Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01
سوال حضرتِ اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام کے ذِمّے کیا کام ہے؟
جواب حضرت اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام کے ذِمّے قیامت کے دن صُور پھونکنا ہے۔([1])
سوال فرشتوں کی کل تعداد کتنی ہے؟
جواب ان کی تعداد وہی جانے جس نے ان کو پیدا کیا اور اسکے بتائے سے اُسکا رسول ۔([2])
سوال وہ کون سا فِرشتہ ہے جسے پانی برسانااور رزق دینا وغیرہ ذمّہ داریاں سِپُرد ہیں؟
جواب حضرتِ میکائیل عَلَیْہِ السَّلَام ۔([3])
سوال تمام فرشتوں کے سردار کون ہیں؟
جواب حضرتِ جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام ۔([4])
سوال عَرش کا طواف کرنےوالے فرشتوں کو کیا کہتے ہیں؟
جواب جو ملائکہ عرش کا طواف کرنے والے ہیں انہیں ’’ کَرّوبی ‘‘ ( کَر۔رُو۔بی) کہتے ہیں اور یہ ملائکہ میں صاحبِ سِیادَت ہیں۔([5])
سوال جِنّات کون ہیں؟
جواب جِنّات ایک مخلوق ہے، اللہ عَزَّ وَجَلَّنے انہیں آگ کے شعلے سے پیدا فرمایا ہے، ان میں نیک بھی ہیں اور بد بھی ، یہ ایسے عجیب وغریب اور مشکل کام کرنے کی طاقت رکھتے ہیں جنہیں کرنا عام انسان کے بس کی بات نہیں۔([6])
سوال جِنّ کو جنّ کیوں کہتے ہیں؟
جواب لُغت میں جِن کا معنیٰ ہے ’’ سَتر اور خَفا ‘‘ اور جِن کو اسی لئے جِن کہتے ہیں کہ وہ عام لوگوں کی نگاہوں سے پوشیدہ ہوتا ہے۔([7])
سوال جِنّات کے وجود کا انکار کرنا کیسا؟
جواب جِنّات کے وجود کا انکار یا بدی کی قوّت کا نام جِنّ یا شیطان رکھنا کُفر ہے۔([8])
سوال اللہ تعالٰی نے انسانوں اور جِنّات میں سے پہلے کس کو پیدا فرمایا؟
جواب جنّوں کو انسانوں سے پہلے پیدا فرمایا، حضرت سَیِّدُنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی تخلیق سے دو ہزار سال پہلے زمین پر جِنّات رہتے تھے۔([9])
سوال جِنّات کتنی تعداد میں ہیں؟
جواب اِنسانوں کے مقابلے میں جِنّات کی تعداد9گُنا ہے۔([10])
سوال بُرے جِنّات کو کیا کہا جاتا ہے؟
جواب بُرے جِنّات کو شَیاطین کہا جاتا ہے۔([11])
سوال جِنّات سے حفاظت کیلئے قراٰنِ پاک کی کن سورتوں اور آیات کی تلاوت کی جائے؟
جواب (1)آیۃُ الکرسی (2) یٰسٓ شریف(3)سورۂ مومنون کی آخری آیات (4)سورۂ مؤمن کی ابتدائی آیت (5) سورۃُ البَقَرہ (6) سورۂ اٰلِ عمران (7) سورۃُ الْاَعراف (8)سورۂ حَشر کی آخری آیات(9)سورۂ