Book Name:Bemar Abid

{۵۴} یَا سَلَامُ11 بار پڑھ کر دم کیجئے،  3 یا 7 یا 11 بار اسی طرح پڑھ کر دَم کیجئے،  اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی 11 بار کی تعداد پوری ہونے سے قبل ہی آدھے سر کا دَرْد کافور  (یعنی دور) ہو جائے گا،  یہ عمل پورے سر کے درد کے لئے بھی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مفید ہے۔  

 {۵۵}  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 65بار بعدِ نمازِ عَصر پڑھ کر سر پر دَم کرنے سے آدھے اورپورے سر کا دَرْد اللہ پاک کے کرم سے ختم ہوجائے گا۔  

 {۵۶} زَبان پر ایک چٹکی نمک رکھ کر12 مِنَٹ کے بعد ایک گلاس پانی پی لیجئے سر میں کیسا ہی دَرْد ہو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہو جائیگا۔    (ہائی بلڈ پریشر کے مریض یہ علاج نہ کریں کہ ان کیلئے نمک کا استِعمال نقصان دِہ ہو تا ہے)

 {۵۷} بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط بِسْمِ اللہِ  رَبِّ الْاَرْضِ وَالسَّمَآءِط بِسْمِ اللہِ  الَّذِیْ بِیَدِہٖ شِفَآءٌط بِسْمِ اللَّهِ الَّذِيْ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَآءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُطمریض کے سر پرہاتھ رکھ کر تین بار یا سات بار یہ دعا پڑھ کر سر پر دم کیجئے ۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شفا حاصل ہوگی ۔  

 دردِ سر، چکر آنے اور دماغی کمزوری کا روحانی علاج

 {۵۸} اُسْکُنْ سَکَّنْتُکَ بِالَّذِیْ لَہٗ مَا فِی اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمطجس کے سر میں دَرد ہو یا چکّر آتے ہوں اس کے سرپر دَرد کی جگہ ہاتھ رکھ کر یہ کلمات سات بار پڑھ کر سر پرپھونک مار دیجئے۔   اسلامی بہن خود اپنے سر کے درد کی جگہ پکڑ لے اوراس کا محرم یا شوہر پڑھ کر اُس کے سر پر پھونک مار دے، مریض سے پوچھ لیجئے ،  اگر ابھی درد باقی ہو تو دوبارہ یہی عمل کیجئے،  چند مرتبہ کرنے سے اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی سر کا دَرد ختم ہو جائے گا اور دماغی کمزوری دور ہو گی مگردماغی کمزوری کیلئے یہ ضروری ہے کہ یہ عمل روزانہ کسی ایک ہی وَقت میں  (مَثَلاًروزانہ دن کے12بجے)  سات دن تک مسلسل کیا جائے۔  

دینی امتحان میں کامیابی کیلئے

 {۵۹}  دینی مدرسے کا طالبِ علم ، امتحان میں کامیابی کے لئے پانچوں نمازوں کے بعد باوُضو ہر باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط کے ساتھ سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص 16مرتبہ پڑھے اور پھراللہ تَعَالٰیسے امتحان میں کامیابی کی دعا مانگے،  اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی اُسے کامیابی  حاصل ہو گی۔    یہ عمل اپنے وطن میں یا بیرونِ ملک جائز ملازمت کے حصول کی خاطرانٹرویو میں کامیابی کے لئے بھی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ کار آمد ہے ۔  

 آفتوں ،    بیماریوں ،   بے روزگاریوں کے دو روحانی علاج

 {۶۰} یَا سَلَامُ: اٹھتے ، بیٹھتے ، چلتے،  پھرتے، باوُضو ، پڑھتے ر ہئے ،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اَمراض وآفات سے نَجات ملے گی اور روزی میں بَرَکت ہو گی۔  

 {۶۱} دائمی مریض ہر وقت یَا مُعِیْدُ پڑھتا رہے،  اَللہ ربُّ العِزّتصحّت عنایت فرمائے گا۔  

خاوَند کو نیک نمازی بنانے کے لیے

 {۶۲} خاوَند بری عادت کا شکار ہو اور گھر میں ہر وقت جھگڑا رہتا ہو تو بیوی ہر باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط کے ساتھ گیارہ مرتبہ سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ پڑھ کر پانی پر دم کرے پھر اپنے خاوَند کو پلائے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شوہر نیکی کے راستے پر گامزن ہو جائے گا۔    (شوہر بلکہ کسی کو بھی اس عمل کاپتا نہ چلے ورنہ غلط فہمی کے سبب پریشانی ہو سکتی ہے) جب جب موقع ملے یہ عمل کر لیا جائے،  دم کیا ہوا پانی کولر میں موجود پانی میں بھی ڈالا جا سکتا ہے ، بے شک خاوَند کے علاوہ اور افراد ِ خانہ بھی اُس میں سے پئیں ، ضرورتاً دوسرا پانی کولر میں ڈالتے رہیں۔  

کینسر کے4 روحانی علاج

 {۶۳}  اوّل آخر گیارہ بار دُرُودِ ابراہیم اور درمیان میں ’’ سُوْرَۃُ مَرْیَم‘‘ پڑھ کرپانی پر دم کیجئے،  ضَرورتاً دوسرا پانی ملا تے رہئے،  مریض وُہی پانی سارا دن



Total Pages: 20

Go To