Book Name:Doodh Pita Madani Munna

بیٹے کو لے کر حضورِ اَنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی: یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ!  میرے بیٹے کو کوئی تکلیف ہے جس کی وجہ سے یہ بولتانہیں ۔ یہ سن کر رحمت والے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا:  (ایک پیالے میں)  تھوڑا سا پانی لاؤ۔ پانی لایا گیا،  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دونوں ہاتھوں کو دھویا اور منہ میں پانی لے کرکلی کی اور فرمایا :’’ جاؤاور یہ پانی اپنے بچّے کو پلادو اور کچھ پانی اس پر چھڑک دواور اللہ تَعَالٰی سے اس کے لیے شفا مانگو۔ ‘‘پھر اگلے سال جب میں دوبارہ اُس عورت سے ملی اوراُس کے بیٹے کے بارے میں پوچھا تو اُس نے بتایا:اب میرا بیٹا بالکل تندرست   (Healthy)   اوربہت عقلمند   (Wise ہو گیا ہے ۔   (ابن ماجہ ج۴ص۱۲۹حدیث۳۵۳۲ مُلَخَّصاً

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

     میٹھے میٹھے مدنی منو اورمَدَنی منیو! 6 معجزے سننے کے بعد اب آئیے!  اور واقعات سنتے ہیں :

{۷}میرا ہاتھ پیالے میں گھومتا تھا

     حضرتِ عمر بن ابی سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:میں بچپن میں حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پرورِش میں تھا۔    (کھاتے وَقت)  میرا ہاتھ پیالے میں گھومتا تھا  (یعنی ہر طرف سے کھانا کھاتا تھا) ۔  رسولُ  اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھ سے ارشاد فرمایا:’’اے لڑکے! بسمِ اللّٰہ پڑھو،  سیدھے ہاتھ سے اپنے سامنے سے کھاؤ۔ ‘‘اُس کے بعدسے میںاِسی طرح   (یعنی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے اس کہنے کے مطابق)  کھاتا ہوں۔    (بُخاری ج    ۳   ص ۵۲۱ حدیث۵۳۷۶) 

        میٹھے میٹھے مَدَنی منو اورمدنی منیو!  ہمیشہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم پڑھ کرسیدھے ہاتھ سے اپنے سامنے سے کھانا کھائیے،   ہاں!  اگرتھال   (Platter)   میں الگ الگ طرح کی چیزیں ہوں،   تو اب اِدھر اُدھر سے کھا سکتے ہیں۔ جب پانی پئیں تو بیٹھ کر،  اُجالے میں دیکھ کر،   بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم پڑھ کر،   سیدھے ہاتھ سے،   چوس چوس کر ،  تین سانس میں پئیں۔  بے شمار سنتیں اور آداب سیکھنے اور ان پر عمل کا جذبہ پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں آیا کریں اور ’’  مدنی چینل‘‘دیکھا کریں۔    ([1]

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

{۸}سمجھدار مَدَنی مُنّی

 



[1]    کھانے کی سنّتیں اور آداب جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’فیضانِ سنّت(جلد اوّل)‘‘  کاباب ’’آدابِ طعام‘‘  پڑھئے ۔

 



Total Pages: 15

Go To