Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

سوال      نمازِجنازہ کے بعد دُعا کرنا کیسا ہے؟

جواب     جنازہ کی نماز کے بعد دعا کرنا رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماور حضرات صحابۂ کرام رِضْوَان اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی سنّت ہے۔([1])

سوال   نمازِ جنازہ کی ابتدا کب ہوئی ؟

جواب   حضرتِ سَیِّدُناآدم عَلَیْہِ السَّلَام کے دورِ مبارک سے ہوئی۔([2])

سوال   جنّتی شخص کا جنازہ لے کر چلنے والوں پر کیا انعام فرمایاجاتا ہے؟

جواب   حدیثِ پاک میں ہے کہ جب کوئی جنتی شخص فوت ہوتا ہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کا جنازہ  اُٹھانے ، اُس کے پیچھے چلنے اور اُس کی نمازِ جنازہ ادا کرنے والوں کوعذاب دینے سے حیا فرماتا ہے۔([3])

سوال   حضرت سَیِّدُناعثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ جنازہ دیکھ کر کیا کہا کرتے تھے؟

جواب   آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ یہ پڑھا کرتےتھے: ’’ سُبْحٰنَ الْحَیِّ الَّذِیْ لَایَمُوْتُیعنی پاک ہے وہ ذات جسے موت نہیں۔“([4])

قبرودفن

سوال   میت کو دفن کرنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب   میت کو دفن کرنا فرضِ کِفایَہ ہے۔([5])

سوال   تدفین میں شرکت کرنےکی کیافضیلت ہے ؟

جواب   تاجدارِ رسالت،  شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جومسلمان کے جنازے کے ساتھ ایمان سے بَہ نیتِ ثواب جائے اور اس کے ساتھ ہی رہےحتّٰی کہ اس پرنماز پڑھ لے اور اس کے دفن سے فارغ ہوجائے تو وہ ثواب کے دو قیراط(حصے)لےکر لَوٹے گا ہرحصہ اُحد کے برابر۔([6])

سوال   قبر کی کتنی اور کون کونسی قسمیں ہیں ؟

جواب   بناوٹ کے اعتبار سے قبر کی دو قسمیں ہیں: (1) لَحد (یعنی بَغلی قبر)(2)شَق (یعنی صندوق)۔ ([7])

سوال   لحد کیسے بنائی جاتی ہے ؟

جواب   صندوق نُما گڑھا کھود کر اس میں قبلہ کی طرف دیوار میں اتنی جگہ کھودیں جس میں میت کو با آسانی رکھا جا سکے۔([8])

سوال   ’’ شق ‘‘ کیسے بنائی جاتی ہے ؟

جواب   یہ صندوق نُما گڑھا کھود کر تیار کی جاتی ہے اور عام طور پر ہمارے یہاں یہی رائج ہے،  لحد سنت ہے اگر زمین اس قابل ہو تو یہی کریں اور نرم زمین ہو تو صندوق میں حَرج نہیں۔([9])

سوال   قبر کی لمبائی ،  چوڑائی اور گہرائی کتنی ہونی چاہیے ؟

جواب   قبر کی لمبائی میت کے قد سے کچھ زائد ہو اور چوڑائی آدھے قد کی اور گہرائی کم سے کم نصف قد کی اور بہتر یہ کہ گہرائی بھی قد برابر ہو اور مُتَوَسِّط (درمیانی) درجہ یہ کہ سینہ تک ہو۔([10]) اس سے مراد یہ کہ لَحد یا صندوق اتنا ہو،  یہ نہیں کہ جہاں سے کھودنی شروع کی وہاں سے آخر تک یہ مقدار ہو۔([11])

سوال   کیا قبر کے اندرونی حصے میں اینٹیں لگائی جاسکتی ہیں ؟

جواب   قبر کے اندر کی دیواریں وغیرہ کچی مٹی کی ہوں،  آگ کی پکی ہوئی اینٹیں استعمال نہ کی جائیں۔([12]) اگر اندر میں پکی ہوئی اینٹ کی دیواریں ضروری ہوں تو پھر اندرونی حصہ مٹی کے گارے سے اچھی طرح لیپ دیا جائے۔([13])

 



5   دلائل النبوة ، باب ماجاء فی غزوة مؤتة   الخ، ۴/ ۳۶۹۔سنن کبری للبیھقی، کتاب الجنائز، باب الرجل تفوتہ الصلاة  

الخ، ۴/ ۷۴، حدیث: ۶۹۹۶۔

1   فتاویٰ رضویہ، ۵/٣٧٥۔

2    فردوس الأخبار، ۱/ ۱۶۸، حدیث:۱۱۱۵۔

3   احیاء العلوم، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن، ۵/ ۲۶۶۔

4   فتاوی هنديه، کتاب الصلاة، الباب الحادی والعشرون فی الجنائز، ۱/ ۱۶۵۔

1   بخاری، کتاب الایمان، باب اتباع الجنازة من الايمان، ۱/ ۲۹، حديث:۴۷۔

2   فتاوی هنديه، کتاب الصلاة، الباب الحادی والعشرون فی الجنائز، ۱/ ۱۶۵۔

3   فتاوی هنديه، کتاب الصلاة، الباب الحادی والعشرون فی الجنائز، ۱/ ۱۶۵۔

4   فتاوی هنديه، کتاب الصلاة، الباب الحادی والعشرون فی الجنائز، ۱/ ۱۶۵۔

1   ردالمحتار، کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، مطلب: فی دفن المیت، ۳/ ۱۶۴۔

2    بہار شریعت، حصہ۴ ، ۱/ ۸۴۳۔

3   فتاوی ھندیة، کتاب الصلاة، الباب الحادی و العشرون فی الجنائز، ۱/ ۱۶۶۔

4   بہار شریعت، حصہ۴، ۱/ ۸۴۳مفہوماً۔



Total Pages: 99

Go To