Book Name:Sadaat e Kiram Ki Azmat

جدائی برداشت کرتے اور قربانی دیتے ہیں،آخرت کی بہتری کے لیے جدائی برداشت نہیں کر سکتے۔حقیقی خیر خواہ تو وہ ہیں جو دُنیا کے بجائے  آخرت کو ترجیح دیں  اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں اِکھٹّی کرنے کا ذہن دیں۔

بہرحال مدنی قافلے میں سفر کرنے کے لیے گھر والوں کا ذہن بنایا جائے اور ان کو اس بات پرآمادہ کیا جائے کہ وہ بخوشی اجازت دیں اور آپ واپس آنے تک ان کے نان نفقہ کااہتمام بھی کیجیے تاکہ آپ کی غیر موجودگی میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اگر آپ واپس آنے تک  ان کے نان نفقہ اور دیکھ بھال کا اہتما م نہیں کر سکتے توایسی  صورت میں جانے کی اجازت نہیں۔اسی طرح اگر آپ کے والدین یا دونوں میں سے کوئی ایک حیات ہوں اور وہ 12ماہ کے مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کی اجازت نہیں دیتے اور واقعی اُن کو آپ کی خدمت کی حاجت بھی ہے یا شفقت کی بنا پر اجازت نہیں دیتے  توآپ ہرگز مدنی قافلے میں سفر نہ  کیجیے بلکہ اپنے والدین کی خدمت  کیجیے۔

جدول پرعمل کرنا ضروری ہے

عرض:مدنی قافلے میں جدول پر عمل کرنا کیوں ضروری ہے؟

اِرشاد:دُنیا کا ہر کام کسی نہ کسی اُصُول کے تحت  ہوتا ہے تو دین کا کام اُصُول کے مطابق کیوں نہ ہو؟آپ کسی بھی فیکٹری یا ادارے کو لے لیجیے اُس فیکٹری یا ادارے کے بیسیوں اُصُول و ضوابط ہوں گے پھر وہ فیکٹری یا ادارہ اگر بڑے پیمانے پر کام کر رہا ہے تو وہ کئی شعبوں پرمنقسم ہو گا۔یوں ہر فیکٹری یا ادارے کے ہر شعبے کی ترقّی اُس کے اُصُول و ضوابط پر کار بند رہنے سے حاصل ہوتی ہے۔اسی طرح مدنی قافلے کی کامیابی مَدَنی  مرکزکے دئیے گئے جدول کے مطابق عمل کرنے  میں ہے۔

مَدَنی مرکز کے عطا کردہ جدول پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم اپنے مدنی مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے“میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔یاد رکھیے!جدول بنانے میں کئی ایسے منجھے  ہوئے اسلامی بھائیوں کی سوچیں اور تجربات کارفرما ہوتے ہیں جن کے برسہا برس کے تجربات ومشاہدات ہوتے ہیں۔آپ صرف اپنی سوچ کے مطابق سوچتے ہیں جبکہ مدنی مرکز دُنیا بھر کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرتا ہے۔ہاں! اگر مدنی قافلے کے جدول میں کوئی بات مَعَاذَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ خلافِ شرع ہو تو بیشک آپ اس پر عمل نہ کیجیے بلکہ فوری طور پر مَدَنی مرکز کو آگاہ کر کے اصلاح کیجیے۔ جب ایسا نہیں اور یقیناً ایسا نہیں تو آپ جدول کے مطابق ہی مدنی قافلے میں اپنا وقت گزارئیے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں مدنی قافلوں کا شیدائی بنائے اور جدول کے مطابق قافلوں میں  سفر کرنے کی توفیق  عطا فرمائے۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

جو بھی شیدائی ہے مدنی قافِلوں کا یاخدا

دوجہاں میں اُس کا بیڑا پار فرما یاخدا

تین دن ہر ماہ جو اپنائے مدنی قافِلہ

                بے حساب اس کا خدایا! خُلْد میں ہو داخِلہ     (وسائلِ  بخشش)

ماٰخذ و مراجع

٭

قرآنِ مجید

کلامِ الٰہی

٭٭٭٭٭٭

نمبر شمار

نام کتاب

مصنف /مؤلف

مطبوعہ

1

کنزالایمان

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان ،متوفّٰی۱۳۴۰ھ

مکتبۃ المدینۃ۱۴۳۲ھ

2

خزائن العرفان

صدر الافاضل مفتی نعیم الدین مراد آبادی، متوفّٰی۱۳۶۷ھ

مکتبۃ المدینۃ۱۴۳۲ھ

3

تفسیر  نعیمی

حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی، متوفّٰی۱۳۹۱ھ

مکتبہ اسلامیہ  مرکز الاولیا لاہور

4

تفسیر الخازن

علاء الدین علی بن محمد بغدادی ،متوفّٰی۷۴۱ھ

المطبعۃ المیمنیہ مصر ۱۳۱۷ھ

5

صحیح البخاری

امام ابو عبداللہ محمد بن اسماعیل بخاری ،متوفّٰی۲۵۶ھ

دارا لکتب العلمیہ بیروت ۱۴۱۹ ھ

6

صحیح مسلم

امام مسلم بن حجاج قشیری نیشاپوری،متوفّٰی۲۶۱ھ

دارابنِ حزم بیروت ۱۴۱۹ھ

7

المعجم الصغیر

حافظ سلیمان بن احمد طبرانی ، متوفّٰی۳۶۰ھ

دارا لکتب العلمیہ بیروت۱۴۰۳ھ

8

المعجم الکبیر

امام ابو القاسم سلیمان بن احمد طبرانی، متوفّٰی۳۶۰ھ

داراحیاء التراث العربی۱۴۲۲ھ

9

مراٰۃ المناجیح

حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی،متوفّٰی۱۳۹۱ھ

ضیاء القرآن پبلی کیشنز  لاہور

10