Book Name:Bunyadi Aqaid Aur Mamolat e Ahlesunnat

مبارکہ یہ ہیں : حضرت آدم عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت نوح  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت ابراہیم  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت یوسف  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت اسمٰعیل عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت اِسحٰق  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت یعقوب  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت موسٰی  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت ہارون  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت شعیب  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت لوط عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت ہود  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت داؤد  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت سلیمان  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت ایوب عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت زَکَرِیّا  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت یحییٰ عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت عیسیٰ  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام،  حضرت اِلیاس عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام،  حضرت اَلْیَسَع عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام،  حضرت یونُس  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت ادریس  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت ذُو الکِفْلْ عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت عُزَیْر عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام،  حضرت صالِح عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ  السَّلَام، حضور سیّدُ المرسلین مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم۔

سوال : کیا غیرِنبی(جو نبی نہیں)کے  پاس بھی وحی آتی ہے ؟

جواب : وحیِ نبوّت غیرِ نبی کے  پاس نہیں آتی ، جو اس کا قائل یعنی ماننے  والاہو وہ کافر ہے ۔

سوال : کیا انبیا ء کے  سوا اور کوئی بھی معصوم ہوتا ہے ؟

جواب : ہاں ، فرشتے  بھی معصوم ہوتے  ہیں۔

سوال : معصوم کس کو کہتے  ہیں؟

جواب : جو اللّٰہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہو اور اس وجہ سے  اس کا گناہ کرنا ناممکن ہو۔

سوال : کیا امام اور ولی بھی معصوم ہوتے  ہیں؟

جواب :  انبیا ء عَـلَـيْهِمُ  الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام اور فرشتوں کے  سوا معصوم کوئی بھی نہیں ہوتا ، اولیاء کو اللّٰہ تعالیٰ اپنے  کرم سے  گناہوں سے  بچاتا ہے  مگر معصوم صرف انبیاء اور فرشتے  ہی ہیں۔

سوال : دنیا میں سب سے  پہلے  آنے  والے  نبی کون ہیں؟

جواب : دنیا میں سب سے  پہلے  آنے  والے  نبی آدم عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام ہیں ان سے  پہلے  آدمیوں کا سلسلہ نہ تھا ۔سب سے  پہلے  اللّٰہ تعالیٰ نے  اُنہیں اپنی قدرتِ کاملہ سے  بغیر ماں باپ کے  پیدا کیا اور اپنا خلیفہ یعنی نائب بنایا اور علمِ اسماء عنایت کیا ۔فرشتوں کو ان کے  سجدے  کا حکم کیا، انہیں سے  انسانی نسل چلی، تمام آدمی انہیں کی اولاد ہیں۔

سوال : علمِ اسماء کس کو کہتے  ہیں؟

جواب :  اللّٰہ تعالیٰ نے  جو حضرت آدم عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَامکو ہر چیز اور اُس کے  ناموں کا علم عطا فرمایا تھا اس کو علمِ اسماء کہتے  ہیں ۔

سوال : فرشتوں نے  حضرت آدم عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام کو کیسا سجدہ کیا تھا؟   

جواب : یہ سجدہ تعظیمی تھا جو خدا کے  حکم سے  ملائکہ نے  کیا اور سجدۂ تعظیمی پہلی شریعتوں میں جائز تھا ہماری شریعت میں جائز نہیں اور سجدۂ عبادت پہلی شریعتوں میں بھی خدا کے  سوا کسی اور کے  لئے  جائز نہیں ہوا ۔جو مخلوق میں سے  کسی کو سجدۂ عبادت کرے  گا کافر ہوجائے  گا اور تعظیماً سجدہ کرے  گا توسخت گنہگار اور عذابِ نار کا حقدار ہوگا کہ ہماری شریعت میں سجدۂ تعظیمی بھی حرام ہے ۔

٭۔۔۔٭۔۔۔٭۔۔۔٭۔۔۔٭۔۔۔٭

معجزات کابیان

سوال : معجزہ کسے  کہتے  ہیں؟

جواب :  وہ عجیب و غریب کام جو عام طورپریعنی عادۃً ناممکن ہوں اورایسی باتیں اگر نبوّت کا دعویٰ کرنے  والے  سے  اس کی تائید میں ظاہر ہوں تو ان کو ’’معجزہ‘‘ کہتے  ہیں([1])  جیسے  حضرت موسیٰ عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام کے  عصا کا اژدھابن جانا، حضرت سلیمان عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام کا میلوں دورسے  چیونٹی کی آواز سن لینا، حضرت داؤد عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام کے  ہاتھ میں لوہے  کا موم کی طرح نرم ہوجانا، حضرت عیسیٰ عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام کامُردوں کو زندہ کرنا ، ہمارے  پیارے  آقا صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمکا ڈوبے  ہوئے  سورج کو واپس لوٹانا، چاند کے  دو ٹکڑے  کرناوغیرہ۔

سوال :  انبیاءِ کرام عَـلَـيْهِمُ   الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام کو معجزات کیوں عطا کئے  جاتے  ہیں ؟

 



[1]      کتاب العقائد،  ص۱۹



Total Pages: 50

Go To