Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

جواب   حضورنبیٔ مُحتَشَم ، شفیعِ اُمَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم نے فرمایا: جو کپڑا ٹخنے سے نیچے ہو وہ آگ میں ہے اور اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ قیامت کے دن اس شخص کی طرف نظرِ رحمت نہیں فرمائے گا۔([1])

سوال             کپڑوں میں دامن اور آستین کی لمبائی کتنی ہونی چاہیے ؟

جواب   سنت یہ ہے کہ دامن کی لمبائی آدھی پنڈلی تک ہو اور آستین کی لمبائی زیادہ سے زیادہ انگلیوں کے پوروں تک اور چوڑائی ایک بالشت ہو۔([2])

سوال             نابالغ لڑکوں کو ریشمی کپڑے پہنانے کا حکم بیان کریں؟

جواب   نابالغ لڑکوں کو بھی ریشم کے کپڑے پہنانا حرام ہے اور گناہ پہنانے والے پر ہے۔([3])

سوال             کیا ریشم کا لحاف اوڑھ سکتے ہیں؟

جواب   ریشم کا لحاف اوڑھنا ناجائز ہے کہ یہ بھی لُبس (پہننے)میں داخل ہے۔([4])

سوال             اُون اور بالوں کے کپڑے سب سے پہلے کس نے پہنے؟

جواب     اُون اور بالوں سے بنے کپڑےسب سے پہلے حضرت سَیِّدنا سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے پہنے ۔([5])

سوال                 رحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی انگوٹھی کا نگینہ کس طرف ہوتا تھا؟

جواب     حضورِاکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی انگوٹھی کا مُقَدّس نگینہ  ہتھیلی کی طرف ہوتا تھا۔([6])

سوال                 انگوٹھی کس کے لیے سنت ہے ؟

جواب     جن کو مہر کرنے کی حاجت ہوتی ہےجیسے سلطان، قاضی اور علماء جو فتویٰ پر مہرکرتے ہیں۔([7])

سوال                 کس رنگ کے لباس کو حدیثِ پاک میں بہتر کہا گیا ہے؟

جواب     سفید رنگ کے لباس کو۔نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: سفید کپڑے پہنو کہ وہ زیادہ پاک وستھرے ہیں اور انہیں میں اپنے مردے کَفناؤ۔([8])

سوال                 مرد کو کیسی انگوٹھی پہننا جائز ہے؟

جواب     صرف چاندی کی ایک انگوٹھی ایک نگینے والی جائز ہے،  جو وزن میں ساڑھے چار ماشہ سے کم ہو۔ بغیر نگینے کی یا ایک سے زیادہ نگینے کی انگوٹھی اگرچہ چاندی کی ہومرد کے لیے ناجائز ہے۔([9])

 

سوال             کیالڑکوں کے کان چھدوا نا اور اس میں بالی  پہنانا جائز ہے؟

جواب   لڑکوں کے کان چھدوانا اور اس میں بالی پہناناناجائز ہے۔([10])

سوال             گُھنگروکے متعلق حدیث شریف میں کیا ارشاد ہوا؟

جواب   حضرت عمرفاروقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ ہر گھنگرو کے ساتھ شیطان ہوتا ہے۔ ‘‘ ([11])

زینت

سوال   کیا چھوٹے لڑکوں کے ہاتھ پاؤں میں مہندی لگاسکتے ہیں؟

جواب   چھوٹے لڑکوں کے ہاتھ پاؤں میں بلا ضرورت مہندی لگانا ناجائز ہے۔([12])

سوال   کیا مرد اپنے کان چھدواکر اس میں زیور پہن سکتا ہے ؟

جواب   مردوں کا اپنے کان چھدوانا اور اس میں زیور پہننا دونوں ناجائز ہیں ۔([13])

سوال   عورتوں  کاناک ، کان چھدوانا فرض ہے واجب ہے یاسنت؟

جواب   نہ فرض ہےنہ واجب نہ  سنت صرف مُباح (یعنی جائز)ہے ۔ہاں اچھی نیت ہو تو کارِ ثواب ہے۔([14])

 



2   ابو داود، کتاب اللباس، باب فی قدر موضع الازار، ۴/۸۲، حدیث: ۴۰۹۳۔

3   بہارِ شریعت، حصّہ۱۶، ۳/۴۰۹۔

4   بہارِ شریعت ، حصّہ۱۶، ۳/۴۱۵۔

5   بہارِ شریعت،  حصّہ۱۶، ۳/۴۱۱۔

1   بہارِ شریعت، حصّہ۱۶، ۳/۴۱۶۔

2   مسلم، کتاب اللباس، باب في خاتم الورق فصہ حبشی، ص۱۱۶۰، حدیث: ۲۰۹۴۔

3   بہارِ شریعت، حصّہ۱۶، ۳/۴۲۷۔

4   مسند احمد، حدیث سمرۃ بن جندب، ۷/۲۶۰، حدیث:۲۰۱۷۴۔

5   بہارِ شریعت ، حصّہ۱۶، ۳/۴۲۶-۴۲۸، ملخصا ًوملتقطاً۔

1   رد المحتار، کتاب الحظر والاباحۃ، فصل فی البیع، ۹/۶۹۳۔

2   ابو داود، کتاب الخاتم، باب ماجاء فی خاتم الذہب، ۴/ ۱۲۱، حدیث:۴۲۲۲۔

3   ردالمحتار، کتاب الحظر والاباحة، فصل فی اللبس، ۹/۵۹۹۔

4   رد المحتار ، کتاب الحظر والاباحۃ ، فصل فی البیع ، ۹/۶۹۳۔

5   فتاوی رضویہ، ۲۳/۴۸۳، ملخصاً۔



Total Pages: 99

Go To