بولتے ہیں ہر کارے

 

پہرہ دیتے سوار پِھرتے ہیں

(حدائقِ بخشش،  ص۱۰۰ )

آہ کل عیش تو کیے ہم نے

 

آج وہ بے قرار پِھرتے ہیں

(حدائقِ بخشش،  ص۹۹ )

(3)قرآنی معلومات(ٹیم مکی)

سوال      کس آیت  میں امتِ مُحَمَّدِِیَّہ کو سب سے بہتر امت فرمایا گیا ہے؟

جواب  ( كُنْتُمْ  خَیْرَ  اُمَّةٍ  اُخْرِجَتْ  لِلنَّاسِ   تَاْمُرُوْنَ  بِالْمَعْرُوْفِ  وَ  تَنْهَوْنَ  عَنِ  الْمُنْكَرِ  وَ  تُؤْمِنُوْنَ  بِاللّٰهِؕ-) (پ۴،  اٰل عمرٰن: ۱۱۰) ترجمۂ کنز الایمان: تم بہتر ہواُن سب اُمتوں میں جو لوگوں میں ظاہر ہوئیں بھلائی کا حکم دیتے ہو اور بُرائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو ۔

سوال      رات کے وقت سورۂ مُلک کی تلاوت کی کیا فضیلت ہے؟

جواب      حدیثِ مبارکہ کا خلاصہ ہے کہ جب بندہ قبر میں جائے گا تو عذاب اس کے قدموں ،  سینے،  پیٹ  یاپھر اس کے سر کی طرف سے آئے گا تو یہ سب اَعضاء کہیں گے تیرے لئے  ہماری طرف سے کوئی راستہ نہیں کیونکہ یہ رات میں

              سورۂ مُلک پڑھا کرتاتھا ۔

سوال                  وہ کونسا خوش نصیب ہے جو اپنے گھر کے دس افراد کی شفاعت کرے گا؟

جواب                 جس نے قرآن پڑھا اور اس کو یاد کرلیا،  اس کے حلال کو حلال سمجھا اور حرام کو حرام جانا۔ اس کے گھر والوں میں سے دس شخصوں کے بارے میں اللہ تعالٰی اس کی شفاعت قبول فرمائے گا جن پر جہنم واجب ہوچکا تھا۔

(3)قرآنی معلومات(ٹیم مدنی )

سوال      قرآن پاک کی کونسی آ یت سب سے آ خر میں نازل ہوئی ؟

جواب      سب سے آ خر میں سورۃُ البَقَرہ کی یہ آ یتِ مبارکہ نازل ہوئی : )وَ اتَّقُوْا یَوْمًا تُرْجَعُوْنَ فِیْهِ اِلَى اللّٰهِۗ-ثُمَّ تُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ۠(۲۸۱) ((پ۳، البقرة: ۲۸۱)    ترجمۂ کنزالایمان: اور ڈرو اس دن سے جس میں اللہ کی طرف پھرو گے اور ہر جان کو اس کی کمائی پوری بھردی جائے گی اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔

سوال      کس سورت کی تلاوت کرنے کی فضیلت چوتھائی قرآن کے برابر ہے؟

جواب      حدیثِ پاک میں ہے: جس نے سورت قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡن پڑھی تو گویا  کہ اس نے قرآن مجید کے چوتھائی حصے کی تلاوت کی۔

سوال      ہر بُری چیز سے حفاظت کیلئے کونسی سورتوں کی تعلیم فرمائی گئی ہے؟

جواب      نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: صبح شام تین تین بار ’’ قُلْ ھُوَاللّٰہُ اَحَد،  قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الفَلَقاور قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاس ‘‘  پڑھو! ان کی تلاوت کرنا تمہیں ہر بُری چیز سے بچائے گا۔

(4)سمجھائیے مگر اشاروں سے (ٹیم مکی)

(1)         خاکِ مدینہ

(2)          خوفناک جادوگر

(3)          تین انگلیوں سے کھانا

(4)سمجھائیے مگر اشاروں سے (ٹیم مدنی)

(1)   بکری کی کھال

(2)   پتلا جن

 



Total Pages: 99

Go To