Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

سوال      کیا نشے کی حالت میں طلاق دینے سے طلاق ہوجائے گی؟

جواب     نشہ والے نے طلاق دی تو واقع ہو جائے گی ، نشہ خواہ شراب پینے سے ہو یا بھنگ وغیرہ کسی اور چیز سے۔ افیون کی پِیْنَک میں طلاق دے دی جب بھی واقع ہو جائے گی طلاق میں عورت کی جانب سے کوئی شرط نہیں نا بالغہ ہو یا مجنونہ  بہر حال طلاق واقع ہوگی۔([1])

سوال      عِدَّت سے کیامرادہے؟

جواب     نکاح ختم ہونے کے بعد عورت کونکاح کی ممانعت ہونا اورایک مدت تک انتظار کرناعدت ہے۔([2])

سوال      جس کا شوہر فوت ہوگیا تو اس کی عدّت کیاہے؟

جواب     اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے: )وَالَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَ یَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا یَّتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ اَرْبَعَةَ اَشْهُرٍ وَّ عَشْرًاۚ- (ترجمۂ کنز الایمان: ’’ اور تم میں جو مریں اور بیبیاں چھوڑیں وہ چار مہینے دس دن اپنے آپ کو روکے رہیں۔ ‘‘  (پ۲،  البقرۃ: ۲۳۴)تفسیر خزائنُ العرفان میں ہے : یہاں غیر حاملہ کابیان ہے جس کا شوہر مرجائے اس کی عِدَّت چار ماہ دس روز ہے۔(3)

سوال      حاملہ عورت کی عِدَّت کیاہے؟

جواب     اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے): وَ اُولَاتُ الْاَحْمَالِ اَجَلُهُنَّ اَنْ یَّضَعْنَ حَمْلَهُنَّؕ-( (پ۲۸، الطلاق: ۴) ترجمۂ کنزالایمان: ’’ اور حَمل والیوں کی میعاد یہ ہے کہ وہ اپنا حَمل جَن لیں۔ ‘‘ مسئلہ: حاملہ عورتوں کی عِدَّت وضعِ حَمل (بچے کی پیدائش تک) ہے خواہ وہ عدّت طلاق کی ہو یا وفات کی ۔([3])

سوال   حمل کی کم سے کم اورزیادہ سے زیادہ مدت کیاہے؟

جواب   حمل کی مدت کم سے کم چھ مہینے اورزیادہ سے زیادہ دوسال ہے۔([4])

سوال   سوگ کے  کیا معنی ہیں؟

جواب   سوگ کے یہ معنی ہیں  کہ زینت کو تَرک  کرے ۔([5])

سوال   کس عورت پر سوگ واجب ہے ؟

جواب   سوگ اُس پر ہے جو عاقلہ بالغہ مسلمان ہواور موت یا طلاقِ بائن کی عدت ہو۔([6])

سوال   شوہرکے مرنے پرعورت کو کتنے دن کے سوگ کا حکم ہے؟

جواب   حضورنبیِّ رحمت، شفیعِ اُمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: جو عورت اللہ عَزَّ وَجَلَّ اورقیامت کے دن پرایمان رکھتی ہے، اُسے حلال نہیں کہ کسی میت پرتین راتوں سے زیادہ سوگ کرے، مگرشوہرپرکہ چارمہینے دس دن سوگ کرے۔([7])

سوال   قریبی رشتے دارکے مرجانے پرعورت کوکتنے  دن سوگ کرنے کی اجازت ہے؟

جواب   کسی قریبی کے مرنے پرعورت کوتین دن تک سوگ کرنے کی اجازت ہےاس سے زائد کی نہیں اورعورت شوہروالی ہوتوشوہراس سے بھی منع کر سکتاہے۔([8])

قَسم

سوال   یَمین یعنی قَسم کی کتنی قِسمیں ہیں ؟

جواب   قسم کی تین قسمیں ہیں : (1)غَمُوس (2)لَغْوْ (3)مُنْعَقِدَہ۔([9])

سوال   یمینِ غموس کسے کہتے ہیں ؟

جواب   غموس یہ ہے کہ کسی گزرے ہوئے یا موجودہ اَمر (یعنی معاملے )پر دانِسْتَہ (یعنی جان بوجھ کر )جھوٹی قسم کھائے۔([10])

سوال   یمینِ غموس کا حکم بتائیں ؟

جواب   یمینِ غمو س کھا نے والا سخت گنہگار ہوا ، اِستِغفار و توبہ فرض ہے مگر کَفّارہ لازم نہیں۔([11])

 



1   بہارِ شریعت، حصہ   ٨، ۲/۱۱۱-۱۱۲۔

2   فتاوی ہندیۃ، کتاب الطلاق، الباب الثالث عشرفی العدۃ، ۱/ ۵۲۶ ۔

1    خزائن العرفان، پ ۲۸، الطلاق، تحت الآیۃ: ۴، ص ۱۰۳۳۔

2   ردالمحتار، کتاب الطلاق، فصل فی ثبوت النسب، ۵/ ۲۳۴۔

3   بہارِ شریعت، حصہ   ٨، ۲/۲۴۲۔

4   بہارِ شریعت، حصہ٨، ۲/۲۴۳۔

5   بخاری، کتاب الجنائز، باب احدادالمرأۃ علی غیرزوجھا، ۱/ ۴۳۳، حدیث: ۱۲۸۰۔

1   ردالمحتار، کتاب الطلاق، فصل فی الحداد، ۵/ ۲۲۳۔

2   فتاوی ھندیۃ، کتاب الأیمان، الباب الثانی فیما یکون یمینا    الخ، ۲/۵۲۔

3   فتاوی ھندیۃ، کتاب الأیمان، الباب الثانی فیما یکون یمینا    الخ، ۲/۵۲۔

4   فتاوی ھندیۃ، کتاب الأیمان، الباب الثانی فیما یکون یمینا    الخ، ۲/۵۲۔



Total Pages: 99

Go To