Book Name:Bemar Abid

پئے،  یہ عمل چالیس دن تک بلاناغہ کرتے رہئے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شِفا حاصل ہو گی۔    (دوسرا بھی پڑھ کر دم کر کے مریض کو پلا سکتا ہے)

 {۶۴} یہ آیتِ کریمہ :   اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَؕ-وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ۠ (۱۴)   (پ۲۹،  المُلک:   ۱۴)  2022بار  (اوّل آخر 11بار درود شریف) پڑھ کرکینسر کے مریض پر دم کیجئے پانی اور دوا پر دم کر کے بھی پلایئے ،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بہت فائدہ ہو گا۔    (مدّت:   تاحصولِ شفا)

 {۶۵} سات دن تک روزانہ باوضویَا رَقِیْبُ100بار  (اوّل آخر 11 بار دُرُود شریف)  پڑھ کرکینسر کے مریض پر دم کیجئے، اگر زخم ہو تو اُس پر بھی دم کیجئے اگر کینسر کا زخم جسم کےاندرونی حصّے یا پردے کی جگہ ہو توزخم کی جگہ پر کپڑے کے اوپر دم کر دیجئے۔   اگر جسم کے باہَر زخم ہے تو سرسو ں کے تیل پر بھی دم کر دیجئے اور وہ تیل مریض زخم پر لگاتا رہے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ زخم صحیح ہوجائیگااور کینسر دور ہو گا۔    

 {۶۶} کینسر خواہ کسی قسم کا ہو ،  ایک کلو زیتون کے تیل میں 100گرام ہلدی اچّھی طرح پکا کرچھان کر رکھ لیجئے، مریض ہر غذا کے بعد بیس بیس قطرے پی کر اوپر نیم گرم پانی پی لیا کرے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہو گا۔  

 روزانہ پستے کھائیے اور خود کو کینسر سے بچایئے

           ایک جدید تحقیق کے مطابق روزانہ منا سب مقدار میں پستے کھانے سے پھیپھڑوں اور دیگر کئی قسم کے کینسرز کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔    کینسر پر کام کر نے والی ایک ’’امریکی ایسوسی ایشن‘‘ کے تَحت کی جانے والی تحقیق کے مطا بِق پستے میں وٹامنE کی ایک خاص قسم ہوتی ہے جس کے ذریعے پھیپھڑوں سمیت کئی اقسام کے کینسرزکے خلاف مضبوط مدافعتی  (مُدا۔   فَ۔   عَتی۔   )  نظام (Strong Immune System) حاصل کیا جا سکتا ہے۔  

قوّتِ حافِظہ کیلئے چار اَوراد

 {۶۷} یَا قَوِیُّ11 بار،  پانچوں نمازوں کے بعد سر پر داہنا (یعنی سیدھا)  ہاتھ رکھ کر پڑھئے۔    (جنتی زیور ص ۶۰۵ )

 {۶۸}  رات کو سوتے وقت ’’ یَاذَاالْجَلَالِ وَ الْاِکْرَامِ ‘‘ تین مرتبہ پڑھ کر 3 باداموںپردم کیجئے، ایک بادام اُسی وقت ، ایک صُبح نَہارمُنہ اور ایک دو پَہر کے وَقت کھایئے۔    وا لِدَین بھی یہ عمل کرکے بچّوں کوکھلاسکتے ہیں ۔    (مُدّت21دن )

 {۶۹}  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 564بار پڑھ کراَللہ تَعَالٰی کے حضور حِفظ میں آسانی کی دعا کیجئے،  کوشِش جاری رکھنے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّقراٰنِ کریم حِفْظ ہو جائے گا۔  

 {۷۰}  یَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ ایک بار کاغذ پرلکھ کرتعویذ بنا کربازو میں باندھ یا گلے میں ڈال لیجئے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نسیان  ( یعنی بھولنے)  کی بیماری سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔  

 {۷۱}  یَا عَلِیْمُ 7 بار اور ہر باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط کے ساتھ سُوْرَۃُ اَلَمْ نَشْرَح 21 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے جس بچے یا بڑے کا حافِظہ کمزور ہو اُس کو پلایئے ۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ حافِظہ مضبوط ہو جائے گا۔  

شوہر اور بیوی میں مَحَبَّت

 {۷۲} اگر شوہرسے بیوی کم مَحَبَّت کرتی ہوتو شوہرروزانہ بعد نمازِ عصر با وُضومنہ میں مصری کی ڈلی رکھ کر یَا وَدُوْدُ 101 بار  (اوّل آخر تین بار درود شریف)  پڑھ کر اپنی بیوی کا تصوُّر باندھ کر اُس کے سینے پر دم کر دے۔   اگر شوہر مَحَبَّت کم کرتا ہو توبیوی یہی عمل کرے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ میاں بیوی ایک دوسرے سے مَحَبَّت کرنے لگیں گے۔     (یہ عمل صرف میاں بیوی کی مَحَبَّت کے لئے ہے اور چپکے سے کرناہے نہ میاں بیوی ایک دوسرے کو بتائیں نہ کسی اور کو پتا چلے کہ غلط فہمی کے سبب نقصان ہو سکتا ہے)

بچے کی ذہنی کمزوری کا روحانی علاج

 



Total Pages: 20

Go To