Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

سوال   اگر قبرستان کا راستہ قبریں مِسمار کر کے بنایا گیا ہو تو اس پر چلنا کیسا ؟

جواب   (قبرستان میں قبریں مٹا کر)جو نیا راستہ نکالا گیا ہو اس پر چلنا حرام ہے۔([1]) بلکہ نئے راستے کا صرف گمان ہو تب بھی اس پر چلنا ناجائز وگناہ ہے۔([2])

سوال     گھر سے فاتحہ پڑھ کر اِیصال کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا قبرستان جاکر ؟

جواب    قبرستان میں جاکے پڑھنے میں زیادہ ثواب ہے کہ زیارتِ قبور بھی سنّت ہے اور وہاں پڑھنے میں اَموات(مُردوں) کا دل بھی بہلتا ہے اور جہاں قرآنِ مجید پڑھا جائے رحمتِ الٰہی اترتی ہے ۔([3])

سوال     قبر کو سجدہ کرنے کا شرعی حکم کیا ہے ؟

جواب    قبر کو سجدۂ تعظیمی کرنا حرام ہےاور اگر عبادت کی نیت ہو تو کفر ہے۔([4])

سوال     کیاقبر پر اگربتی یا موم بتی جلاسکتے ہیں ؟

جواب    قبر پر اگربتی یا موم بتی  نہ جلائی جائے کہ یہ آگ ہے اور قبر پر آگ رکھنے سے میت کو تکلیف ہوتی ہے۔ہاں اگر حاضرین کو خوشبو پہنچانا مقصود ہو تو قبر کے پاس خالی جگہ پر اگربتی لگا سکتے ہیں۔([5])

سوال     مزار پر کس طرح حاضری دی جائے ؟

جواب    مزارشریف پر قدموں کی طرف  سےحاضرہو اور چہرے کے سامنے کم از کم چار ہاتھ کے فاصلے پر کھڑا ہو اور درمیانی آواز میں سلام عرض کرے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیِّدِیْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہُ پھر درودِ غوثیہ([6])تین بار، سورۂ فاتحہ وآیتُ الکرسی ایک ایک بار، سورۂ اخلاص اور درودِ غوثیہ سات سات بار پڑھ کر اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے دعا کرے کہ الٰہی! اس پڑھائی پر مجھے اپنے کرم کے مطابق ثواب دے اور اِسے میری طرف سے صاحبِ مزار کو نذر پہنچا، پھر اپنی جائزطلب کے لیے صاحبِ مزار کی روح کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں اپنا وسیلہ قرار دے، پھر سلام کر کے واپس آجائے۔([7])

سوال   کیا مزاراتِ اولیاء پر حاضری دینے کے ارادے سے سفر کرنا جائز ہے ؟

جواب   بالکل جائز ہے کیونکہ وہ اپنے زائر کو نفع پہنچاتے ہیں۔([8]) زیارتِ قبور کا حکم تو حدیثِ پاک میں دیا گیا ہے۔رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: میں نے تم کو زیارتِ قبور سے منع کیا تھا اب تم قبروں کی زیارت کیا کرو۔([9]) اورحضور نبیٔ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خودبھی ہرسال شہدائے غزوۂ اُحد کے مزارات پر تشریف لے جاتے تھے۔([10])

سوال   مزار ات پر غلط کام ہوتے ہوں تو کیا حاضری ترک کردی جائے ؟

جواب   علامہ سَیِّدمحمدامین ابنِ عابدین شامی نے امام ابنِ حجر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَاکے حوالے سے لکھاہے: مزار پر کوئی مُنْکَر ِشرعی(ناپسندیدہ کام)ہو مثلاًعورتوں سے اِختلاط(ٹکراؤ، میل جول) وغیرہ  ہو تو اس کی وجہ سے زیارت ترک نہ کی جائے کہ ایسی باتوں سے نیک کام ترک نہیں کیا جاتا بلکہ اسے بُرا جانے اور ممکن ہو تو بُری بات کوختم کرے۔([11])

سوال   مزار پر پھول ڈالنا اور مزار کو بوسہ دینا کیسا ہے ؟

جواب   قبر پر پھول ڈالنا بہتر ہے کہ جب تک تر رہیں گےتسبیح کریں گےاور میت کا دل بہلے گا۔([12]) اور امامِ اہلسنّت اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : مزار کونہ ہاتھ لگائے نہ بوسہ دے ۔([13])

سوال   کیا اسلامی بہنیں مزارات پر  حاضری دے سکتی ہیں؟

جواب   اسلامی بہنیں مزارات پر نہ جائیں بلکہ گھر سے ہی ایصالِ ثواب کردیا کریں۔ عورت جب گھر سے قبور کی طرف چلنے کا ارادہ کرتی ہےاللہ عَزَّ وَجَلَّ اور فرشتوں کی لعنت میں ہوتی ہے اور جب واپس آتی ہے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی لعنت میں ہوتی ہے۔([14])

سوال   دعوتِ اسلامی کی ’’ مجلس مزاراتِ اولیا ‘‘ کس مقصد سے بنائی گئی ہے ؟

جواب             یہ مجلس حتّی المقدور صاحبِ مزار کے عرس کے موقع پر اجتماع ذکر ونعت کرتی ہے۔مزار شریف کے اِحاطے میں (بالخصوص عرس کے دنوں میں)سنتوں بھرے مدنی حلقے لگاتی ہے جن میں وضو، غسل،



5   رد المحتار، کتاب الطھارۃ، مطلب: القول مرجح علی الفعل، ۱/۶۱۲۔

1   در مختار، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنائز، ۳/۱۸۳۔

2   فتاویٰ رضویہ ، ۹/ ۶۰۹۔

3   فتاوی رضویہ، ۲۲/۴۲۳، ماخوذاً۔

4   فتاوی رضویہ، ۹/۴۸۲، ۵۲۵، ماخوذاً۔

5   درودِ غوثیہ یہ ہے :اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَا نَا مُحَمَّدٍ مَعْدِنِ الْجُوْدِوَ الْکَرَمِ وَ اٰلِہٖ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ۔

1   فتاوی رضویہ، ۹/۵۲۲، ملخصاً۔

2   رد المحتار، کتاب الصلاۃ، مطلب فی زیارۃ القبور، ۳/۱۷۸۔

3   مسلم، کتاب الجنائز، باب استئذان النبی صلی اللہ علیہ وسلم   الخ، ص۴۸۶، حدیث:۹۷۷۔

4   مصنف عبدالرزاق، کتاب الجنائز، باب فی زیارۃ القبور، ۳/ ۳۸۱، حدیث:۶۷۴۵۔

1   رد المحتار، کتاب الصلاۃ، مطلب فی زیارۃ القبور، ۳/۱۷۸۔

2   رد المحتار، کتاب الصلاۃ، مطلب فی وضع الجرید ونحو الآس علی القبور، ۳/۱۸۴، ماخوذا۔

3   فتاوی رضویہ، ۹/۵۲۲۔

4   غنیۃ المتملی، فصل فی الجنائز، ص۵۹۴، ملتقطا۔



Total Pages: 99

Go To