Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

سوال   پوری سورت پڑھنا اور آیتِ سجدہ  چھوڑدینا کیسا ہے ؟

جواب   مکروہِ تحریمی ہے۔([1])

مسافر کی نماز

سوال             شرعی سفر کی مسافت کیا ہے؟

جواب   شرعا ًمسافر وہ شخص ہے جو ساڑھے 57میل (تقریباً 92کلو میٹر )کے فاصلے تک جانے کے ارادے سے اپنے مقامِ اِقامت(ٹھہرنے کی جگہ، وطن) مثلا ًشہر یا گاؤں سے باہر ہو گیا۔([2])

سوال             کیا سفر کی نیت کرتے ہی بندہ شرعاً مسافر بن جائے گا؟

جواب   محض نیتِ سفر سے مسافر نہ ہوگا بلکہ مُسافر کا حکم اُس وقت ہے کہ بستی کی

آبادی سے باہر ہوجائے، شہر میں ہے تو شہر سے، گاؤں میں ہے تو گاؤں سے۔([3])

سوال             نمازِ قَصر کسے کہتے ہیں ؟

جواب   سفر میں چار فرضوں کو دو پڑھناقصرکہلاتا ہے۔([4])

سوال             کیا مسافر کے لئے قصر کرنا ضروری   ہے ؟

جواب   جی ہاں مسافر پر نماز میں قصر کرنا واجب ہے۔([5])

سوال             کیا مُسافر سنتیں بھی قصر کرکے پڑھے گا؟

جواب   سُنّتوں میں قصر نہیں بلکہ پوری پڑھی جائیں گی البتہ خوف اور رَوارَوی (گھبراہٹ) کی حالت میں معاف ہیں اور امن کی حالت میں پڑھی جائیں۔([6])

سوال             اگر  کوئی شخص  تین دن کی  راہ پر جارہا ہے  لیکن  اس کا دورانِ مَسافت  دودن کی  راہ  پر کسی کام کے حوالے سے رُکنے کا ارادہ ہے  توکیا وہ بھی  نماز قصر پڑھے گا؟  

جواب   جی  نہیں وہ مسافر  نہیں ہوا نماز پوری پڑھے گا، قصر نماز کے لئے اس مسافت  کا تین دن  پورا اور راہ کا  مُتَّصِل(ملا ہوا، لگاتار) ہونا ضروری ہے۔([7])

سوال             وطنِ اصلی کسے کہتے ہیں؟

جواب   وہ جگہ جہاں اس کی پیدائش ہوئی ہے یا اس کے گھر کے لوگ وہاں رہتے ہیں یا وہاں سُکونت کرلی اور یہ ارادہ ہے کہ یہاں سے نہ جائے گا۔([8])

سوال             نیتِ اِقامَت صحیح ہونے کے ليےکتنی شرائط ہیں؟

جواب   نیتِ اقامت صحیح ہونے کے ليے چھ شرطیں ہیں: (1)چلنا ترک کرے اگرچلنے کی حالت میں اقامت کی نیت کی تو مقیم نہیں۔ (2)وہ جگہ اقامت کی صلاحیت رکھتی ہو جنگل یا دریا غیر آباد ٹاپُو (جزیرہ،  خشکی کے ٹکرے)میں اقامت کی نیت کی مقیم نہ ہوا۔ (3)پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت ہو اس سے کم ٹھہرنے کی نیت سے مقیم نہ ہوگا۔ (4)یہ نیت ایک ہی جگہ ٹھہرنے کی ہو اگر دو موضعوں میں پندرہ دن ٹھہرنے کا ارادہ ہو،  مثلاً ایک میں دس دن دوسرے میں پانچ دن کا تو مقیم نہ ہوگا۔(5)اپنا ارادہ مستقل رکھتا یعنی کسی کا تابع نہ ہو۔(6)اس کی حالت اس کے ارادہ کے مُنافی نہ ہو۔([9])

سوال             وطنِ اقامت کی تعریف بتائیں؟

جواب   وطنِ اقامت وہ جگہ جہاں مسافِر نے15دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کا ارادہ کیا ہو۔([10])

سوال             مسافر کسی کام کے لئے  یا  ساتھیوں  کے انتظار میں  دو چار روز یا تیرہ چودہ دن کی نیت سے ٹھہرا اور یہ ارادہ ہے کہ کام ہوجائے  گاتو چلا جائے گا اگر  اس  صورت میں  ’’ آج کل  آج کل کرتے ‘‘  زیادہ دن گزر جائیں  تو  نماز  قصر پڑھے یا پوری ؟

جواب   اس  صورت میں اگر آج کل  آج کل کرتے کئی برس گزر جائیں جب بھی مسافر ہی ہے،   نماز قصر پڑھے۔([11])

سوال             مسافر نے چار رکعت کی نیت کر لی تو اب کیا حکم ہو گا ؟

جواب   مسافر نے قصر کی بجائے چار رکعت فرض کی نیت باندھ لی پھر یاد آ نے پر دو پر سلام پھیر دیا تو نماز ہو جائے گی۔([12])

 



3   المبسوط، کتاب الصلاۃ، باب السجدۃ، ۲/۵۔

4   فتاویٰ رضویہ، ۸/۲۷۰ملخصاً۔

1   در مختار ورد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ المسافر، ۲/۷۲۲۔

2   فتاوی ھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الخامس عشر في صلاۃ المسافر، ۱/۱۳۹مفھوماً۔

3   فتاوی ھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الخامس عشر في صلاۃ المسافر، ۱/۱۳۹۔

4   بہارشریعت، حصہ۴، ۱/ ۷۴۴۔

5   فتاوٰی رضویہ، ۸/ ۲۷۰ ملخصاً۔

1   فتاوی ھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الخامس عشر في صلاۃ المسافر، ۱/۱۴۲۔ بہارِ شریعت، حصہ ۴،  ۱/۷۵۰۔

2   بہارشریعت، حصہ۴، ۱/۷۴۴۔

3   فتاوی ھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الخامس عشر في صلاۃ المسافر، ۱/۱۴۲۔

1   فتاوی ھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الخامس عشر في صلاۃ المسافر، ۱/۱۳۹۔

2   فتاوی ھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الخامس عشر في صلاۃ المسافر، ۱/۱۳۹ماخوذاً۔



Total Pages: 99

Go To