Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01
جواب حدیثِ پاک میں ہے: بے شکاللہ تعالٰی کے ننانوے نام ہیں یعنی ایک کم سو، جس نے انہیں یاد کر لیا وہ جنت میں داخل ہوا۔([1])
سوال اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو سب سے زیادہ محبوب چار کلمات کونسے ہیں؟
جواب وہ کلمات یہ ہیں: ”سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرْ“۔([2])
سوال افضل ذکر اور افضل دعا کیا ہے؟
جواب افضل ذکر لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ ہے اور افضل دعا اَلْحَمْدُ لِلّٰہہے۔([3])
سوال دن بھر میں 100مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ پڑھنے کی کیا فضیلت ہے؟
جواب جو شخص دن بھر میں 100مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ پڑھے گااُس کے تمام گناہ معاف ہوجائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابرہوں ۔ ([4])
سوال حدیثِ پاک میں کس کلمہ کو99 بیماریوں کی دوا کہا گیا ؟
جواب غَمگُسارِدوجہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکامُقَدّس فرمان ہے: ”لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ“99بیماریوں کی دوا ہے جس میں سب سے کم دوا یہ ہے کہ اس کے پڑھنے والے کو کوئی رنج و غم نہیں ہوتا۔([5])
سوال وہ کونسی تسبیح ہے جوحضورنبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت فاطمۃُ الزّہرارَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو بتائی تھی؟
جواب حضورِاکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے حضرت فاطمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا سے فرمایا: سوتے وقت 33 بار ”سُبْحٰنَ اللہ“، 33 بار ”اَلْحَمْدُ لِلّٰہ“اور 34 بار ”اَللہُ اَکْبَر“پڑھ لیا کرو۔ ([6])اسے تسبیحِ فاطمہ کہتے ہیں۔
سوال غصہ آ نے ، کتے کے بھونکنے اور گدھے کے رینکنے پر کونسی دعا پڑھنی چاہئے ؟
جواب اَعُوْ ذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم یعنی میں اللہ تعالٰی کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے۔([7])
سوال پڑھا ہوایاد رکھنے کاکوئی وظیفہ بتائیے ؟
جواب منقول ہے کہ اگر تم چاہتے ہوکہ ایک حرف بھی نہ بھولو تو پڑھنے سے پہلے یہ کہہ لیا کرو: اَللّٰھُمَّ افْتَحْ عَلَیْنَا حِکْمَتَکَ وانْشُرْعَلَیْنَا رَحْمَتَکَ یَا ذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامْ۔ یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! اے عظمت وبزرگی والے ! ہم پر اپنی حکمت کے دروازے کھول دے اور ہم پر اپنی رحمت نازل فرما۔([8])
سوال مصیبت زدہ کو دیکھ کرکونسی دعا پڑھی جائے ؟
جواب اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَنْ خَلَقَ تَفْضِیْلا۔یعنی تمام تعریفیں اُس اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لیے جس نے مجھے اِس مصیبت سے بچایا جس میں تجھے مبتلاکیااور اُس نے مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر فضیلت دی۔([9])
سوال شِعارِ کفار(گرجا / مندروغیرہ) کو دیکھے یا آ واز سنے تو کونسی دعا پڑھے ؟
جواب اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ اِلٰہًا وَّاحِدًا لَا نَعْبُدُ اِلَّا اِیَّاہُ۔یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالٰی کے سواکوئی معبود نہیں وہ اکیلاہے اُس کا کوئی شریک نہیں ، وہ اکیلا عبادت کے لائق ہے ہم اُسی کی عبادت کرتے ہیں۔([10])
سوال مجلس کے اختتام پرکیا پڑھاجائے ؟
جواب سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَ اَتُوْبُ اِلَیْکَ یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! تو پاک ہے اور تیرے ہی لیے حمد ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔([11])
سوال درود ِپاک سے متعلق قرآن پاک میں کیا ارشادِ خداوندی ہے؟
جواب درود پاک سے متعلق قرآن پاک میںاللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے: (اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶)) (پ۲۲، الاحزاب: ۵۶) ترجمۂ کنز الایمان: بے شک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی)پر اے ایمان والوان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔
سوال درود پاک پڑھنے سے متعلق حدیثِ مبارکہ میں کیا ارشاد ہوا؟
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.