Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

جواب     آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا: يا الٰہی عَزَّ  وَجَلَّ!  جس طرح تو نے مکہ مکرمہ کو ہمارا محبوب بنايا اسی طرح مدینہ منورہ کو بھی ہمارا محبوب بنا دے۔([1])

سوال                 حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام  نے بیت المقدس کی بنیاد کس جگہ پر رکھی تھی؟  

جواب                ملکِ شام میں جس جگہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا خیمہ گاڑا گیا تھا اُس جگہ حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام نے بیت المقدس کی بنیاد رکھی۔([2])

سوال      حدیثِ پاک میں جبلِ اُحُد کے متعلق کیا ارشاد فرمایا گیاہے؟

جواب     حضور جانِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: اُحُدٌ ھٰذَا جَبَلٌ یُّحِبُّنَا وَ نُحِبُّہٗ  یعنی یہ اُحُد پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اِس سے محبت کرتے ہیں۔([3])

سوال      مسجد ِ قِبْلَتَیْن میں کونسا مشہور واقعہ رونما ہوا تھا؟

جواب     اِسی مسجد شریف میں تحویلِ قبلہ کی آیت نازل ہوئی اور  بیت المقدس کی بجائے بَیْتُ اللہ شریف کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنے کا حکم ہوا۔([4])

سوال      سرورِ انبیا،  محبوبِ کِبریا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حِجَّۃُ الوداع تشریف لے جاتے وقت کس مقام پر دو رکعت نمازادا فرمائی؟

جواب     ’’  ذُوالحُلَیفہ ‘‘ پہنچے تو وہاں مسجد میں دو رکعت پڑھیں۔([5])

سوال      ’’ مسجد ِ اِجابہ ‘‘ کے مقام پرحضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے کونسی تین دعائیں مانگی  تھیں؟

جواب     وہ دعائیں یہ تھیں: (1)یااللہ عَزَّ  وَجَلَّ! میری اُمت قَحط سالی کے سبب ہلاک نہ ہو۔(2)یااللہ عَزَّوَجَلَّ! میری اُمت پانی میں ڈوب کرہلاک نہ ہو اور (3) یااللہ عَزَّوَجَلَّ!  میری اُمت آپس میں نہ لڑے(پہلی دودعائیں قبول ہوئیں اورتیسری سے روک دیا گیا)۔ ([6])

سوال      مسجد ِ بنی حرام کو کیا خصوصیت حاصل ہے؟

جواب     یہ وہی مسجد ہے جہاں آقائے دوجہاںصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےتین معجزات ظاہر ہوئے: (1)ایک بکری میں بہت سارے صحابۂ کرام کا پیٹ بھر گیا۔([7]) (2) بکری کی ہڈیوں پر دستِ مبارک رکھ کر کچھ پڑھا تو بکری زندہ ہوگئی۔([8]) (3)حضرت سیدنا جابررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکےفوت شُدہ دومدنی مُنے امام الانبیا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی دُعا سے زندہ ہوگئے۔([9])

سوال   مسجد ِ مُسْتَراح کو اس نام سے کیوں پکارا جاتا ہے؟

جواب   سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے غزوۂ اُحُد کے موقع پر یہاں پر آرام فرمایا تھااِسی لئے اسےمسجد ِ مُسْتَراح کہتے ہیں۔([10])

سوال   حضرت سیدنا ہارون عَلَیْہِ السَّلَام کامزارِ پُرانوار کہاں واقع ہے؟

جواب   آپ عَلَیْہِ السَّلَام کا مزار مبارک جَبَلِ اُحُد پر واقع ہے(لیکن اب اِس کی زیارت بے حد مشکل ہے)۔ ([11])

سوال   صفا و مَروہ پہاڑوں کو اتنی عزت و عظمت کیوں  ملی ؟

جواب   اِن پہاڑوں پرحضرت ہاجرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ پانی کی تلاش میں سات بار چڑھیں اوراتریں ۔ اس اللہ والی کے قدم پڑجانے کی بر کت سے یہ دونوں پہاڑ شَعَائِرُ اللہ(اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی نشانیاں)بن گئے اور تا قیامت حاجیوں پرا س پاک بی بی کی پیروی میں ان پر چڑھنا اور اتر ناسات بار لازم ہوگیا۔([12])

سوال   جہاں  ’’ مسجد ِ ذُوالحُلَیفہ ‘‘ قائم ہے وہ مقام آج کل کس نام سے مشہور ہے؟

جواب   اس مقام کوآج کل ’’ بیرِ علی   ‘‘ یا   ’’ اَبیارِ علی ‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتاہے۔([13])

دعوتِ اسلامی کا تعارف

سوال   دعوتِ اسلامی کے بانی کون ہیں؟

جواب   تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک  ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ کے بانی شیخ طریقت، امیراہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہہیں ۔

سوال   امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامیکا مدنی کام کس سن میں شروع فرمایا؟

جواب   ۱۴۰۱ھ مطابق1981ء۔([14])

 



1   مسند احمد، مسند الانصار، حدیث ابی قتادۃ الانصاری رضی اللہ عنہ، ۸/۳۸۴، حدیث: ۲۲۶۹۳۔

2   تفسیر مدارک، پ۲۲، سبا، تحت الآیۃ: ۱۴، ص۹۵۹۔

3   معجم اوسط، ۵/ ۳۷، حدیث:۶۵۰۵۔

4   تفسیر بغوی، پ ۲، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۱۴۴، ۱/۸۵۔

1   مسلم، کتاب الحج، باب الصلاۃ فی مسجدذی الحلیفۃ، ص۶۰۶، حدیث:۱۱۸۸ ۔تاریخ مدینہ منورہ، ص۵۰۱- ۵۰۲۔

2   مسلم، کتاب الفتن واشراط الساعۃ، باب ھلاک ھذہ الامۃ بعضھم ببعض، ص۱۵۴۴، حدیث: ۲۸۹۰۔

3   خصائص کبری، باب آیاتہ فی احیاء الموتی وکلامھم، ۲/ ۱۱۲۔

4   خصائص کبری، باب آیاتہ فی احیاء الموتی وکلامھم، ۲/ ۱۱۲۔

5   شواھدالنبوۃ، ص۱۰۵۔ مدراج النبوت، ۱/ ۱۹۹۔

1   وفاء الوفاء، الباب الخامس فی مصلی النبی فی الاعیاد۔۔۔الخ، الفصل الرابع  فی المساجد  التی۔۔۔الخ، ۲/ ۸۶۵۔



Total Pages: 99

Go To