Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

کرنے سے یہی نتیجہ نکلتا ہے اور یہی حضرت امام ابومنصور ماتُریدیرَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے منقول ہے۔([1])

سوال      اہلِ بیت کی محبت کے حوالے سےہمیں کیا تعلیم دی گئی ہے؟

جواب     فیضِ گنجینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ عالیشان ہے : اپنی اولاد کو تین باتیں سکھاؤ (۱) اپنے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم  کی محبت(۲) اہلِ بیت رِضْوَانُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی محبت اور (۳)تلاوتِ قرآن۔([2])

سوال      حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم  نے اہلِ بیت کی تعظیم وحرمت کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا؟

جواب     حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہعَزَّ وَجَلَّ کی تین حُرمَتیں ہیں جو ان کی حفاظت کرے اللہتعالی اس کے دین ودنیا محفوظ رکھے اور جو ان کی حفاظت نہ کرے اللہ تعالی اس کی کسی چیز کی حفاظت نہ فرمائے،  عرض کی گئی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ وہ تین حرمتیں کونسی ہیں؟  ارشاد فرمایا: ایک اسلام کی حُرمت،  دوسری میری حرمت،  تیسری میری قَرابت کی حُرمت۔([3])

سوال      اہلِ بیت کرام سے بدسلوکی کرنے والے کیلئے کیا وعید آئی ہے؟

جواب     فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے: جسے پسند ہو کہ اس کی عمر میں برکت ہو اللہعَزَّ وَجَلَّ اسے اپنی دی ہوئی نعمت سے بہرہ مند کرے تو اسے لازم ہے کہ میرے بعدمیرے اہلِ بیت سے اچھا سلوک کرے،  جو ایسا نہ کرے اس کی عمر کی برکت اُڑجائے اور قیامت میں میرےسامنے کالامنہ لے کر آئے۔([4])

سوال   قَرابتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی برکت بیان کیجئے؟

جواب   حضورنبیِّ اکرم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بَر سَر منبر فرمایا: ان لوگوں کا کیا حال ہے کہ جو یہ کہتے ہیں کہ  رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی قرابت روزِ قیامت ان کی قوم کو نفع نہ دے گی خدا کی قسم میری قرابت دنیا وآخرت میں پیوستہ ہے۔([5])

سوال   حضرت سیِّدُناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اہلِ بیت سے حسنِ سلوک کے متعلق کیا فرمایا ؟

جواب   امیر المؤمنین حضرت سیِّدُناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! اپنی قَرابت (رشتہ داروں)سے اچھا سلوک کرنے کے مقابلے میں مجھے حضورنبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی قرابت سے اچھا سلوک کرنا زیادہ پسندہے۔نیز فرمایا: تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضا مندی آپ کے اہلِ بیت سے محبت میں ہے۔([6])

سوال   خاتونِ جنت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کا نام  ’’ فاطمہ ‘‘  رکھے جانے کی حکمت بیان کریں؟

جواب   حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا کہ میں نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ اس لیے رکھا کہ اللہ تعالٰی نے اس کو اور اس کے ساتھ محبت رکھنے والوں کو دوز خ سے خلاصی عطا فرمائی۔([7])

سوال   شہزادیٔ کونین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  کو اُم المومنین سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے محبت رکھنے کی ترغیب کس انداز سے دی گئی؟

جواب   حضورنبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سیدتنافاطمہ زہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے فرمایا: اے فاطمہ! جس سے میں محبت کرتا ہوں تم بھی اس سے محبت کرو گی؟ عرض کی: ضرور یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!  میں محبت رکھوں گی۔ اس پرارشاد فرمایا : تو عائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے محبت رکھو۔([8])

سوال   حضورِاکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کوکونسی بیٹی سب سے زیادہ پیاری  تھی ؟

جواب   خاتونِ جنت حضرت سیدتنا فاطمہ زہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ۔([9])

سوال   نبیِّ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کن کو اپنےدنیاوی پھول فرمایا؟

جواب   حضرت سیِّدُنا امام حسن اورحضرت سیِّدُناامام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کو۔([10])

سوال   اہلِ بیت میں سے سب سے زیادہ حضور نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مُشابَہت کون رکھتے تھے ؟

جواب   حضور نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے سب سے زیادہ مشابہ حضرت سیِّدُنا امام حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ تھے۔([11])

علماء ومُجتہدینِ  رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی

سوال      مجتہد کسے کہتے ہیں ؟

جواب   مجتہد وہ ہے جس میں اس قدر علمی لیاقت اور قابلیت ہو کہ قرآنی اشارات ورُموز کو سمجھ سکے  اور کلام کے مقصد کو پہچان سکے  اور اس سے مسائل نکال سکے ،  ناسخ و منسوخ کا پورا علم رکھتا ہو ۔ علمِ صرف و نحو،  بلاغت وغیرہ میں اس کو پوری



3   خزائن العرفان، پ ۲۲، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۳۳،  ص ۷۸۰۔

1   جامع صغیر ، حرف الہمزۃ، ص ۲۵، حدیث: ۳۱۱۔

2   معجم اوسط، باب الالف، من اسمہ احمد، ۱/۷۳، حدیث: ۲۰۳۔

3   کنز العمال ، کتاب الفضائل، فضل اہل البیت، الفصل الاول، ۶/۴۶، جزء ۱۲، حدیث:۳۴۱۶۶۔

1   مسند احمد ، مسند ابی سعید الخدری، ۴/ ۳۸، حدیث:۱۱۱۳۸۔

2   بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی، باب مناقب قرابة رسول الله ۔۔۔الخ، ۲/ ۵۳۸، حدیث: ۳۷۱۲۔۳۷۱۳۔

3   کنز العمال ، کتاب الفضائل، فضل اہل البیت، ۶/۵۰، جزء۱۲ ، حدیث: ۳۴۲۲۲۔

1   مسلم، کتاب فضائل الصحابة، باب فی فضل عائشة رضی اللہ تعالیٰ عنها، ص۱۳۲۵، حدیث: ۲۴۴۲۔

2



Total Pages: 99

Go To