Book Name:Bemar Abid

{۷۳} بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط 786 بار  (اوّل آخر تین بار درود شریف)  پڑھ  (یا پڑھوا )  کر ایک بوتل پانی پر دم کرکے رکھ لیجئے اور وہ پانی روزانہ صبح نَہار منہ اور سوتے وقت بچے کو پلاتے رہئے ، ضرورتاً دوسرا پانی ملاتے رہئے ۔   اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ذِہن روشن ہو جائے گا۔    (مدّت :   تا حصولِ مراد)

اپنڈکس کا روحانی علاج

 {۷۴} آیۃُ الکرسی11بار اوریَا عَظِیْمُ7 بار  (اوّل آخر تین بار دُرُود شریف)  پڑھ  کر ایک چٹکی نمک پر دم کر کے اس کو پانی میں ڈال کر پی لیجئے۔   یہ عمل دن میں تین بارکیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ  اپنڈکس ختم ہو جائے گا۔  

مِرگی کے دورے کا روحانی علاج

 {۷۵} بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم۔     الٓـمّٓصٓ طٰسٓمّٓ کٓہٰیٰعٓصٓ یٰسٓ وَ الْقُرْاٰنِ الْحَکِیۡم حٰمٓ  عٓسٓقٓنٓ وَالْقَلَمِ وَ مَا یَسْطُرُوۡنَ ۔   باوضو تین بار پڑھ کر مریض پر دم کیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ  مرگی کا دَورہ ختم ہو جائے گا۔  

 نظر کے روحانی علاج

 {۷۶}  ایک مرتبہ سُوْرَۃُ الْکَوْثَر پڑھ کر بچّے کے سیدھے گال پر دَم کیجئے۔    دوسری مرتبہ سُوْرَۃُ الْکَوْثَر پڑھ کراُلٹے گال کی طرف اور تیسری مرتبہ پڑھ کراس کی پیشانی پردَم کردیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نظر اُتر جائے گی۔    (شروع میں تین بار دُرُود شریف ایک بار اعوذ اور ہر بار سُوْرَۃُ الْکَوْثَر سے قبل پوری بِسمِ اللہ پڑھنی ہے)

 {۷۷} تین مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمطپڑھ کر سات مرتبہ یہ دعا:   اَللّٰهُمَّ اَذْهِبْ حَرَّهَا وَبَرْدَهَا وَوَصَبَهَا۔   پڑھ کرجس کو نظر ہو اس پر دَم کیجئے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نظر اُتر جائے گی۔  

 {۷۸}  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط سات بار، ایک مرتبہ آیۃُ الکرسی،  تین مرتبہ سُوْرَۃُ الْفَلَق،  تین مرتبہ سُوْرَۃُ النَّاس  (فلق اور ناس کے قبل ہر بار پوری بِسمِ اللہ پڑھنی ہے)  اوّل آخر ایک باردُرُود پاک پڑھ کر تین عدد سرخ مِرچوں پر دم کیجئے۔    پھر اِن مرچوں کو مریض کے سر کے گرد 21بارگھما کر چولہے میں ڈال دیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّنظرکا اثردُور ہوجائے گا۔  

بلڈپریشر کے دو دیسی علاج

 {1}  چار عدد کڑھی پتّے ایک کپ پانی میں رات بھر پڑے رہنے دیجئے،  صبح نَہار منہ اُن چار میں سے دوپتّے چبا کر کھالیجئے اوراوپر سے وُہی پانی پی لیجئے۔    (بقیہ دو کڑھی پتے سالن وغیرہ میں استعمال کر لیجئے )  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ صرف ایک ہفتے میں بلڈ پریشر نارمل ہو جائے گا بلکہ ایک ہی دن میں فرق محسوس ہو گا۔    اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس علاج سے بلڈپریشر کے مریض کے چِہرے پر بھی رونق آجاتی ہے۔  

 {2} حسبِ ضرورت کریلے کاٹ کر بیج سمیت خشک کرلیجئے ،  پھر پیس کر پوڈر بنا لیجئے۔   صبح و شام آدھی آدھی چمچی کھانے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شوگر ، بلڈپریشر اور کولیسٹرول نارمل ہو جائے گا۔    (مدت علاج:   تا حصولِ شفا)

یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے

شادی غمی کی تقریبات، اجتماعات، اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ،   گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ،   اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔    

غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و

بے حساب  جنّت الفردوس  میں آقا کے پڑوس کا طالب

 



Total Pages: 20

Go To