Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

جواب   جان کَنی کی حالت میں جب تک  روح گلے کو نہ آئی ہو اس وقت تلقین کریں اور مریض  کے پاس اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰـہَ اِلَّا اللہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہ بلند آواز سے پڑھیں مگر اس کو پڑھنے کا نہ کہیں۔([1])

سوال   نَزع   میں سختی دیکھیں تو کیا کرنا  چاہیئے ؟

جواب   نزع میں سختی  دیکھیں تو سورۂ یٰس اور سورۂ رَعد پڑھیں۔([2])

سوال   موت کی علامات پائے جانے پر  مریض کوکیسے لِٹایا جائے ؟

جواب   جب موت کا وقت قریب آئے اور علامتیں پائی جائیں تو سنت یہ ہے کہ دہنی کروٹ پر لِٹا کر قبلہ کی طرف منہ کر دیں اور یہ بھی جائز ہے کہ چَت لٹائیں اور قبلہ کو پاؤں کریں کہ یوں بھی قبلہ کو منہ ہو جائے گا مگر اس صورت میں سر کو قدرے اونچا رکھیں اور قبلہ کو منہ کرنا دُشوار ہو کہ اس کو تکلیف ہوتی ہو تو جس حالت پر ہے چھوڑ دیں۔([3])

 

سوال   کس چیز کو حدیثِ پاک میں قاطعِ لَذّات  کہا گیا ہے؟

جواب    موت کو قاطعِ لذّات  کہا گیا ہے، حدیثِ پاک میں ہے: لذتوں کو ختم کرنے والی موت کو کثرت سے یاد کرو۔([4])

میِّت کا غسل اور کفن

سوال   میت کو نہلانے کی کیا فضیلت ہے؟           

جواب   پیارےآقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا: جوکسی میت کو نہلائے،  کفن پہنائے، خوشبو لگائے،  جنازہ اُٹھائے، نماز پڑھے اور جو ناقص بات نظر آئے اسے چھپائے وہ اپنے گناہوں سے ایسا پاک ہوجاتاہے جیسا جس دن ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا تھا۔([5])

سوال     میت کے غسل و کفن میں جلدی کرنی چاہیے یا نہیں ؟  

جواب   جواب: جی ہاں،  غسل و کفن و دفن میں جلدی چاہيے کہ حدیث میں اس کی بہت تاکید آئی ہے۔([6])

سوال   میت کو غسل دیتے ہوئے  کتنی بار پانی بہانا ضروری ہے ؟

جواب   ایک مرتبہ سارے بدن پر پانی بہانا فرض ہے اورتین مرتبہ بہاناسنت ہے۔([7])

سوال   اگر میت کو غسل دینے والا جَنابت کی حالت میں ہو تو غسل ادا ہوجائے گا ؟

جواب     جی ہاں  مگر ایسی حالت میں غسل دینا مکروہ ہے۔([8])

سوال      مرد اور عورت کی کَفنی میں کیا فرق ہے؟

جواب     مرد کی کفنی مونڈھے پرچیری جاتی ہے جبکہ عورت کے ليے سینہ کی طرف سے۔([9])

سوال      اگر اتنی بارش برسے کہ میت کے سارے بدن پر پانی بہہ جائے تو کیا پھر بھی غسل دینا ضروری ہے ؟

جواب     میت کے سارے بدن پر پانی بہہ جانے سے غسل توہوجائے گامگر زندوں پر اسے غسل دینا واجب ہی رہے گا لہٰذا غسل دینا ضروری ہے۔([10])

سوال      میت کو کفن پہنانے کی کیا فضیلت ہے ؟

جواب     سَرْوَرِکائنات، شاہِ مَوجوداتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےفرمایا: جس نے میت کو کفنایا (یعنی کفن پہنایا) تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے سُنْدُس کا لباس (جنت کا انتہائی نفیس ریشمی لباس) پہنائے گا۔([11])

سوال      مرد و عورت کے لئے کفنِ سُنّت کیا ہے ؟

جواب     مرد کے لئے کفن تین کپڑے ہیں: (1)لِفافہ (2)اِزار (3)قمیص۔ عورت کے لئے کفنِ سنت پانچ کپڑے ہیں: (1)لفافہ (2)اِزار (3)قمیص (4) سینہ بند (5)اوڑھنی۔([12])

سوال   بچوں کو کونسا کفن دیا جائے گا ؟

 



2   جوهرة نيرة، کتاب الصلاة، باب الجنائز، ص۱۳۰۔

3   بہارِ شریعت، حصہ۴ ، ۱/۸۰۸۔

4   درمختار، کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، ۳/ ۹۱۔

1   ترمذی، ابواب الزھد، باب ماجاء فی ذکر الموت، ۴/ ۱۳۸، حديث:۲۳۱۴۔

2   ابن ماجہ، کتاب الجنائز، باب ماجاء فی غسل المیت، ۲/ ۲۰۱، حدیث: ۱۴۶۲۔

3   بہار شریعت، حصہ۴، ۱/ ۸۰۶۔جوہرۃ النيرۃ، کتاب الصلاۃ، باب الجنائز، ص۱۳۱۔

4   فتاوی هندیه، کتاب الصلاة، الباب الحادی والعشرون فی الجنائز، الفصل الثانی فی الغسل، ۱/ ۱۵۸۔

1   فتاوی هندیه، کتاب الصلاة،  الباب الحادی والعشرون فی الجنائز، الفصل الثانی فی الغسل، ۱/ ۱۵۹۔

2   بہار شریعت، حصہ ۴، ۱/۸۱۸۔

3   درمختار، کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، ۳/ ۱۰۹، ۱۱۰۔

4   مستدرک، کتاب الجنائز، فضیلة صفوف فی صلاة  الجنازة، ۱ /۶۹۰، حدیث:۱۳۸۰۔

6   در مختار، کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، ۳/ ۱۱۲، ۱۱۳۔



Total Pages: 99

Go To