Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

جواب     اگر بوقتِ اذان جواب نہ دیااور زیادہ دیر نہ گزری ہو تو جواب دے سکتے ہیں۔([1])

سوال                 بوقتِ اذان باتیں کرنے والے کے لیے کیا وعید ہے ؟

جواب     جو شخص اذان کے وقت باتوں میں لگا رہے اس پر مَعَاذَاللہ خاتمہ بُرا ہونے کا خوف ہے۔([2])

سوال                 کیا اذان صرف نمازوں کے لیے دی جاسکتی ہے؟

جواب     جی نہیں!  بلکہ درج ذیل مواقِع پر بھی اذان دینا مُستَحب ہے (1)بچے (2)غمگین (3)مِرگی والے(4)غَضبناک اور بد مزاج آدمی اور (5)بد مزاج جانور کے کان میں(6) لڑائی کی شدت کے وقت(7)آگ لگنے کے وقت (8)میت دفن کرنے کے بعد (9)جِن کی سَرکَشی کے وقت (یا کسی پر جن سوار ہو ) (10) اُس وقت جب جنگل میں راستہ بھول جائیں اور کوئی بتانے والا نہ ہو۔([3]) اور (11)وبا کے زمانے میں بھی اذان دینا مُستَحب ہے ۔

سوال                 اِقامت کے وقت کوئی شخص آیا تو اس کا کھڑے ہوکر انتظار کرنا کیسا ؟

جواب     اِقامت کے وقت کوئی شخص آیا تو اسے کھڑے ہو کر انتظار کرنا مکروہ ہے بلکہ بیٹھ جائے جب اقامت کہنے والا حَیَّ عَلَی الْفَلَاح پر پہنچے اس وقت کھڑا ہو۔ یوہیں جو لوگ مسجد میں موجود ہیں،  وہ بھی بیٹھے رہیں،  اس وقت اٹھیں،  جب  اِقامت کہنے والا حَیَّ عَلَی الْفَلَاح پر پہنچے،  یہی حکم امام کے ليے ہے۔([4])

نَماز

سوال             حدیث پاک میں نَماز کا چور کسے کہا گیا ہے؟

جواب             نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: لوگوں میں بد ترین چور وہ ہے جو اپنی نماز میں چوری کرے۔عرض کی گئی : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! نماز کا چور کون ہے؟ ارشادفرمایا: جورکوع اورسجدے پورے نہ کرے۔([5])

سوال             اللہ تعالٰی کیسی نماز کی طرف نظر نہیں فرماتا؟

جواب             پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا: اللہ تعالٰی بندے کی اُس نماز کی طرف نظر نہیں فرماتا جس میں رُکوع و سجود کے درمیان پیٹھ سیدھی نہ کرے۔([6])

سوال             طویل قیام کرنا افضل ہے یا زیادہ رکعتیں پڑھنا ؟

جواب   نماز میں قیام طویل ہونا کثرتِ رکعات سے افضل ہے یعنی جب کہ کسی وقتِ مُعَیَّن تک نماز پڑھنا چاہےمثلاً دو رکعت میں اُتنا وقت صَرف کر دینا چار رکعت پڑھنے سے افضل ہے۔([7])

سوال             کس نَماز کی جماعت میں نیاآنے والا مُقتدی شریک نہیں ہوسکتا؟

جواب   اگرفرض چھوٹ جانے کے علاوہ کسی سبب سےنمازِ باجماعت دہرائی جارہی ہو تو نیا آنے والا مقتدی اُس میں شریک نہیں ہوسکتا ، البتہ اگر ترکِ فرض کے سبب دہرائی جائے تو نیا شخص شریک ہوسکتا ہے۔([8])

سوال             ایک رُکن میں کتنی بار کُھجانے سے نماز فاسِد ہوجاتی ہے؟

جواب             ایک رُکن میں تین بار کُھجانے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، یعنی یوں کہ کُھجا کر ہاتھ ہٹالیاپھر کُھجا یا پھر ہٹالیا ، یہ دوبار ہوا اگر اب اسی طرح تیسری بار کیا تو نماز جاتی رہے گی۔([9])

سوال             کب اٰمین کہنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اس کی کوئی صورت بیان کریں؟  

جواب   نماز پڑھنے والے کو چھینک آئی تو دوسرے نے کہا: یَرْحَمُکَ اللہ ، اس پر چھینک والے نے اٰمین کہا تو اس صورت میں اٰمین کہنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔([10])

سوال             نماز کی حالت میں اِدھر  اُدھر دیکھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب   اِدھر اُدھر منہ پھیر کر دیکھنا چاہے پورا منہ پھیرا یا تھوڑا مکروہِ تحریمی ہے،  منہ پھیرے بغیر صرف آنکھیں پِھرا کر اِدھر اُدھر بے ضرورت دیکھنا مکروہِ تنزیہی ہے اور نادراً کسی غرضِ صحیح سے ہو تو اصلاً حَرج نہیں،  حالتِ نماز میں نگاہ آسمان کی طرف اٹھانا بھی مکروہِ تحریمی ہے۔([11])

سوال   سُترہ کسے کہتے ہیں اور اس کی مقدار کتنی ہو؟

 



1   رد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب الاذان، مطلب: فی کراھۃ تکرار الجماعۃ فی المسجد، ۲/۸۱۔

2   بہارِ شریعت، حصہ ۳، ۱/۴۷۳۔

3   فتاویٰ رضویہ، ۵/۳۷۰۔

1   فتاوی ھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الثاني في الأذان، الفصل الثاني، ۱/ ۵۷۔

2   مسند احمد، حدیث ابی قتادۃ الانصاری،  ۸/۳۸۶، حدیث: ۲۲۷۰۵۔

3   مسند احمد، مسند ابی ھریرۃ، ۳/۶۱۷، حدیث: ۱۰۸۰۳۔

4   بہارشریعت، حصہ۴، ۱/ ۶۶۷۔

1   فتاویٰ رضویہ، ۷/۵۲۔

2   فتاوی ھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب السابع فیما یفسد الصلاۃ، النوع الثاني، ۱/۱۰۴۔

 غنیۃ المتملي، مفسدات الصلاۃ، ص۴۴۸۔

3   غنیۃ المتملی، کتاب الصلاۃ، فصل فیما یفسد الصلاۃ، ص ۴۳۹۔

1   بہار شریعت، حصہ۳، ۱/۶۲۶ ملخصاً۔



Total Pages: 99

Go To