Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

جواب             نمازی کے آگے کسی ایسی چیز کا ہونا جس سے آڑ ہوجائے اُسے سترہ کہتے ہیں ۔ سُترہ بقدر ایک ہاتھ کے اونچا اور انگلی برابر موٹا ہو۔([1])

سوال             کس صورت میں دورانِجماعت ایک شخص نمازیوں کے آگے سے گزرنے کے باوجود گناہ گار نہیں ہوتا؟

جواب   جب امام کے آگے سُترہ موجود ہوتواب  امام کا سُترہ مقتدیوں  کے ليے بھی سُترہ ہے،  ان کے لئے الگ سُترہ کی حاجت نہیں ، اس صورت میں کوئی مقتدیوں کے آگے سے گزرا تو گناہ گار نہیں۔([2])

سوال   نماز میں قراٰن پاک سے دیکھ کر پڑھنا کیسا ہے؟

جواب             نماز میں مُصْحَف شریف(قراٰن پاک) سے دیکھ کر قراٰن پڑھنا مُطْلَقاً  مُفْسِدِ نماز ہے،  يوہيں اگر محراب وغيرہ میں لکھا ہو اسے ديکھ کر پڑھنا بھی مفسد ہے،  ہاں اگر یاد پر پڑھتا ہو مصحف یا محراب پر فقط نظر ہے،  تو حَرج نہیں۔([3])

سوال             تعدیلِ اَرکان کسے کہتے ہیں؟

جواب             تعدیلِ اَرکان یعنی رُکوع، سُجود، قَومہ اور جَلسہ میں کم از کم ایک بار ’’ سُبْحٰنَ اللہ ‘‘ کہنے کی مقدار ٹھہرنا ۔([4])

سوال             عملِ کثیرکیا ہے اور کب اس سے نماز فاسد ہوتی ہے؟

جواب             عملِ کثیر کہ نہ اعمالِ نماز سے ہو نہ نما زکی اصلاح کے ليے کیا گیا ہو،  نماز فاسد کر دیتا ہے،  جس کام کے کرنے والے کو دُور سے دیکھ کر اس کے نماز میں نہ ہونے کا شک نہ رہے،  بلکہ گمان غالب ہو کہ نماز میں نہیں تو وہ عملِ کثیر ہے۔([5])

نماز کی شرائط

سوال             نماز کی کتنی اور کون کونسی شرائط ہیں؟

جواب             نماز کی چھ شرائط ہیں (1)طہارت (2)سَترِ عورت(3)اِستقِبالِ قبلہ (4) وقت (5)نیّت (6)تکبیرِ تحریمہ۔([6])

سوال             وہ کونسی جگہ ہے جہاں کسی بھی طرف منہ کرکے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟  

جواب   کعبہ شریف کی عمارت کے اندر یا اس کی چھت پر نماز پڑھے تو جس طرف بھی چاہے مُتَوَجّہ ہوکر نماز پڑھنا جائز ہے۔([7])

سوال             وہ کونسا پاک وصاف کپڑا ہے جسے پہن کر نماز پڑھنا جائز نہیں ؟

جواب   چُرایا ہوا کپڑا یا دھوبی وغیرہ کے یہاں سے بدلا ہوا کپڑا اگرچہ پاک و صاف ہو مگراسے پہن کر نماز پڑھنا مکروہِ تحریمی ، ناجائزاور گناہ ہے، نماز واجِبُ الْاِعادَہ

 

ہوگی  اورایسے کپڑے کا پہننا مردو عورت سب کو حرام ہے۔([8])

سوال             وہ کون ہے جوپانی پرقُدرت اور یاد ہوتے ہوئے بغیروضو نماز پڑھے تو گناہ گار نہیں؟  

جواب   نابالغ بچہ ایسا کرے تو گناہگار نہیں کیونکہ نابالغ پر وضو فرض نہیں۔([9])  مگر ان سے وُضو کرانا چاہئے  تاکہ عادت ہو اور وُضو کرنا آجائے اور مسائلِ وُضو سے آگاہ ہو جائیں۔

سوال             وہ کونسی زمین ہے جس سے تیمم نہیں کرسکتا لیکن وہاں نماز پڑھ سکتاہے ؟

جواب   ایسی نَجس زمین جو دھوپ یا ہوا سے پاک ہوگئی اس پر مُصَلّیٰ بچھائے بغیر نماز پڑھنا جائز ہےمگر اس سے تیمم کرنا جائز نہیں([10])

سوال             مکروہ اَوقات کتنے اور کون کونسے ہیں ؟

جواب   مکروہ اَوقات تین ہیں: (1)طلوعِ آفتاب سے لیکر 20منٹ بعد تک (2) غروبِ آفتاب سے 20منٹ پہلے (3)نِصفُ النَّہار یعنی ضَحْوَۂ کُبریٰ سے لیکر زوالِ آفتاب تک۔([11])

سوال   ایک پاؤں پر کھڑے ہوکر نماز پڑھی تو کیا حکم ہے ؟

جواب     بِلا ضرورت ایک پاؤں پر کھڑے ہوکر نَماز پڑھی تو مکروہ ہے ہاں جس جگہ پاؤں رکھنا ہے وہ جگہ ناپاک ہے تو ایک پاؤں اٹھا کر نماز پڑھ سکتا ہے۔([12])

 



2   بہار شریعت، حصہ۳، ۱/ ۶۱۵۔

3   ردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیھا، مطلب اذا قرا قولہ    الخ، ۲/۴۸۷۔

4   بہار شریعت، حصہ ۳، ۱/۶۰۹۔

1   در مختار ورد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ، مطلب: قد یشار الی المثنی    الخ، ۲/۱۹۳۔

2   بہار شریعت، حصہ ۳، ۱/۶۰۹ملتقطاً۔

3   در مختار، کتاب الصلاۃ، باب شروط الصلاۃ، ۲/۸۹۔

4   فتاوی ھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الثالث فی شروط الصلاۃ، الفصل الثالث فی استقبال القبلۃ، ۱/۶۳۔

1   فتاویٰ رضویہ ، ۷/۲۹۸، ۳۹۴، ملتقطاً۔

2   رد المحتار، کتاب الطھارۃ، مطلب في اعتبارات المرکب التام، ۱/۲۰۲۔

3   شرح وقایۃ، کتاب الطھارۃ، باب التیمم، الجزء ۱/۹۸۔

4   در مختار ورد المحتار، کتاب الصلاۃ، مطلب: یشترط العلم بدخول الوقت، ۲/۳۷-۴۰۔بہارِ شریعت، حصہ۳، ۱/۴۵۴، ملخصاً۔

1   رد المحتار، کتاب الصلاة، باب شروط الصلاة، ۲/ ۹۲



Total Pages: 99

Go To