Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

اس کا مالک ہو یعنی اس پر قابِض بھی ہو (7)نصاب کا دَین سے فارغ ہونا (8)نصاب حاجتِ اَصْلِیَّہ سے فارغ ہو (9)مال نامی ہونا یعنی بڑھنے والا خواہ حقیقۃً بڑھے یا حکماً (10)سال گزرنا،  سال سے مراد قَمری سال ہے یعنی چاند کے مہینوں سے بارہ(12)مہینے۔([1])

سوال   کیا رشتہ داروں کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے ؟

جواب   رشتے داروں میں سے کوئی حاجت مند اور شرعی فقیر ہو تو اس کو زکوٰۃ دینا افضل ہے مگر ان کو دینے کی چند شرائط ہیں: (1)سَیِّد یا ہاشمی نہ ہو (2) والدَین (3)یا اپنی اولاد میں سے نہ ہوں(4)میاں بیوی نہ ہوں(5)ایسا نابالغ  نہ ہو جس کا والد غنی(صاحبِ نصاب مالدار) ہو۔ان کے علاوہ بھائی، بہن،  ساس،  سُسَر، بہو،  داماد، خالہ،  پھوپھی،  چچا، ماموں۔ان سب کو زکوٰۃ دینا جائز ہے بَشَرْطیْکہ مُستَحق ہوں(یعنی ان کو زکوٰۃ لگتی ہو)۔([2])

سوال   کیا پلاٹ پر زکوٰۃ ہوتی ہے ؟

جواب   اگر پلاٹ بیچنے کی نیت سے لیے تھے تو ان پر زکوٰۃ ہوگی ورنہ نہیں۔([3])

سوال      شادی کرنے ،  یا حج عمرے کے لئے جانے یا مکان خریدنے کے لئے جمع کی گئی رقم پر زکوٰۃ ہے ؟

جواب     اگر یہ رقم تنہا یا دوسرے مالِ زکوٰۃ سے مل کر نصاب کے برابر ہے اور اس پر سال بھی گزرچکا ہے تو اس جمع کی گئی رقم پر زکوٰۃ ہے۔([4])

سوال      کیا عورت کے استعمالی زیورات  کی بھی زکوٰۃ نکالنی ہوگی ؟

جواب     جی ہاں ، ان میں بھی زکوٰۃ ہے اگرچہ وہ استعمال میں ہوں۔([5])

سوال      زکوٰۃ کے  مَصارف کیا ہیں ؟

جواب     زکوٰۃ کے مصارِف سات (7) ہیں: (1) فقیر (2)مسکین (3) عامل (زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے حاکمِ اسلام کا مُقَرَّر کَردَہ شخص) (4) رِقاب(مُکاتَب غلام) (5) غارِم (مَدیون  /  مَقروض) (6) فِیْ سَبِیْلِ اللہ (جہادیا حج کا ارادہ رکھنے والایا طالبِ علم وغیرہ)  اور (7) ابنِ سبیل(مسافرجس کے پاس مال نہ رہا)۔([6])

سوال      کن جانوروں پر زکوٰۃ ہوتی ہے ؟ نیز ان کی تعداد کتنی ہونا ضروری ہے ؟

جواب     تین قسم کے جانوروں پر زکوٰۃ واجب ہے جبکہ وہ سائمہ ہوں۔(1)اونٹ (2) گائے، بھینس(3)بکری۔اونٹ پانچ یا پانچ سے زیادہ ہوں، گائے تیس یا تیس سے زیادہ ہوں اوربکریاں چالیس یا اس سے زیادہ ہوں تو زکوٰۃ واجب ہے۔([7])

 

سوال   کیا زمین کی پیدا وار پر بھی زکوٰۃ فرض ہے ؟

جواب   جی ہاں ! عُشری زمین سے ایسی چیز پیدا ہوئی جس کی زراعت سے مقصود زمین سے منافع حاصل کرنا ہے تو اس پیداوار کی زکوٰۃ فرض ہےاور اس زکوٰۃ کا نام عُشر ہے۔([8])

صدقہ

سوال   صدقہ کسے کہتے ہیں ؟

جواب   اللہ عَزَّ  وَجَلَّ    کی بارگاہ سے ثواب  پانے کی امید پر  جو عَطیہ دیاجائے اسے صدقہ کہتے ہیں۔([9])

سوال   حدیثِ پاک میں صدقہ کرنے کی  کیا فضیلت آئی ہے ؟

جواب   حضور نبیٔ مُکَرَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: صدقہ رب تعالٰی کے غضب کو بُجھاتا اور بُری موت کو دفع کرتا ہے۔([10])

سوال   صدقہ کرنے کے کوئی دس فائدے بیان فرمائیے ؟

جواب   صدقہ کرنے کے بے شمار فوائد ہیں جن میں سے  دس یہ ہیں: (1)  بری موت سے بچنا  (2) عمر زیادہ ہونا (3) رزق اور مال میں برکت  ہونا (4) بَلائیں دور      ہونا (5) مددِ الٰہی کا شاملِ حال ہونا (6) درجات کا  بلند ہونا (7)رضائے الٰہی نصیب  ہونا (8) گناہوں کا معاف ہونا (9) محبتوں میں اضافہ ہونا اور(10) ٹیڑھے کام درست ہونا وغیرہ۔([11])

سوال   صدقہ عَلانیہ کرنابہتر ہے یا پوشیدہ ؟

 



1   فتاوی اہلسنت ، احکام زکٰوۃ، ص۷۲۔

2   بہار شریعت، حصہ۵، ۱/۹۲۷-۹۲۸۔ فتاوی اہلسنت، احکام زکوٰۃ، ص۳۹۹۔

3   فتاوی اہلسنت، احکام زکوٰۃ، ص۱۲۱۔

1   فتاوی اہلسنت احکام زکوٰۃ، ص۱۰۰۔ فیضان زکوٰۃ، ص۴۷-۴۸۔

2   نور الایضاح، کتاب الزکاۃ، ص۳۶۱۔

3   فتاوی اہلسنت، احکام زکوٰۃ، ص۳۷۰۔

4   فتاوی اہلسنت، احکام زکوٰۃ، ص۵۶۷۔بہار شریعت، حصہ۵، ۱/۸۹۳-۸۹۶ماخوذاً۔ جو جانور سال کا اکثر حصہ جنگل میں چَر کر گزارہ کرتے ہوں اور چَرانے سے مقصود صرف دودھ اور بچے لینا اور فَربہ کرنا ہواُن کو سائمہ کہتے ہیں۔(در مختار و ردالمحتار، کتاب الزکاۃ، ۳/ ۲۳۲)

1   بہار شریعت، حصہ ۵، ۱/۹۱۶۔

2   کتاب التعریفات، باب الصاد، ص۹۵۔

3   ترمذی، کتاب الزکاة، باب ماجاء في فضل الصدقة، ۲/ ۱۴۶، حدیث: ۶۶۴۔

1   ضیائے صدقات ، ص ۱۷۴۔



Total Pages: 99

Go To