Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

جواب     امیرالمومنین حضرت سَیِّدُنا عثمان بن عفان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ یکم محرم 24سن ہجری کو خلیفہ بنے اور آپ کا دورِ خلافت 12سال ہے۔([1])

سوال      حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی شہادت کب اور کیسے ہوئی  ؟

جواب   امیرالمومنین حضرت سَیِّدُنا عثمان بن عفان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو۱۸ ذوالحجۃُ الحرام   ۳۵ سنِ ہجری کوتلاوتِ قرآن کی حالت میں شہید کیا گیا۔([2])  آپ کے مبارک خون کے قطرے قرآنِ پاک کی اس آیتِ مبارکہ پر پڑے: )فَسَیَكْفِیْكَهُمُ اللّٰهُۚ-وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُؕ(۱۳۷)(  (پ۱، البقرۃ: ۱۳۷)ترجمۂ  کنزالایمان: تو اے محبوب عنقریب اللہ ان کی طرف سے تمہیں کفایت کرےگااور وہی ہے سنتا جانتا۔([3])

سوال   حضرت سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی نمازِ جنازہ کس نے پڑھائی اور آپ کا مزارِ پاک کہاں واقع ہے؟

جواب   آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی نمازِ جنازہ حضرت سَیِّدُنا جُبَیر بن مُطعِم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے پڑھائی اور آپ کا مزارِ پاک ”جنت البقیع“میں ”حَشِّ کَوْکَب“ کے حصے میں ہے۔([4])

سیدناحضرت علی المرتضی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم

سوال   شانِ مولیٰ علی کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْممیں نازل ہونے والی کوئی آیت بتائیں ؟

جواب   قرآن پاک میں ارشاد ہوتا ہے: (وَ یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسْكِیْنًا وَّ یَتِیْمًا وَّ اَسِیْرًا(۸)) (پ۲۹، الدھر: ۸)ترجمۂ کنزالایمان : اور کھانا کھلاتے ہیں اس کی محبّت پر مسکین اور یتیم اور اسیر کو۔صدرُ الاَفاضل حضرت علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اس آیت مبارکہ کے تحت فرماتے ہیں: یہ آیت حضرت علیِ مرتضٰی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اور حضرت فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا اور ان کی کنیز فضّہ کے حق میں نازل ہوئی ۔([5])

سوال   آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی شان میں کچھ فرامینِ مصطفےٰ بیان کریں؟

جواب   شانِ مرتضوی میں تین فرامین مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: (۱)جس کا میں مولیٰ ہوں علی بھی اس کے مولیٰ ہیں۔([6]) (۲)میں علم کا شہر ہوں علی اس کا دروازہ ہیں۔([7]) (۳)علی کو دیکھنا عبادت ہے۔([8])

سوال   آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا نام،  کنیت اور لقب بیان فرمائیں نیز آپ کی ولادت کب اور کہاں  ہوئی؟

جواب   آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی والدہ نے آپ کا نام  ’’ حیدر  ‘‘  رکھا۔([9]) اور والد نے آپ کا نام  ’’ علی ‘‘  رکھا۔([10]) ،  کنیت  ’’ ابو الحسن  اور  ابو تراب ‘‘ ([11])اور ”اَسَدُ اللہ“، مُرْتَضٰی“، ”کَرَّار“، ”شیر خدا“ اور”مولا مشکِل کُشا“ القابات ہیں۔ آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم عامُ الفیل کے 30سال بعد 13رجبُ المرجب بروز جمعۃ المبارک مَکَّۃُ الْمُکَرَّمَہ  میں پیدا ہوئے۔([12])

سوال      حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے والد ین کا نام بتائیں؟

جواب     آپ کے والد کا نام ابو طالب عبدِ مناف بن عبد المطلب اور والدہ کا نام حضرت سَیِّدَتُنَا  فاطمہ بنتِ اَسَد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاہے۔([13])

سوال      وہ کون سے صحابی ہیں جنہوں نے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی زیرِ کفالت تربیت پائی؟

جواب     حضرت علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم۔([14])

سوال      آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو ”شیرخدا“اور ”مولائے  کائنات“کہے جانے کی وجہ بیان فرمائیں؟

جواب     آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو ”شیر خدا“کہنے کی وجہ یہ ہے کہ رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آپ کو ”شیر خدا“ کا لقب عطا فرمایا ہے جبکہ ”مولائے  کائنات“ کہنے کی وجہ یہ ہے کہ رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آپ کے متعلق فرمایا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں علی بھی اس کے مولیٰ ہیں۔“([15])

سوال      وہ کون سے صحابی ہیں جن کو نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی تلوار ذوالفقار عطا فرمائی؟  

جواب   حضرت  مولائے کائنات مولیٰ علی مُشکل کشا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ۔([16])

سوال   وہ کونسے خلیفہ راشد ہیں جن کی والدہ اور زوجہ کا نام ایک ہی ہے۔

 



3   تھذیب الاسماء واللغات، ۱/ ۲۹۸۔

1   طبقات ابن سعد، عثمان بن عفان، ۳/۲۲، رقم:۱۴۔

2   طبقات ابن سعد، عثمان بن عفان، ۳/ ۵۴، رقم:۱۴۔

3   طبقات ابن سعد، عثمان بن عفان، ۳/٥٧، رقم:۱۴۔

1   خزائن العرفان، پ۲۹، الدھر، تحت الآیۃ: ۸، ص ۱۰۷۳۔

2   ترمذی، کتاب المناقب ، باب مناقب علی بن ابی طالب، ۵/ ۳۹۸، حدیث:۳۷۳۳۔

3   مستدرک، کتاب معرفۃ الصحابۃ ، باب انا مدینۃ العلم وعلی بابھا، ۴۹۶، حدیث:۴۶۹۳