Book Name:Naat khuwan aur Nazrana

دیکھا ہے ایسا ٹیڑھا منہ کر کے گلا پھاڑ کر سُر بناتا ہے کہ ہنسی روکنا مشکِل ہو جاتا ہی٭ بانیِ محفل بڑاکنجوس ہے ، جیب میں ہاتھ ہی نہیں ڈالتا تھا٭فُلاں کی آواز ذرا اچّھی ہے تو مغرور ہو گیا ہے ٭وہ تو بھئی بَہُت بڑا نعت خواں ہے ، ہم جیسے چھوٹے نعت خوانوں کوتو لفٹ بھی نہیں کرواتا ٭منچ(اسٹیج) پر مالداروں کو بِٹھا رکھا تھا٭اس کے نخرے بہت ہو گئے ہیں ٭ طرزکلام کے مطابق نہیں تھی٭اِیکو ساؤنڈ پر اِس کا گلا زِیادہ کام کرتا ہے ٭اِس کو نذرانے ملنے پرکیسا جوش چڑھتا ہے٭  زیادہ لوگوں میں زِیادہ کُھلتا ہے٭  فُلاں نعت خواں چُونکہ فارِغ ہے ، اس لیے نئی نئی طرزیں بناتا رہتا ہے٭ بھئی ! وہ تو جیسے بَہُت بڑا نعت خواں   ہو محفل میں اپنی باری کے وقت ہی آتا اور کلا م پڑھ کر چلا جاتاہے٭اِس اور اُس نعت خواں کی جوڑی ہے یہ دونوں کسی کو گھاس نہیں ڈالتی٭بار بار ایک ہی کلام پڑھتا ہے٭ فُلاں نعت خواں کی نقّالی کرتا ہے٭نہ جانے کس شاعر کا کلام اُٹھا لایا تھا ٭ بانیِ محفل نے ثنا خوانوں کی کوئی خدمت ہی نہیں کی٭ بانیِ محفل نے مجھے ٹیکسی کا کرایہ تک نہیں دیا، بَہُت کنجوس نکلا٭گلا پھاڑ پھاڑ کر کھانا سارا ہضم ہو گیا ، بعد کو معلوم ہو اکہ بانیِ محفل نے ثنا خوانوں کیلئے کھانے کا کوئی انتظام ہی نہیں کیا تھا٭ کل جس کے یہاں محفل تھی وہ بڑا دلیر تھا، کور کھولا تو 1200روپے تھے !مگر آج والا بانیِ محفل کنجوس ہے 100روپلّی تھما دی ! ۔

(ان کے علاوہ غیبت کی بے شمارمِثالوں کی معلومات کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ  505صَفْحات کی کتاب’’ غیبت کی تباہ کاریاں ‘‘ کا مطالعہ کیجئے )

 یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے

شادی غمی کی تقریبات، اجتماعات، اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



Total Pages: 7

Go To