Book Name:Bunyadi Aqaid Aur Mamolat e Ahlesunnat

بِاللہ‘‘دوسرے  نے  کہا :  لَاحَوْل کا کیا کام ہے  یا لَاحَوْل کو میں کیا کروں یا لَاحَوْل روٹی کی جگہ کام نہ دیگا ۔یوہیں سُبْحَانَ اللہ اور لَااِلٰہ اِلَّا اللہ کے  متعلق اسی قسم کے  الفاظ کہنا کفر ہے  ۔

سوال :  بیماری میں گھبرا کر یہ کہنا کہ تجھے  اختیار ہے  چاہے  کافر مار یا مسلمان مار، اسکا کیا حکم ہے ؟

جواب :  بیماری میں گھبرا کر کہنے  لگا تجھے  اختیار ہے  چاہے  کافر مار یا مسلمان مار ، یہ کفر ہے ۔یوہیں مصائب میں مبتلا ہو کر کہنے  لگا تو نے  میرا مال لیا اور اولاد لے  لی اور یہ لیا وہ لیا اب کیا کریگا اور کیا باقی ہے  جو تونے  نہ کیا اسطرح بکنا کفر ہے ۔

سوال : مسلمان کو کلمات ِکفر کی تعلیم و تلقین کرنے  کا کیا حکم ہے  ؟

جواب :  مسلمان کو کلماتِ کفر کی تعلیم وتلقین کرنا کفر ہے  اگرچہ کھیل اور مذاق میں ایسا کرے ۔

افعالِ کفریہ کا بیان

سوال :  ہولی دیوالی پوجنے  کا کیا حکم ہے  نیز کفا ر کے  مذہبی تہواروں میں شرکت کرنا کیسا ہے ؟

جواب :  ہولی اور دیوالی پوجنا کفر ہے  کہ یہ عبادت غیرُ اﷲ ہے  ۔کفار کے  میلوں تہواروں میں شریک ہوکر ان کے  میلے  اور جلوس مذہبی کی شان و شوکت بڑھانا کفر ہے  جیسے  رام لیلا اور جنم اسٹمی اور رام نومی وغیرہ کے  میلوں میں شریک ہونا ۔یوہیں ان کے  تہواروں کے  دن محض اس وجہ سے  چیزیں خریدنا کہ کفار کا تہوار ہے  یہ بھی کفر ہے  جیسے  دیوالی میں کھلونے  اور مٹھائیاں خریدی جاتی ہیں کہ آج خریدنا دیوالی منانے  کے  سوا کچھ نہیں ۔یوہیں کوئی چیز خرید کر اس روز مشرکین کے  پاس ہدیہ کرنا جبکہ مقصود اُس دن کی تعظیم ہو تو کفر ہے  ۔نصیحت :  مسلمانوں پر اپنے  دین و مذہب کا تَحفّظ لازم ہے ، دینی حَمیّت  اور دینی غیرت سے  کام لینا چاہیے ، کافروں کے  کُفری کاموں سے  الگ رہیں، مگر افسوس کہ مشرکین تو مسلمانوں سے  اجتناب کریں اور مسلمان ہیں کہ ان سے  اختلاط رکھتے  ہیں، اس میں سراسر مسلمانوں کا نقصان ہے  ۔اسلام خدا کی بڑی نعمت ہے  اس کی قدر کرو اور جس بات میں ایمان کا نقصان ہے ، اس سے  دور بھاگو! ورنہ شیطان گمراہ کردیگا اور یہ دولت تمہارے  ہاتھ سے  جاتی رہے گی پھر کفِ افسوس ملنے کے  سوا کچھ ہاتھ نہ آئیگا۔([1])

     اے  اﷲ! (عَزَّ  وَجَلَّ) تُو ہمیں صراطِ مستقیم پر قائم رکھ اور اپنی ناراضی کے  کاموں سے  بچا اور جس بات میں تُو راضی ہے ، اس کی توفیق دے ، تُو ہر دُشواری کو دور کرنے  والا ہے  اور ہر سختی کو آسان کرنے  والا۔

٭۔۔۔٭۔۔۔٭۔۔۔٭۔۔۔٭۔۔۔٭

خلفائے  راشدین

سوال :  خلفائے  راشدین سے  کیامراد ہے  ؟

جواب : حضور نبی کریم صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کے  بعد خلیفۂ بَرحَق حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ پھر حضرت عمرفاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ پھر حضرت عثمان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ پھر حضرت علیُّ المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ پھر چھ ماہ کے  لئے  حضرت امام حسن مجتبیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ خلیفہ ہوئے  ان حضرات کو خلفائے  راشدین اور انہی کی خلافت کو’’خلافتِ راشدہ ‘‘کہتے  ہیں۔

سوال : ان خلفائے  راشدین میں سے  سب سے  افضل کون ہیں؟

جواب : انبیاء و مُرسَلین کے  بعد تمام مخلوقات سے  افضل حضرت ابوبکر صدیق  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ پھر حضرت عمرفاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ پھر حضرت عثمان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ پھر حضرت علیُّ المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہیں۔

سوال : اگر کوئی کہے  کہ حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ یا حضرت عمرفاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے  حضرت علیُّ المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ افضل ہیں تو اس کے  بارے  میں کیا کہیں گے ؟

جواب : ایسا کہنے  والا شخص گمراہ بدمذہب ہے  ۔

سوال : آزاد مَردوں میں سب سے  پہلے  کس نے  اسلام قبول کیا؟

جواب : حضرت سیّدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ۔

سوال : حضرت سیّدنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے  بارے  میں کچھ بتائیے ؟

 



[1]     کفریہ کلمات کے  بارے  میں مزید معلومات حاصل کرنے  کے  لئے  امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَا تُہُمُ الْعَا لِیَہکی کتاب ’’کفریہ کلمات کے  بارے  میں سوال جواب‘‘ پڑھنا بہت مفید ہے ۔



Total Pages: 50

Go To