Book Name:Behtar Kon?

راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانے کی فضیلت

          حضرتِ سیدنا ابوذر رضی اللّٰہ  تعالٰی  عنہ سے  روایت ہے  کہ رسولِ بے  مثال، بی بی آمنہ کے  لال صلی اللّٰہ تعالٰی  علیہ واٰلہٖ وسلّمنے  اِرشاد فرمایا : مجھ پر میری اُمت کے  اعمال پیش کئے  گئے  تو میں نے  اچھے  اعمال میں راستے  سے  تکلیف دہ چیز کو ہٹانا پایا۔(مسلم، کتاب المساجد، باب النھی عن البصاق فی المسجد، ص۲۷۹حدیث : ۵۵۳)

 (حکایت :  51)

کانٹے دارشاخ مغفرت کا سبب بن گئی

          خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحمَۃٌ لِّلْعٰلمین صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے  ارشاد فرمایا : ایک شخص جس نے  کبھی کوئی نیک عمل نہیں کیا تھا راستے  سے  کانٹے  دار شاخ کو ہٹادیااللّٰہ عَزَّوَجَلَّکو اس کا یہ عمل پسند آیا اور اس کی مغفرت فرمادی۔(ابوداؤد، کتاب الادب، باب فی اماطۃ الاذی عن الطریق، ۴/ ۴۶۲)

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّہمیں اپنی ذات سے  دوسرے  مسلمانوں کو نفع پہنچانے  کی زیادہ سے  زیادہ توفیق عطا فرمائے   ۔ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!                                                                صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 

 

 

   

ماٰخذ و مراجع

نام کتاب

مصنف/مؤلف

مطبوعہ

ترجمۂ کنز الایمان

اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان، متوفی ۱۳۴۰ھ

مکتبۃ المدینہ، باب المدینہ کراچی

تفسیر طبری

امام ابو جعفر محمد بن جریر طبری ،متوفی ۳۱۰ھ

دار الکتب العلمیہ، بیروت  ۱۴۲۰ھ

تفسیر کبیر

امام فخر الدین محمد بن عمر بن حسین رازی ،متوفی ۶۰۶ھ

دار احیاء التراث العربی، بیروت ۱۴۲۰ھ

الجامع لاحکام القرآن

ابو عبد اللہ محمد بن احمد الانصاری قرطبی ،متوفی ۶۷۱ھ

دارالفکر بیروت

روح البیان

 علامہ شیخ اسماعیل حقی  بروسی،متوفی۱۱۳۷ھ

داراحیاء التراث العربی بیروت

تفسیر خزائن العرفان 

صدر الافاضل مفتی نعیم الدین مراد آبادی، متوفی۱۳۶۷ھ

مکتبۃ المدینہ، باب المدینہ کراچی

صحیح البخاری

امام ابوعبداللّٰہ  محمد بن اسماعیل بخاری ،متوفی ۲۵۶ھ

دار الکتب العلمیۃ، بیروت۱۴۱۹ھ

صحیح مسلم

امام ابو الحسین مسلم بن حجاج قشیری، متوفی ۲۶۱ھ

دار ابن حزم ،بیروت ۱۴۱۹ھ

سنن الترمذی

امام ابو عیسیٰ محمد بن عیسیٰ ترمذی ، متوفی ۲۷۹ھ

دار الفکر ،بیروت۱۴۱۴ھ

سنن ابی داوٗد

امام ابوداوٗدسلیمان بن اشعث سجستانی، متوفی ۲۷۵ھ

دار احیاء التراث، بیروت۱۴۲۱ھ

سنن ابن ماجہ

امام ابو عبد اللّٰہ  محمدبن یزید ابن ماجہ، متوفی۲۷۳ھ 

دارالمعرفۃ،بیروت۱۴۲۰ھ

کتاب الجامع فی آخرالمصنف

امام حافظ معمربن راشدازدی، متوفّٰی۱۵۳ھـ

دارالکتب العلمیہ بیروت ۱۴۲۱ھ

المسند 

امام احمد بن حنبل،متوفی ۲۴۱ھ

دار الفکر، بیروت۱۴۱۴ھ

مصنف عبد الرزاق

امام ابو بکر عبد الرزاق بن ھمام بن نافع صنعانی، متوفی ۲۱۱ھ

دار الکتب العلمیہ، بیروت