Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

سوال   مُرتَد  کسے کہتے ہیں؟

جواب   مُرتَد  وہ شخص ہے کہ اسلام کے بعد کسی ایسے اَمْرکا انکار کرے جو ضروریاتِ دین سے ہو۔ یعنی زبان سے (ایسا)کلمۂ کُفر بکے جس میں تاویلِ صحیح کی گنجائش نہ ہو۔ یونہی بعض افعال بھی ایسے ہیں جن سے کافر ہو جاتا ہے مثلاً بُت کو سجدہ کرنا۔ مُصْحَف شریف(قرآنِ پاک) کو نجاست کی جگہ پھینک دینا۔([1])

سوال   شِرک کسے کہتے ہیں؟

جواب   شرک کے معنی  غیرِ خدا کو واجِبُ الوُجود  یا مُستَحقِ عبادت  جاننا ۔([2])

سوال   اسلام  کی بنیاد کتنی چیزوں پر ہے؟

جواب   اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے : (1)اس بات کی گواہی دینا کہ اللہکے سوا کوئی معبود نہیں اورحضرت محمدصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماس کے بندے اور رسول ہیں (2)نَماز قائم کرنا  (3)زکوٰۃ دینا(4)رمضان کے روزے رکھنا اور (5) حج کرنا ۔([3])

سوال   ایمان کی کتنی شاخیں ہیں؟

جواب   حدیثِ پاک میں ہے کہ  ایمان کی ستّر(70)سے کچھ زائد شاخیں ہیں۔([4])

سوال   حرام کو حلال اور حلال کو  حرام   جاننے والےکا کیا حکم ہے ؟

جواب   جس چیز کی حِلَّت  نَصِّ قطعی سے ثابت ہو اس كو حرام كہنا   اور جس کی حُرمت  یقینی  ہو اسے حلال بتانا کُفر ہے جبکہ  یہ حکم  ضروریاتِ دین  سے ہویا مُنکر اس حکمِ قطعی سے آگاہ ہو ۔([5])

وِلَایَت

سوال   وِلایت کسے کہتے ہیں؟

جواب   ولایت ایک قربِ خاص ہے کہ مولیٰ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے بَرگُزیدہ بندوں کو مَحض اپنے فضل و کرم سے عطا فرماتا ہے۔([6])

سوال   کیا کوئی ولی کسی صحابی سے افضل ہوسکتاہے ؟

جواب   کوئی ولی کتنے ہی بڑے مرتبے کا ہو کسی صحابی کے رُتبے کو نہیں پہنچ سکتا ۔([7])

سوال   کیا اکابر اولیا بھی گناہوں سے پاک ہوتے ہیں؟

جواب   اکابر اولیا کو اللہتعالٰی محفوظ رکھتا ہے، اُن سے گناہ ہوتا نہیں،  اگر ہو تو اس پر اِصرار نہیں کرتے فوری توبہ کرتے ہیں۔([8])

سوال   کرامت کسے کہتے ہیں؟

جواب   ولی سے جوبات خلافِ عادت صادرہواس کوکرامت کہتے ہیں۔ ([9])

سوال   اولیائے کرام سے کس طرح کی کرامات مُمکن ہیں؟

جواب             مُردہ زندہ کرنا،  مادَر زاد اندھے اور کوڑھی کو شِفا دینا، مشرق سے مغرب تک ساری زمین ایک قدم میں طے کرجانا،  غرض تمام خلافِ عادت باتیں اولیا سے ممکن ہیں۔([10])

سوال   کراماتِ اولیا کا انکار کرنا کیساہے؟

جواب      کرامتِ اولیا حق ہے ،  اس کا منکر گمراہ ہے۔([11])

سوال   اِلہام کسے کہتے ہیں؟

جواب     اولیا کے دل میں بعض اوقات سوتے یا جاگتے میں کوئی بات اِلقا ہوتی ہے اُسے اِلہام کہتے ہیں ۔([12])

 



4   بہارِ شریعت، حصہ۹، ۲/۴۵۵۔

5   شرح عقائد نسفیۃ، اللہ تعالی خالق لافعال العباد، ص۲۰۳، ملتقطاً۔

1   مسلم، کتاب الایمان، باب بیان الایمان والاسلام    الخ، ص ۲۱، حدیث: ۸۔

2   مسلم، کتاب الایمان، باب بیان عدد شعب الایمان    الخ، ص ۳۹، حدیث: ۳۵۔

3   بہارِ شریعت، حصہ ۱ ، ۱/۱۷۶۔

4   بہارِ شریعت، حصہ۱، ۱/۲۶۴۔

1   مرقاة، کتاب الفتن، ۹/۲۸۲-۲۸۳، تحت الحدیث: ۵۴۰۱۔

2   بریقة محمودیة، الباب الثانی، الفصل الاول، مطلب کرامات الاولیاء   الخ، ۱/۲۶۵۔رسالة قشیریة، باب کرامات الاولیاء، ص۳۸۱۔

3   بہارِ شریعت، حصہ۱، ۱/۵۸۔

4   بہارِ شریعت، حصہ۱، ۱/۲۶۹-۲۷۰۔

5   الفقہ الاکبر، ص۷۹ ۔بہارِ شریعت، حصہ۱، ۱/۲۶۹۔

1   بہارِ شریعت، حصہ ۱، ۱/۳۵۔



Total Pages: 99

Go To