Book Name:Sirat ul Jinan Jild 9

،  تفسیر طبری ،  الحدید ،  تحت الآیۃ: ۱ ،  ۱۱ / ۶۶۹ ،  خازن ،  الحدید ،  تحت الآیۃ: ۱ ،  ۴ / ۲۲۶ ،  ملتقطاً)

لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ-یُحْیٖ وَ یُمِیْتُۚ-وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(۲)

ترجمۂ کنزالایمان: اُسی کے لیے ہے آسمانوں  اور زمین کی سلطنت جِلاتا ہے اور مارتا اور وہ سب کچھ کرسکتا ہے۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: آسمانوں  اور زمین کی سلطنت سب اسی کے لیے ہے ،وہ زندگی اور موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پرقادر ہے۔

{لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ: آسمانوں  اور زمین کی سلطنت سب اسی کے لیے ہے۔}ارشاد فرمایا کہ آسمانوں  اور زمین اور ان میں  موجود تما م چیزوں  پر اللہ تعالیٰ کا مکمل طور پر تَصَرُّف ہے اور ان سب میں  اس کا حکم نافذ ہے،وہ اپنی تمام مخلوق سے بے پرواہ ہے اور سب اسی کے       محتاج ہیں  ،اس کی شان یہ ہے کہ وہ مخلوق کو پیدا کر کے انہیں  زندگی دیتا ہے اور قیامت کے دن بھی مُردوں  کو زندہ فرمائے گا اور وہ دنیا میں  زندوں  کو موت دیتا ہے اور وہ ہر ممکن چیز پر قادر ہے۔ (روح البیان ،  الحدید ،  تحت الآیۃ: ۲ ،  ۹ / ۳۴۶ ،  خازن ،  الحدید ،  تحت الآیۃ: ۲ ،  ۴ / ۲۲۶ ، جلالین ،  الحدید ،  تحت الآیۃ: ۲ ،  ص۴۴۸ ،  ملتقطاً)

هُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظَّاهِرُ وَ الْبَاطِنُۚ-وَ هُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ(۳)

ترجمۂ کنزالایمان: وہی اوّل وہی آخر وہی ظاہر وہی باطن اور وہی سب کچھ جانتا ہے ۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: وہی اول اور آخر اور ظاہر اورباطن ہے اور وہ سب کچھ جانتا ہے۔

{هُوَ الْاَوَّلُ: وہی اول۔}اس آیت میں  اللہ تعالیٰ کی پانچ صفات بیان ہوئی ہیں ۔

          پہلی صفت:وہی اول ہے ۔اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ  تعالیٰ اپنی ذات اور صفات کے اعتبار سے ہر چیز سے پہلے ہے کہ وہ ا س وقت بھی تھا جب کسی چیز کا وجود نہ تھا،اس کے لئے کوئی ابتداء نہیں  ۔

           دوسری صفت:وہی آخر ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ  تعالیٰ ہر چیز کے ہلاک اور فنا ہونے کے بعد رہنے والا ہے کہ سب فنا ہوجائیں  گے اور وہ ہمیشہ رہے گا، اس کے لئے کوئی انتہا نہیں ۔

          تیسری صفت:وہی ظاہر ہے۔ا س سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ دلائل وبراہین سے ایسا ظاہر ہے کہ ذرے ذرے میں  اس کے وجود پر دلالت کرنے والے دلائل موجود ہیں  ۔ اللہ تعالیٰ کے ظاہر ہونے کے معنی یہ ہیں  کہ وہ ہر چیز پر غالب ہے۔

          چوتھی صفت:وہی باطن ہے۔ ا س سے مراد یہ ہے کہ حواس اللہ تعالیٰ کا اِدراک کرنے سے عاجز ہیں  اور اس کی ذات ایسی پوشیدہ ہے کہ عقل کی اس تک رسائی نہیں  اور یہ پوشیدگی دنیا اور آخرت دونوں  میں ہے۔

          پانچویں  صفت:وہی ہمیشہ سے ہمیشہ تک ہر شے کو ہر طرح سے جانتا ہے۔( روح البیان ،  الحدید ،  تحت الآیۃ: ۳ ،  ۹ / ۳۴۶ ،  خازن ،  الحدید ،  تحت الآیۃ: ۳ ،  ۴ / ۲۲۶ ، جلالین ،  الحدید ،  تحت الآیۃ: ۳ ،  ص۴۴۸-۴۴۹ ،  ملتقطاً)

نبیٔ  اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھی اول ،آخر ،ظاہر اور باطن ہیں :

            حضرت علامہ شیخ عبد الحق محدث دہلوی  رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ نے سیرت کے موضوع پر اپنی مشہور کتاب ’’مدارجُ النُّبوہ‘‘ کے خطبے میں  ذکر کیا ہے کہ یہ پانچوں  صفات حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بھی ہیں ۔ان کا ذکر کردہ کلام بعض مقامات پر کچھ تبدیلی کے ساتھ پیش ِخدمت ہے۔

            سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اوّل بھی ہیں ، آخر بھی ہیں ، ظاہر بھی ہیں  ، باطن بھی ہیں  اور سب کچھ جانتے بھی ہیں ۔چنانچہ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اَوّلِیَّت اس بنا پر ہے کہ موجودات کی تخلیق میں  سب سے اول ہیں (جیساکہ )حضرت جابر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُ سے روایت ہے،تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’اے جابر!  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُ ،’’اَوَّلُ مَا خَلَقَ اللہ نُوْرِیْ‘‘ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے میرے نور کو وجود بخشا۔

          آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مرتبۂ نبوت میں  بھی سب سے اول ہیں ۔ حضرت عبداللہبن شقیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُ فرماتے ہیں  ،ایک شخص نے سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے سوال کیا کہ آپ کب سے نبی ہیں ؟ تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’میں  اس وقت بھی نبی تھا جب حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام روح اور جسم کے درمیان تھے۔( مصنف ابن ابی شیبہ ،  کتاب المغازی ،  ماجاء فی مبعث النبیّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ،  ۸ / ۴۳۸ ،  الحدیث: ۱)

          میثاق کے دن سب جہاں  والوں  سے پہلے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے جواب دیا۔

          قیامت کے دن جب زمین شَق ہو گی تو سب سے پہلے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کیلئے زمین شَق ہوگی۔

          شفاعت کا دروازہ سب سے پہلے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لئے کھلے گا۔

          جنت میں  سب سے پہلے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ داخل ہوں  گے۔

            اس اَوّلِیَّت کے باوجود بِعثَت و رسالت میں  آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سب سے آخر ہیں  ۔کتابوں  میں  آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر نازل ہونے والی کتاب قرآنِ کریم اور آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دین سب سے آخری ہے۔

             آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ظاہر سے مراد یہ ہے کہ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہی کے اَنوار نے پورے آفاق کو گھیر رکھا ہے جس سے سارا جہان روشن ہے ،مخلوق



Total Pages: 250

Go To