Book Name:Sirat ul Jinan Jild 9

ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں  اور مختلف واقعات کو بنیاد بنا کر لوگوں  کے سامنے دینِ اسلام کو ایک ایسے دین کے طور پر پیش کرتے ہیں  جس میں  انسانیت پر بے انتہا ظلم و ستم کی تعلیم دی گئی ہے،اسی طرح اسلام دشمنوں  کے افکار و نظریات اور ان کی تعلیمات سے مرعوب کچھ نام نہاد مسلمان بھی اسلامی جہادسے متعلق ایسا کلام کرتے ہیں  جو اس کی حقیقت اوراس کے اصل مقاصد کے بالکل بر خلاف ہوتا ہے، حالانکہ ان میں  بہت سے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں  کہ حقیقت اس سے کہیں  مختلف ہے حتّٰی کہ تاریخ سے ادنیٰ سی واقِفِیَّت رکھنے والا شخص بھی اچھی طرح جانتا ہے کہ دینِ اسلام کا سورج طلوع ہونے سے پہلے انسانوں  کا حال کیا تھا اور وہ ظلم و ستم کی کس چَکِّی میں  پِس رہے تھے اور لوگ کس طرح غلامی کی زنجیروں  میں  قید اور اپنے آقاؤں  کے ظلم و ستم کا شکار تھے ،بچے، جوان، بوڑھے، مرداور عورت الغرض ہر سطح کے انسان جس ظلم و زیادتی اور بے رحمی کا شکار تھے وہ تاریخ کے واقِف کار سے ڈَھکی چُھپی نہیں  اور ا س کے مقابلے میں  دینِ اسلام کے تاریخی کارناموں  پر نظر دوڑائی جائے تو صاف نظر آئے گا کہ دینِ اسلام نے ہی انسانیت کو ظلم و ستم کے گہرے اندھیرے سے نکالا،دینِ اسلام نے ہی انسانوں  کو سر اُٹھا کر جینا سکھایا،دینِ اسلام نے ہی انسانوں  میں  انسانیت کی قدر اور عظمت پیدا کی ،دینِ اسلام نے ہی زمین میں  فساد کوختم کر کے پُر سکون معاشرہ اور امن کی فضا قائم کی ،انسانوں  کو ان کے حقوق دلائے اور ان کے حقوق پر دست اندازی کرنے والوں  کو شکنجے میں  جکڑا اور بڑے فسادیوں  کے فساد سے دوسروں  کو بچانے کے لئے انہیں  قتل کرنے کا حکم دیا تاکہ ان کے ذریعے ہونے والے فساد سے دوسرے انسانوں  کی حفاظت ہو اور یہ دوسروں  کے لئے عبرت کا مقام بنیں  اور وہ فساد برپا کرنے سے باز رہیں ،اسی تناظُر میں  اسلامی جہا د کو انصاف کی نظر سے دیکھا جائے اور ا س کے بنیادی مقاصد پر سچے دل سے غور کیا جائے تو ہر عقلِ سلیم رکھنے والے شخص پر واضح ہو جائے گاکہ اسلامی جہاد سراپا رحمت ہے کیونکہ اس کے ذریعے فساد کا خاتمہ ہو تا اور معاشرے میں  امن و سکون قائم ہوتا ہے۔

 اسلام کی نظر میں  رشتے داری کی اہمیت:

            آیت میں  رشتے داریاں  توڑنے کے موضوع پر بھی کلام ہے تو اس کے بارے میں  اسلامی تعلیمات ملاحظہ فرمائیں،چنانچہ قرآنِ مجید میں  اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :

’’یٰۤاَیُّهَا  النَّاسُ   اتَّقُوْا  رَبَّكُمُ  الَّذِیْ  خَلَقَكُمْ  مِّنْ  نَّفْسٍ  وَّاحِدَةٍ  وَّ  خَلَقَ  مِنْهَا  زَوْجَهَا  وَ  بَثَّ  مِنْهُمَا  رِجَالًا  كَثِیْرًا  وَّ  نِسَآءًۚ-وَ  اتَّقُوا  اللّٰهَ  الَّذِیْ  تَسَآءَلُوْنَ  بِهٖ  وَ  الْاَرْحَامَؕ-اِنَّ  اللّٰهَ  كَانَ  عَلَیْكُمْ  رَقِیْبًا‘‘(نساء:۱)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اے لوگو !اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں  ایک جان سے پیدا کیا اور اسی میں  سے اس کا جوڑا پیدا کیا اور ان دونوں  سے کثرت سے مرد و عورت پھیلا دیئے اور اللہ سے ڈرو جس کے نام پرایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتوں  (کو توڑنے سے بچو۔) بیشک اللہ تم پر نگہبان ہے۔

            اور ارشاد فرماتا ہے :

’’اِنَّمَا یَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِۙ(۱۹) الَّذِیْنَ یُوْفُوْنَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَ لَا یَنْقُضُوْنَ الْمِیْثَاقَۙ(۲۰) وَ الَّذِیْنَ یَصِلُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَ یَخَافُوْنَ سُوْٓءَ الْحِسَابِ‘‘(رعد:۱۹۔۲۱)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: صرف عقل والے ہی نصیحت مانتے ہیں ۔ وہ جو اللہ کا عہد پورا کرتے ہیں  اور معاہدے کو توڑتے نہیں ۔ اور وہ جواسے جوڑتے ہیں  جس کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا اور اپنے رب سے ڈرتے ہیں  اور برے حساب سے خوفزدہ ہیں ۔

            اور ارشاد فرماتا ہے :

’’وَ الَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِیْثَاقِهٖ وَ یَقْطَعُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِۙ-اُولٰٓىٕكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ‘‘(رعد:۲۵)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور وہ جو اللہ کا عہد اسے پختہ کرنے کے بعد توڑدیتے ہیں  اور جسے جوڑنے کا اللہ نے حکم فرمایا ہے اسے کاٹتے ہیں  اور زمین میں  فساد پھیلاتے ہیں  ان کیلئے لعنت ہی ہے اور اُن کیلئے برا گھر ہے۔

            اور حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُ سے روایت ہے، سرکارِ دو عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جب اللہ تعالیٰ مخلوق کو پیدا فرما چکاتو (اس کی مخلوق میں  سے )رشتہ کھڑا ہوا اور اللہ تعالیٰ کے دربار میں  اِستِغاثہ کیا۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ’’کیا ہے؟ ‘‘اس نے عرض کی:میں  (رشتہ) کاٹنے والوں  سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ ارشاد ہوا: کیا تو ا س پر راضی نہیں  ہے کہ جو تجھے مِلائے میں  اسے مِلاؤں  گا اور جو تجھے کاٹے میں  اسے کاٹ دوں  گا؟ اس نے عرض کی:اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، ہاں  !میں  راضی ہوں  ۔ارشاد فرمایا’’تو بس تیرے ساتھ یہی ہوگا۔( بخاری ،  کتاب التفسیر ،  باب وتقطّعوا ارحامکم ،  ۳ / ۳۲۶ ،  الحدیث: ۴۸۳۰)

            اورحضرت ابوبَکْرَہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’سرکشی اور رشتے داری توڑنے سے بڑھ کر کوئی گناہ اس بات کا مستحق نہیں  کہ اللہ تعالیٰ اس کی سزادنیا میں  جلد دیدے اور اس کے ساتھ اس کیلئے آخرت میں  بھی عذاب کا ذخیرہ رہے۔ (یعنی یہ دونوں  گناہ دنیا میں  جلد سزا اور آخرت میں  عذاب کے زیادہ مستحق ہیں ۔) (ترمذی ،  کتاب صفۃ القیامۃ... الخ ،  ۵۷-باب ،  ۴ / ۲۲۹ ،  الحدیث: ۲۵۱۹)

             البتہ یاد رہے کہ جہاں  عدل و انصاف یا دین کا معاملہ ہووہاں  رشتے داری کا لحاظ نہ کرنے اور اس کے مقابلے میں  دین کو ترجیح دینے کا حکم ہے ،یہاں  قرآنِ مجید سے اس کی دو مثالیں  ملاحظہ ہوں ،چنانچہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :

’’یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْا قَوّٰمِیْنَ بِالْقِسْطِ شُهَدَآءَ لِلّٰهِ وَ لَوْ عَلٰۤى اَنْفُسِكُمْ اَوِ الْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَ‘‘(نساء:۱۳۵)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اے ایمان والو! اللہ کے لئے گواہی دیتے ہوئے انصاف پر خوب قائم ہوجاؤچاہے تمہارے اپنےیا والدین یا رشتے داروں  کے خلاف ہی (گواہی) ہو۔

            اور ارشاد فرماتا ہے:

’’وَ اِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوْا وَ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰىۚ-وَ بِعَهْدِ اللّٰهِ اَوْفُوْا‘‘(انعام:۱۵۲)

 



Total Pages: 250

Go To