Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

مطالعہ کرنے والےاسلامی بھائی جانتے ہیں ۔

(9)     ”جوش کیساتھ مگر ہوش سے “کے مرحلے میں بزر(Buzzer)لگایا جائے گا اور اس میں جس اسلامی بھائی نے پہلےبزر(Buzzer)دبایا اسی کو جواب دینے کاموقع دیا جائے اور غلط جواب پر دو(2)نمبر منہا (کم)کر دیئے جائیں گے۔

(10)  سلسلے میں دلچسپی پیدا کرنے کیلے ناظرین یا حاضرین سے بھی سوالات کئے جائیں گے۔

مراحل کی تفصیل:

(1)    علم نور ہے۔اس مرحلے میں ٹیم مکی اور ٹیم مدنی دونوں سے پانچ پانچ سوالات کئے جائیں گے۔

(2)     عشق کے بول۔اس مرحلے میں ٹیم مکی اور ٹیم مدنی دونوں سے پانچ پانچ اشعارپوچھے جائیں گے۔

(3)     قرآنی معلومات۔اس مرحلے میں ٹیم مکی اور ٹیم مدنی دونوں سے تین تین سوالات کئے جائیں گے ۔

(4)     سمجھائیے مگر اشاروں سے۔ اس مرحلے میںدونوں ٹیموں کے تین تین اشارے ہوں گے یعنی ٹیم کا ایک اسلامی بھائی آ کر اپنی ٹیم کے اسلامی بھائیوں کو اس کا اشارہ کر کے بتائے گا اور ٹیم کو اشارے کی مدد سے اس نام تک پہنچنا ہو گا۔

(5)       سفر ہے مگر اکیلے ۔ اس مرحلے میں ہر اسلامی بھائی سےایک ایک سوال ہو گا۔

(6)       جوش کیساتھ مگر ہوش سے۔اس مرحلے میں 5اشعار اور 5 سوالات ہوں گے۔

(1)علم نور ہے۔ (ٹیم مکی)

سوال      ذَبْح میں کاٹی جانے والی چار رگوں کے نام بتائیے؟

جواب      وہ چار رگیں یہ ہیں : (1)حُلقوم ، (2)مُری اور(3۔4)وَدَجَیْن۔

سوال      نکاح میں کون سے اُمور کالحاظ رکھنا مُسْتَحَب ہے؟

جواب      نکاح میں یہ اُمور مُسْتَحَب ہیں: (1)عَلانِیَہ ہو نا(2)نکاح سے پہلے خطبہ پڑھنا (3)مسجد میں ہونا(4)جمعہ کے دن(5) گَواہانِ عادل کے سامنے(6)عورت عمر،  حَسب(خاندانی شَرف) ، مال، عزت میں مَرد سے کم ہو اور(7)چال چلن اور اَخلاق و تقویٰ و جمال میں بیش(یعنی زیادہ) ہو۔

سوال      یمین یعنی قَسم کی کتنی قسمیں ہیں ؟

جواب      قَسم کی تین قِسمیں ہیں : (1)غَمُوس (2)لَغْوْ (3)مُنْعَقِدَہ۔

سوال      لُقْطَہ کسے کہتے ہیں ؟

جواب      لُقْطَہ اس مال کو کہتے ہیں جوکہیں پڑا ہوا مل جائے ۔

سوال      کونسی عمارت شیطان سے  بچاؤ کے لیے قلعہ ہے؟

جواب      مَروی ہے کہ ”اَلْمَسْجِدُ حِصْنٌ حَصِینٌ مِّنَ الشَّیْطٰن یعنی مسجد شیطان سے بچنے کے لیے ایک مضبوط قَلعہ ہے۔“

(1)علم نور ہے۔ (ٹیم مدنی)

سوال      مسجد میں کونسی بدبودار چیزوں کی ممانعت ہے؟

جواب      (1)کچا لہسن(2)کچی پیاز (3)گَندنا (یہ لہسن سے ملتی جُلتی ترکاری ہے) (4)مُولی (5)کچا گوشت  (6)مِٹّی کا تیل(7)وہ دِیا سَلائی جس کے رگڑنے میں بُو اُڑتی ہو (8)رِیاح خارج کرنا  (9)بدبودار زخم      (10)کوئی بدبودار دوا لگانا۔

سوال      سب سے بہترکمائی کونسی ہے؟

جواب      حضورِ اَنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےاِرشاد فرمایا: سب سے بہتر غذا وہ ہے جو انسان اپنے ہاتھوں کی کمائی سے کھائے ، حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام بھی اپنی کمائی سے کھاتے تھے۔

سوال       سود سے بچنے کے کوئی دو علاج بیان کیجئے ؟

جواب      (1)انسان قَناعَت اختیار کرے ،  اس طرح وہ مال کی حرص سے بچے گا اور حرام ذرائع اختیار نہیں کرے گا ۔(2) ہر دَم موت کو یاد رکھا جائے ،  جب یہ سوچ بن جائے گی کہ مرنا ہے اور موت کا کوئی بھروسا نہیں کب آجائے تو حرام روزی کی طرف بڑھنے سے رکنا نصیب ہوجائے گا(اِنْ شَآءَاللهُ عَزَّ  وَجَلَّ)۔

سوال      پیٹ کا قفلِ مدینہ کسے کہتے ہیں؟

جواب      اپنے پیٹ کو حرام غذا سے بچانا اور حلال خوراک بھی بھوک سے کم کھانا  ’’ پیٹ کا قفلِ مدینہ  ‘‘ لگانا ہے۔

سوال      حدیث ِپاک میں مہمان کے اِکرام کی اہمیت کس طرح بیان ہوئی ہے؟

جواب:    رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے  ارشاد فرمایا: جو شخص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور قیامت  کے دن پر ایمان رکھتا ہے اُسے چاہئے کہ (۱)وہ مہمان کا اکرام کرے (۲) اپنے پڑوسی کو ایذا نہ دے اور(۳)وہ بھلی بات بولے یا چپ رہے۔

(2) شعر مکمل کیجئے(ٹیم مکی)

کاش!  طیبہ میں شہادت کا عطا ہو جائے جام

 

جلوۂ  محبوب  میں  انجام میر ا   ہو  بخیر

(وسائل بخشش،  ص ۲۳۳)

اُمّتِ محبوب  کا   یارب  بنادے  خیر خواہ

 

نفس کی خاطر کسی سے دل میں میرے ہو نہ بَـیْر

(وسائل بخشش،  ص ۲۳۳)

 



Total Pages: 99

Go To