Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

جواب     ہربالغ ، مُقیم،  مسلمان مَردو عورت ،  مالکِ نصاب([1])پر قربانی واجِب ہے۔([2])

سوال      جس  پر قربانی واجب ہو لیکن پیسے نہ ہوں تو کیا کرے؟

جواب     اگر قربانی اُس پر واجِب ہے اور اس وَقت اس کے پاس روپیہ نہیں توقَرض لے کر یا کوئی چیز فروخت کر کے قربانی کا جانور حاصل  کرے اور قربانی کرے۔([3])

سوال      قربانی کے جانور وں میں کس کی کتنی عمر ہونا ضروری ہے؟

جواب     قربانی کے جانوروں میں اونٹ کی عمر پانچ سال،  گائے کی عمر دو سال اور بکرے کی ایک سال ہونا ضروری ہے اس سے کم ہوتو قربانی نہ ہوگی البتہ دُنبہ یا بھیڑ کا چھ ماہ کا بچہ جو دیکھنے میں سال کا لگے اس کی قربانی جائز ہے۔([4])

سوال      ذَبْح میں کاٹی جانے والی چار رگوں کے نام بتائیے؟

جواب     وہ چار رگیں یہ ہیں : (1)حُلقوم ، (2)مُری اور(3۔4)وَدَجَین۔ ([5])

سوال      جانور کو ذَبْح کرنے میں کتنی رگوں کا کٹنا ضروری ہے؟

جواب   ذبح کی چار رگوں میں سے تین کا کٹ جانا کافی ہے اور اگر چاروں میں سے ہر ایک کااکثر حصہ بھی کٹ گیا تو جانور حلال ہے۔([6])

سوال   جانور کے پیٹ سے اگر بچہ نکلا تو کیا قربانی ہوجائے گی؟

جواب   جی ہاں! اس صورت میں قربانی ہوجائے گی۔([7])

سوال   ایک اُونٹ میں قربانی کے کتنے حصے ہوتے ہیں ؟

جواب   حدیث شریف کے مطابق ایک اونٹ کی قربانی میں7افراد شریک ہوسکتے ہیں۔([8])

سوال   حِجَّۃُ الْوَداع کے موقع پرحضورِاکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کتنے اُونٹ نَحر فرمائے؟

جواب   اس موقع پر حضور نبیِّ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے مُقَدَّس ہاتھ سے 63اُونٹ نحر فرمائے۔([9])

سوال   پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بقر عید کے دن سب سے پہلے کھانے میں کیا کھاتے؟

جواب   حضورنبیِّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمعیدُالْاَضحیٰ میں سب سے پہلے قربانی کی کلیجی تَناوُل فرماتے۔([10])

سوال   قربانی کے جانور کے ہر بال کے بدلے کتنی نیکیاں ملتی ہیں؟

جواب   قربانی کرنے والے کو قربانی کے جانور کے ہر بال کے عِوَضْ ایک نیکی ملتی ہے۔([11])

نکاح

سوال   پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے نکاح کی اِستِطاعَت ہونےیا نہ ہونے کی صورت میں نکاح کرنے کے متعلق کیا حکم دیا ہے؟

جواب   پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےارشادفرمایا: اےجوانو! تم میں جوکوئی نکاح کی اِستِطاعَت رکھتا ہے وہ نکاح کرے کہ یہ اَجنبی عورت کی طرف نظر کرنے سے نگاہ کو روکنے والا ہے اور شَرْمْگاہ کی حفاظت کرنے والا ہے اور جس میں نکاح کی اِستِطاعت نہیں وہ روزے رکھے کہ روزہ قاطعِ شَہْوَت (یعنی شہوت کو توڑنے والا) ہے۔([12])

سوال   نکاح میں کون سے اُمور کالحاظ رکھنا مُسْتَحَب ہے؟

جواب   نکاح میں یہ اُمور مُسْتَحَب ہیں: (1)عَلانِیَہ ہو نا(2)نکاح سے پہلے خطبہ پڑھنا (3)مسجد میں ہونا (4)جمعہ کے دن(5) گَواہانِ عادل کے سامنے(6)عورت عمر، حَسب(خاندانی شرف) ، مال، عزت میں مرد سے کم ہو اور (7)چال چَلن اور اَخلاق و تقویٰ و جمال میں بیش(یعنی زیادہ) ہو۔([13])

سوال   عورت سے اُس کی عزت  یا مال کی وجہ سے نکاح کرنے والے کے لیے کیا  وعيد ہے؟

 



1   مالکِ نصاب ہونے سے مُراد یہ ہے کہ اُس شخص کے پاس ساڑھے باوَن تولے چاندی یا اُتنی مالیت کی رقم یا اتنی مالیت کا تجارت کا مال یا اتنی مالیت کا حاجتِ اصلیہ کے علاوہ سامان ہو اور اُس پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّیا بندوں کا اِتنا قَرضہ نہ ہو جسے ادا کر کے ذِکر کَرْدَہ نصاب باقی نہ رہے۔ فُقہائے کرامرَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَامفرماتے ہیں :حاجتِ اَصْلیہ(یعنی ضروریاتِ زندگی) سے مُراد وہ چیزیں ہیں جن کی عُمُوماً انسان کو ضرورت ہوتی ہے اور ان کے بغیر گزراوقات میں شدید تنگی ودشواری محسوس ہوتی ہے جیسے رہنے کا گھر ، پہننے کے کپڑے، سواری ، علمِ دین سے متعلِّق کتابیں اور پیشے سے متعلِّق اوزار وغیرہ۔(ابلق گھوڑے سوار، ص۶)

2   ابلق گھوڑے سوار، ص۶۔

3   فتاویٰ امجدیہ، ۳/۳۱۵۔

4   در مختار، کتاب الاضحیة، ۹/۵۳۳۔

5   در مختار و ردالمحتار ، کتاب الذبائح، ۹/۴۹۱- ۴۹۳۔

1   ردالمحتار ، کتاب الذبائح، ۹/ ۴۹۳۔

2   فتاوی ھندیہ، کتاب الاضحیة، الباب السادس فی بیان مایستحب فی الاضحیة...الخ، ۵/ ۳۰۱۔

3   مسلم، کتاب الحج، باب الاشتراک فی الھدی   الخ، ص۶۸۴، حدیث: ۱۳۱۸۔

4   مسلم، کتاب الحج، باب حجة النبی، ص۶۳۷، حدیث: ۱۲۱۸۔

5   المدخل، فصل من العوائدالردیئة...الخ، الموسم الاول عید الاضحی، ۱/ ۲۰۵۔

1   ترمذی، کتاب الاضاحی، باب ماجاء فی فضل الاضحیة، ۳/۱۶۲، حدیث:۱۴۹۸۔

2   بخاری، کتاب النکاح، باب من لم یستطع الباءة فلیصم، ۳/ ۴۲۲، حدیث:۵۰۶۶۔

3   درمختار، کتاب النکاح، ۴/ ۷۵۔



Total Pages: 99

Go To