Book Name:Garmi say hifazat kay Madani Phool

’’ یا ربِّ کریم! مدینے میں تربوز کھلا‘‘ کے پچیس حروف کے نسبت سے تربوز کے 25 مدنی پھول

            ٭ …  میرے آقا اعلیٰ حضرت، مولاناشاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنروایت نَقل کرتے ہیں :  ’’  کھانے سے پہلے تربوز کھانا پیٹ کو خوب دھودیتا ہے اور بیماری کوجڑ سے ختم کردیتا ہے۔  ‘‘  ( فتاوٰی رضویہ ج ۵ ص۴۴۲ )  ٭ …  کالی مِرْچ ،  کالا زِیرہ اور نمک باریک پیس کر ایک بوتل میں محفوظ کر لیجئے ،  تربوز پرچھڑک کر استِعمال کیجئے،  اِس طرح تربوز کی لذّت میں بھی اِضافہ ہو جائے گا اور وہ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ہاضِمے کی بہترین دوا ثابت ہو گا اور بھوک بھی چمک اُٹھے گی ٭ تربوز میٹھا ہونے کی پہچان: تربوز کے مکمَّل چھلکے یا دھاریوں کا یاچھلکے پرگول دھبّے ہوں تو ان کا سبز رنگ جتنا گہرا ہو گا اُتنا ہی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اندر سے لال اور میٹھا نکلے گا۔   تربوز پر ہلکا سا ہاتھ مارنے پر مدّھم سی آواز آنا اُس کے عمدہ اور پکّے ہونے کی علامت ہی٭ اگر حامِلہ عورت تقریباً 125 گرام تربوز میں تھوڑا سا شہد ملا کر روزانہ کھائے تو اللہ تَعَالٰی کی رحمت سے خوبصورت اور تندرست بچّہ پیدا ہوتا ہے ٭ تربوز میں گلوکوز،  فاسفورس،  نشاستہ دار شکری،  حیاتین  (وٹامنز اے، بی) ، فولاد،  پوٹاشیم،  کیلشیم اور گوشت پیدا کرنے والے اجزا پائے جاتے ہیں ٭ جن مریضوں کو پیشاب رک رک کر آتا ہو وہ تربوز استعمال کریں کہ یہ مثانے کو صاف کرتا ہے ٭ …  تربوز مثانے کے درد اور اس کے زخم کیلئے بہترین چیز ہی٭ …  تربوز دل کو طاقت دیتا ہے جگر و مثانہ اور گردوں کی گرمی کو دور کرتا ہی٭ …   تربوز کے استعمال سے ہاتھ پاؤں کی جلن،  ناف کے مقام یا اس کے آس پاس بوجھ معلوم ہوتاہو یا طبیعت بے چین رہتی ہو تو فائدہ ہوتا ہے۔   معدے میں جلن ہو تو اس کی اصلاح کرتا ہی٭ رات ہو یا دن تربوز کھا کر اوپر سے پانی نہ پئیں اسے کھا کر فوراً سوجانے سے ہیضہ (Cholera)  ہوسکتا ہی٭ بلغمی مزاج والے،  معدے کے مریض،  جن کو پٹھوں میں درد ہو،  پیشاب زیادہ آتا ہو اور شوگر کے مریض تربوز استعمال نہ فرمائیں ٭ تربوز کے چھلکے دودھ دینے والے جانوروں کو کھلانے سے ان کا دودھ بڑھ جاتا ہے اور جانور موٹے ہوجاتے ہیں ٭…  تربوز رمضان المبارک میں سحری کے وقت کھالینا روزے میں پیاس کو تسکین دیتا ہے ٭ …  گرم مزاج والوں کو خاص کر رمضانُ المبارک میں  تربوز موافق ہی٭ …  تربوز گرمی کے بخار کو فائدہ دیتا ہی٭ …  جس دن تربوز کھائیں چاول ہرگز نہ کھائیں ٭ …   گردے اور مثانے کی پتھری کو تربوز توڑتا ہی٭ …   رمضانُ المبارک میں افطاری  (کھانا کھانے) کے دو گھنٹے بعد تربوز کھایئے٭ …   تربوز جسم کو موٹا کرتا ہی٭ …   تربوز دل کو فرحت دیتا ہے،  تربوز خون کی تیزابیت اور گرمی ختم کرتا ہے ٭ …  تربوز ٹائیفائیڈ میں بہترین غذا ہی٭ …  سحری کے وقت تھوڑا سا تربوز کھا لینا سارا دن لو اور گرمی سے بچاتا ہی٭ …  مختلف بیماریوں سے بچنے کیلئے گرمی کے موسِم میں تربوز ضرور کھانا چاہیے٭ خون  کی کمی ،  جگر کی کمزوری،  بدہضمی،  فسادِ خون (یعنی خون کی خرابی)  اور تبخیر (تب۔   خیر)  دور کرنے کیلئے تربوز بہترین غذا ہے۔    (تَبْخِیْر یعنی وہ بخارات (بھاپ)  جو کھانے کے بعد دماغ کو چڑھتے اور جسم کو گرما دیتے ہیں )  ٭ …  گرمیوں کے رمضان المبارک میں تربوز کا استعمال اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بے حد فائدہ مند ہے،  یہ آپ کی پانی کی کمی بھی دور کرے گا،  آپ کی توانائی (یعنی طاقت)  بحال کرے گا اور سارا دن پیاس کا احساس بھی نہ ہونے دے گا۔ 

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

خوبانی

   طبّی ماہرین کے مطابق خوبانی (یعنی زرد آلو)  چاہے تازہ ہو یا خشک انسانی صحّت کیلئے حیرت انگیز فوائد کا حامل اور غذائیت سے بھر پور ایک پھل ہے،  اس کا استعمال آنکھوں ،  آنتوں ، بخار اور سرطان (Cancer)  جیسے امراض میں مفید ہے۔   خوبانی میں وٹامنز  (Vitamins)  سمیت پوٹاشیم  فولاد اور بیٹا کیروٹین  (Beta-Carotene ) بکثرت پائے جاتے ہیں ۔   

’’ خوبانی نعمتِ حق ہے ‘‘ کے چودہ حروف کی نسبت سے خوبانی کے 14 مدنی پھول

        ٭ خوبانیجسم میں توانائی پیدا کر تی ہی٭ بعض طبیبوں نے لکھا ہے کہ خوبانی کھا نے سے عمر بڑھتی ہی٭ خوبا نی قبض دور کرتی ہے ٭ خوبانی خوراک کو جلد



Total Pages: 7

Go To