Book Name:Bemar Abid

نظر اور ہر قسم کے شر سے بچّوں کی حفاظت کیلئے

 {۴۵} باوُضوہرباربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمطکے ساتھ تین تین بار سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ،  سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص،  سُوْرَۃُ الْفَلَق اور سُوْرَۃُ النَّاس  (اوّل آخر تین بار دُرُود شریف)  پڑھ کر بچّوں پر دم کیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بچے نظر لگنے وغیرہ سے محفوظ رہیں گے۔    (یہ عمل روزانہ صبح و شام یعنی دن میں دوبار کرنا ہے )

 مِرگی کے 3روحانی علاج

 {۴۶}  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 66بار روزانہ پڑھ کرمرگی کے مریض پر دم کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہو گا۔   علاوہ اَزیں بخار ،  نزلہ ، زُکام،  کھانسی ہر قسم کے درد اور آنکھوں کی بیماریوں کیلئے بھی یہ روحانی علاج مفید ہے۔    (مدّت ِ علاج:   تا حصولِ شفا)

 {۴۷}  یَا اَللہُ یَا رَحْمٰنُ 40 بار ایک سانس میں پڑھ کرجسے مِرگی کا دورہ پڑا ہو اُس کے کان میں دم کیجئے ،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فوراً ہوش میں آ جائے گا۔  

 {۴۸}  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمطکے ساتھ سُوْرَۃُ الشَّمْس پڑھ کر مرگی والے کے کان میں پھونک مارنا بَہُت مفید ہے۔  

سر کے بال جھڑنے کا روحانی علاج

 {۴۹}  باوُضو ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط کے ساتھ سُوْرَۃُ الَّیْل 41 بار پڑھ کر سَرسوں یا ناریل کے تیل کی بوتل پردم کرلیجئے،  روزانہ سوتے وقت سر پر اس تیل کی مالش کیجئے ۔   کچھ دن مالش کرنے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ سر کے بال جھڑنا بند ہوجائیں گے۔  

داڑھی کے بال جھڑتے ہوں تو اس کیلئے بھی یہ عمل مفید ہے۔    (ضرورتاً اُسی بوتل میں دوسرا تیل شامل کر لیجئے)

گنج دور کرنے کا عمل

          زیتون کے تیل میں شہد ایک چمچ اورپسی ہوئی دارچینی آدھا چمچ ملا کر گنج پر لگایئے۔    کچھ عرصہ مسلسل استعمال کرنے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نئے بال نکلنا شروع ہوجائیں گے ۔  

 سُوجن کاروحانی علاج

 {۵۰} اگر بدن پر کہیں وَرَم یعنی سُوجن ہو گئی ہوتو  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 67بار لکھ  (یا لکھوا) کر اپنے پاس رکھئے یا تعویذ بنا کر پہن لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ وَرَم دُور ہو جائے گا۔  

مُوذی اَمراض سے حِفاظت کا روحانی نسخہ

 {۵۱} لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 76بار کاغذ وغیرہ پر لکھ  (یا لکھوا)  کر آبِ زم زم شریف سے دھو کر پینے والا اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مُوذی اَمراض سے محفوظ رہے گا۔  

کمر کے درد کا روحانی علاج

 {۵۲} فجر کی سنّتوں اور فرض کے درمِیان ہر باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط کے ساتھ 41 بار سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ پڑھئے  ( مدّت :   تا حصولِ شفا)  ایک صاحِب کا کہنا ہے :     ’’ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میں نے یہ روحانی علاج کیا تو میری کمر کا درد چلا گیا۔   ‘‘

آدھے اور پورے سر کے درد کے5 روحانی علاج

 {۵۳} بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط پڑھ کر سر پردم کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ درد جاتارہے گا یہی کاغذ پر لکھ کر تعویذ بنا کر سر میں باندھ لینے سے بھی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہو جا ئے گا ۔  

 



Total Pages: 20

Go To