Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

جواب   جی ہاں! جُوں مارنا، پھینکنا، کسی کو مارنے کے لیے اِشارہ کرنا، کپڑا اُس کے مارنے کے لیے دھونا یا دھوپ میں ڈالنا، بالوں میں جُوں مارنے کے لیے کسی قِسم کی دوا وغیرہ ڈالنا، غَرْضیْکہ کسی طرح اُس کے ہلاک پر باعث ہونایہ سب حرام ہے۔([1])

سوال   اِضْطِباع کسے کہتے ہیں؟

جواب   مرداپنی چادر سیدھے ہاتھ کی بغل کے نیچے سے نکال کر اُس کے دونوں پَلّے اُلٹے کندھے پر اِس طرح ڈالے کہ سیدھا کندھا کُھلا رہے۔([2])

سوال   اِسْتِلام کیا ہے؟

جواب   حجرِ اَسْوَد کو بوسہ دینے یا ہاتھ یالکڑی سے چھوکرچوم لینے یااشارہ کرکے ہاتھوں کوبوسہ دینے کواِسْتِلام کہتے ہیں۔([3])

سوال   سَعی کسے کہتے ہیں؟

جواب   صَفا و مَرْوَہ کے درمیان دوڑنےکوسعی کہتےہیں۔([4])

سوال   رمی کسے کہتے ہیں؟

جواب   جَمَرات(یعنی شیطانوں)پر کنکریاں مارنارَمی کہلاتا ہے۔([5])

سوال   رَمَل کسے کہتے ہیں؟

جواب   اَکڑکرشانے(کندھے)ہِلاتے ہوئے چھوٹے چھوٹے قدم اُٹھاتے ہوئے قدرے  (یعنی تھوڑا)تیزی سے چلنا۔([6])

سوال   طواف میں کتنے پھیرے اور کتنے اِسْتِلام ہوتے ہیں؟

جواب   سات(7)پھیرے اور  آٹھ(8)اِسْتِلام۔([7])

سوال   تَقْصِیر کی تعریف بتائیے؟

جواب   تَقصِیر یعنی کم از کم چوتھائی(1  /  4)سَر کے بال اُنگلی کے پَورے برابر کٹوانا۔([8])

سوال   اِسلامی بہنوں کی تقصیر کاآسان طریقہ کیا ہے؟

جواب   اِس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنی چُٹیا کے سِرے کو اُنگلی کے گرد لپیٹ کر اُتنا حصّہ کاٹ لیں، لیکن یہ اِحتیاط لازِمی ہے کہ کم از کم چوتھائی(4  /  1)سَر کے بال  پَورے  کے برابر کٹ جائیں۔([9])

سوال   طواف میں کتنی اورکون کون سی باتیں حرام ہیں؟

جواب   طواف میں سات باتیں حرام ہیں: (1)بےوضوطواف کرنا (2) جوعُضْوْسَتْر میں داخل ہےاس کاچوتھائی (4  /  1) حصہ کھلاہونا، مثلاًران یاآزادعورت کا کان یاکلائی (3)بےمجبوری سواری پریاکسی کی گودمیں یاکندھوں پرطواف کرنا (4) بلاعذربیٹھ کر سَرکنایاگھٹنوں پرچلنا (5) کعبےکوسیدھے ہاتھ پر لے کر الٹا طواف کرنا (6) طواف میں ’’ حطیم ‘‘ کےاندرہوکرگزرنا (7) سات پھیروں سےکم کرنا۔([10])

ذَبْح اور قربانی کا بیان

سوال   قربانی کسے کہتے ہیں؟

جواب   مخصوص جانورکومخصوص وقت میں ثواب کی نیت سےذبح کرناقربانی کہلاتا ہے۔([11])

سوال   یَوْمُ النَّحر کس دن کو کہا جاتا ہے؟

جواب   ذُوالحجہ کی10تاریخ  کو”یومُ النحر“کہتے ہیں۔([12])

سوال   قربانی کس پر واجب  ہے؟

 



2   فتاوی رضویہ، ۱۰/ ۷۳۳0

3   ردالمحتار، کتاب الحج، مطلب فی دخول مکہ، ۳/ ۵۷۹۔

فتاوی ھندیہ، کتاب المناسک، الباب الخامس فی کیفیۃ اداء الحج، ۱/ ۲۲۵۔

4   ردالمحتار، کتاب الحج، مطلب فی دخول مکہ، ۳/ ۵۷۸۔ بہارشریعت، حصہ۶، ۱/ ۱۰۹۶۔

1   بہارشریعت، حصہ۶، ۱/ ۱۰۴۸۔

2   رفیق الحرمین، ص۶۰۔

3   فتاوی ھندیۃ، کتاب المناسک، الباب الخامس فی کیفیۃ اداء الحج، ۱/ ۲۲۶۔

4   رفیق المعتمرین، ص۶۲۔

5   فتاوی ھندیۃ، کتاب المناسک، الباب الخامس فی کیفیۃ اداء الحج، ۱/ ۲۳۱۔

1   رفیق المعتمرین، ص۸۵۔

2   فتاویٰ رضویہ، ۱۰/ ۷۴۴۔بہارشریعت، حصہ ۶، ۱/ ۱۱۱۲-۱۱۱۳۔

3    در مختار، کتاب الاضحیة، ۹/۵۱۹۔

4    در مختاروردالمحتار ، کتاب الاضحیة، ۹/۵۲۹۔



Total Pages: 99

Go To