Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01
وہ کہیں بھی ہو، جو اُس کی قبر یا مَرْگَھٹ پر گزرے اُسے دیکھتے، پہچانتے، بات سُنتے ہیں مگر کہیں جانے آنے کا اختیار نہیں کہ قید ہیں۔([1])
سوال کیا مرنے کے بعد روح کسی اور بدن میں منتقل ہوسکتی ہے ؟
جواب یہ خیال کہ روح کسی دوسرے بدن میں چلی جاتی ہے خواہ وہ آدمی کا بدن ہو یا کسی اور جانور کا جس کو تَناسُخ اور آواگون کہتے ہیں محض باطِل اور اس کا ماننا کفر ہے۔([2])
سوال ’’ عَجْبُ الذَّنْب ‘‘ کسے کہتے ہیں؟
جواب ریڑھ کی ہڈی کے وہ باریک اَجزا جن کو نہ کسی خورد بین سے دیکھا جاسکتا ہے، نہ آگ اُنہیں جلا سکتی ، نہ زمین اُنہیں گلاسکتی ہے، یہی تخمِ جسم ہیں، لہٰذا روزِ قیامت روحوں کااِعادہ (یعنی لوٹانا)اسی جسم میں ہوگا۔([3])
سوال وہ کون ہیں جن کے جسموں کوقبرکی مٹی نہیں کھاسکتی؟
جواب اَنبیا عَلَیْہِمُ السَّلَام، اولیائے کرام ، علمائے دین، شہداء، قراٰن مجید پر عمل کرنے والے حُفّاظ ، کبھی بھیاللہ عَزَّ وَجَلَّکی نافرمانی نہ کرنے والوں اوراپنے اوقات کو درود شریف میں مُستَغرق رکھنے والوں کے اَجسام کوقبرکی مٹی نہیں کھا سکتی۔([4])
سوال کیا قبر ہر مُردے کو دباتی ہے؟
جواب اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے علاوہ ہرایک کو قبر دباتی ہے مگر مسلمان کو دبانا شفقت کے ساتھ ہوتا ہے جیسے ماں بچے کو سینے سے لگا کرچمٹائے اور کافر کو سختی سے حتّٰی کہ اُس کی پسلیاں اِدھر سے اُدھر ہوجاتی ہیں۔([5])
سوال قیامت کی نشانیوں سے کیا مراد ہے؟
جواب اِس سے مراد دنیا کے فنا ہونے سے پہلے ظاہر ہونے والی چھوٹی بڑی نشانیاں ہیں جن میں سے بعض واقع ہوچکیں اور کچھ باقی ہیں۔([6])
سوال قیامت کی بعض چھوٹی بڑی نشانیاں بیان کیجئے ؟
جواب عُلما کو اُٹھاکرعلم اٹھالیا جائے گا، جہالت زیادہ ہوجائے گی، زنا، گانے باجے، شراب خوری اور مال کی کثرت ہوگی، مرد کم ہوں گے عورتیں زیادہ ہوں گی، وقت میں برکت نہ ہوگی، بڑے دَجّال کے علاوہ نُبُوَّت کے جھوٹے دعویدار 30دَجّال اور ہوں گے، زکوٰۃ دینا بھاری ہوگا، مردبیوی کی پیروی کرے گااور ماں باپ کی نافرمانی ، لوگ اگلوں پر لعنت کریں گے، درندے اور جانور آدمی سے بات کریں گے، لباس وجوتوں سے محروم ذلیل لوگ محلّات میں فخر کریں گے، لوگ مسجد میں چِلائیں گے، دَجّال کا ظہور ہوگا، حضرتِ عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام آسمان سے اُتریں گے ، حضرت امام مَہدی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہظاہر ہوں گے، یاجوج ماجوج نکلیں گے، ایک جانوردابّۃُ الْاَرض ظاہرگا اورسورج مغرب سے نکلے گا۔([7])
سوال تمام دنیا میں فقط ایک ہی دین، دینِ اسلام کب ہوگا ؟
جواب جب حضرتِ عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نُزول فرمائیں گے۔([8])
سوال حضرتِ عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کس وقت اورکہاں نُزول فرمائیں گے؟
جواب حضرتِ عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام آسمان سے جامع مسجد دمشق کے شَرقی مینارے پر صبح کے وقت نُزول فرمائیں گے جبکہ نمازِ فجر کی اِقامت ہوچکی ہوگی۔([9])
سوال حضرتِ عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کتنے سال دنیا میں قیام فرمائیں گے؟
جواب آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے زمین پرقیام کامجموعی عرصہ 40 سال ہے، آسمان پر تشریف لے جاتےوقت آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی عمر مبارک 33سال تھی، اب جوقربِ قیامت میں تشریف لائیں گے تو 7 برس قیام فرمائیں گے۔([10])
سوال دَجّال کی خاص نشانیاں بتائیں؟
4 روح البیان، پ ۱۰، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۴۱، ۳/۴۳۹۔
شرح الصدور، باب نتن المیت الخ، ص۳۱۷-۳۱۸۔جامع کرامات الاولیاء، ۱/۲۷۶۔
1 فیض القدیر، ۵/۴۲۴، تحت الحدیث: ۷۴۹۳۔منح الروض الازھر ، ضغطة القبر وعذاب القبر، ص۱۰۱۔
ترمذی، کتاب صفة القیامة، ۴/۲۰۸، حدیث: ۲۴۶۸، ملتقطاً۔