Book Name:Sirat ul jinan jild 6

کا حال عجیب ہے جسے رزق کا یقین ہو ،  وہ کیوں  (اسے حاصل کرنے کی) مشقت میں  پڑتا ہے۔ اس شخص کا حال عجیب ہے جسے حساب کا یقین ہو  ، وہ(اپنے حساب سے) کیسے غافل رہتا ہے (اور دنیا کا مال و متاع زیادہ کرنے میں  کیوں  مشغول ہوتا ہے)۔ اس شخص کا حال عجیب ہے جسے دنیا کے زوال و تغیر کا یقین ہو ،  وہ (اس پر) کیسے مطمئن ہوتا ہے اور اس کے ساتھ لکھا تھا ’’ لَآ اِلٰـہَ اِلاَّ  اللہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ‘‘اور دوسری جانب اس لَوح پر لکھا تھا ’’میں   اللہ ہوں  میرے سوا کوئی معبود نہیں  ،  میں  یکتا ہوں  میرا کوئی شریک نہیں   ، میں  نے خیرو شر کو پیدا کیا  ،  تواس کے لئے خوشی ہے جسے میں  نے خیر کے لئے پیدا کیا اور اس کے ہاتھوں  پر خیر جاری کی ،  اس کے لئے تباہی ہے جسے میں  نے شر کے لئے پیدا کیا اور اس کے ہاتھوں  پر شر جاری کیا۔( خازن ،  الکہف ،  تحت الآیۃ: ۸۲ ،  ۳ / ۲۲۱)

{وَ كَانَ اَبُوْهُمَا صَالِحًا:اور ان کا باپ نیک آدمی تھا۔} اس کا نام کاشِح تھا اور یہ شخص پرہیزگار تھا۔( خازن ،  الکہف ،  تحت الآیۃ: ۸۲ ،  ۳ / ۲۲۱)علماء فرماتے ہیں  وہ ان بچوں  کاآٹھویں  یا دسویں  پشت میں  باپ تھا۔( فتاویٰ رضویہ ،  ۲۳  / ۲۴۰)

باپ کے تقویٰ اور پرہیزگاری کا فائدہ:

            یاد رہے کہ باپ کے تقویٰ و پرہیز گاری کے نتیجے میں  ا س کی اولاد در اولاد کو دنیا میں  فائدہ ہوتا ہے ،  جیساکہ حضرت  عبداللّٰہبن عباس رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُمَا سے روایت ہے ،  رسول کریم صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’بے شک  اللہ تعالیٰ آدمی کے نیک ہونے کی وجہ سے اس کی اولاد در اولاد  کی بہتری فرما دیتا ہے اور اس کی نسل اور اس کے ہمسایوں  میں  اس کی رعایت فرما دیتا ہے کہ  اللہ  تعالیٰ کی طرف سے پردہ پوشی اور امان میں  رہتے ہیں ۔( در منثور ،  الکہف ،  تحت الآیۃ: ۸۲ ،  ۵ / ۴۲۲)

            اور حضرت محمد بن منکدر رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  نے فرمایا ’’  اللہ تعالیٰ بندے کی نیکی سے اس کی اولاد کو اوراس کی اولاد کی اولاد کو اور اس کے کنبہ والوں  کو اور اس کے محلہ داروں  کو اپنی حفاظت میں  رکھتا ہے۔( خازن ،  الکہف ،  تحت الآیۃ: ۸۲ ،  ۳ / ۲۲۱)

             یونہی باپ کا نیک پرہیزگار ہونا آخرت میں  بھی اس کی اولاد کو نفع دیتا ہے ،  چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

’’وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ‘‘(طور:۲۱)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی (جس)  اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی توہم ان کی اولاد کو ان کےساتھ ملادیں  گے اور ان( والدین) کے عمل میں  کچھ کمی نہ کریں  گے۔

            حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُمَا سے روایت ہے ،  حضور اقدس صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’بیشک  اللہ تعالیٰ مومن کی ذُرِّیَّت کو اس کے درجہ میں  اس کے پاس اٹھالے گا اگرچہ وہ عمل میں  اس سے کم ہو تا کہ اس کی آنکھیں  ٹھنڈی ہوں ۔( جامع الاحادیث ،  حرف الہمزۃ ،  ۲ / ۴۹۵ ،  الحدیث: ۶۸۳۵)

             حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُمَا سے روایت ہے ،  حضور پُر نور صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’ جب آدمی جنت میں  جائے گا تواپنے ماں  باپ ، بیوی اور اولاد کے بارے میں  پوچھے گا۔ ارشاد ہوگا کہ وہ تیرے درجے اور عمل کو نہ پہنچے۔ عرض کرے گا ’’اے میرے رب ! عَزَّوَجَلَّ ،  میں  نے اپنے اور ان کے سب کے نفع کے لئے اعمال کئے تھے۔ اس پر حکم ہوگا کہ وہ اس سے ملادئیے جائیں ۔( معجم صغیر ،  باب العین ،  من اسمہ: عبد اللّٰہ ،  ص۲۲۹ ،  الجزء الاوّل)

             اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  فرماتے ہیں  ’’جب عام صالحین کی صلاح (یعنی تقویٰ و پرہیزگاری) ان کی نسل واولاد کو دین ودنیا وآخرت میں  نفع دیتی ہے تو صدیق وفاروق وعثمان وعلی وجعفر وعباس وانصار کرام رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُمْ کی صلاح کا کیا کہنا جن کی اولاد میں  شیخ ،  صدیقی وفاروقی وعثمانی وعلوی وجعفری وعباسی وانصاری ہیں ۔ یہ کیوں  نہ اپنے نسبِ کریم سے دین ودنیا وآخرت میں  نفع پائیں  گے۔ پھر  اللہ اکبر حضرات عُلْیَہ سادات کرام اولادِ امجاد حضرت خاتونِ جنت بتول زہرا کہ حضور پُر نور ،  سیدالصالحین  ، سید العالمین  ، سید المرسلین صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہ وَسَلَّمَ کے بیٹے ہیں  کہ ان کی شان تو ارفع واعلیٰ وبلند وبالا ہے۔(فتاوی رضویہ ،  ۲۳ / ۲۴۳-۲۴۴)

{ذٰلِكَ تَاْوِیْلُ مَا:یہ ان باتوں  کا اصل مطلب ہے ۔} حضرت عبد اللہ بن احمد نسفیرَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  فرماتے ہیں  ’’بعض لوگ (اس آیت کی وجہ سے ) ولی کو نبی پر فضیلت دے کر گمراہ ہوگئے اوردر حقیقت ولی کو نبی پر فضیلت دینا کفر ِجَلی ہے ،  ان لوگوں  نے یہ خیال کیا کہ حضرتِ موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکو حضرتِ خضر عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامسے علم حاصل کرنے کا حکم دیا گیا حالانکہ حضرت خضرعَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ولی ہیں ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت خضر عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نبی ہیں  اور اگر ایسا نہ ہو جیسا کہ بعض کا گمان ہے تو یہ  اللہ  تعالیٰ کی طرف سے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے حق میں  اِبتلا یعنی آزمائش ہے۔( مدارک ،  الکہف ،  تحت الآیۃ: ۸۲ ،  ص۶۶۱)

حضرت خضرعَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام زندہ ہیں  :

            یہاں  یہ یاد رہے کہ اکثر علماء کا مَوقف یہ ہے  ، نیز مشائخ صوفیہ اور اصحابِ عرفان کا اس پر اتفاق ہے کہ حضرت خضر عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامزندہ ہیں ۔ شیخ ابو عمرو بن صلاح نے اپنے فتاویٰ میں  فرمایا کہ حضرت خضر عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام جمہور علماء و صالحین کے نزدیک زندہ ہیں  ۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ حضرت خضر اور حضرت الیاس عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام دونوں  زندہ ہیں  اور ہر سال زمانۂ حج میں  ملتے ہیں  ۔ یہ بھی منقول ہے کہ حضرت خضر عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے چشمۂ حیات میں  غسل فرمایا اور اس کا پانی پیا۔ و اللہ تعالٰی اعلم(خازن ،  الکہف ،  تحت الآیۃ: ۸۲ ،  ۳ / ۲۲۲)

            اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  فرماتے ہیں  ’’چار نبی زندہ ہیں  کہ اُن کو وعدۂ الہٰیہ ابھی آیا ہی نہیں ،  یوں  تو ہر نبی زندہ ہے: اِنَّ  اللہ حرَّمَ عَلَی الْاَرْضِ اَنْ تَاْکُلَ اَجْسَادَ الْاَنْبِیَاءِ فَنَبِیُّ  اللہ حَیٌّ یُّرْزَقُ۔ بے شک  اللہ نے حرام کیا ہے زمین پر کہ انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے جسموں کوخراب کرے تو  اللہ کے نبی زندہ ہیں  روزی دیئے جاتے ہیں۔(ابن ماجہ ،  کتاب الجنائز ،  باب ذکر وفاتہ ودفنہ صلی  اللہ علیہ وسلم ،  ۲ / ۲۹۱ ،  الحدیث: ۱۶۳۷)اَنبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامپر ایک آن کو محض تصدیقِ وعدۂ الہٰیہ کے لیے موت طاری ہوتی ہے ،  بعد اِس کے پھر اُن کو حیاتِ حقیقی حِسّی دُنْیَوی عطا ہوتی ہے۔ خیر اِن چاروں  میں  سے دو آسمان پر ہیں  اور دو زمین پر۔ خضر و الیاس عَلَیْہِمَا السَّلَام زمین پر ہیں  اور ادریس و عیسیٰ  عَلَیْہِمَا السَّلَام آسمان پر۔(ملفوظات ،  حصہ



Total Pages: 235

Go To