Book Name:Bemar Abid

ہوئے احتِلام سے بچیں گے۔  

آنکھوں کے اَمراض کے3 روحانی علاج

 {۳۵} یَا شَکُوْرُاگر آنکھوں میں روشنی کم ہو گئی ہو تو 41بار پڑھ کر پانی پر دم کر کےآنکھوں پر یہ پانی ملئے۔    (مدّتِ علاج: تا حصولِ شفا)

 {۳۶}  نظر کمزور ہو جائے یاچلی جائے تو ’’یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ یَا اَللہُ یَا سَلَامُ‘‘ 41 بار (اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف) پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں پانی لے کر دم کرے اورمنہ پر ڈالے اور آنکھوں پر مَلے اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی فائدہ ہو گا۔    (مدّتِ علاج:   مسلسل7دن ) مدنی پھول:   منہ پر ڈالتے وقت کوئی پاک کپڑا وغیرہ بچھا لیجئے تا کہ دم کئے ہوئے پانی کی بے ادَبی نہ ہو۔  

 {۳۷} بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط ہر نماز کے بعدتین بار پڑھ کر اُنگلی پر دم کر کے اپنی آنکھوں پر لگایئے۔    یہ عمل عمر بھر جاری رکھئے ،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بینائی کی کمزوری دُور ہو گی نیز سفید اور کالے موتیے سے بھی حفاظت ہو گی۔     

کان کے درد کاروحانی علاج

 {۳۸} یَا سَمِیْعُ21 بار  (اوّل آخر تین مرتبہ دُرُود شریف)  پڑھ کر مریض کے دونوں کانوں میں پھونک مار دیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ کان کے درد سے چھٹکارا ملے گا۔     (مدّتِ علاج: تا حصولِ شفا)

 نزلہ زکام کا روحانی علاج

 {۳۹} ہر باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمطکے ساتھ سُوْرَۃُ الْفَاتِحہ تین بار  (اوّ ل آخر تین مرتبہ دُرُود شریف)  پڑھ کر تین روز تک روزانہ مریض پر دم کیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّنزلہ زکام سے نَجات حاصل ہوگی۔  

{۴۰}  دل کی دھڑکن بڑھ جانے کا روحانی علاج

سُوْرَۃُ یٰسٓ کی یہ آیت:   سَلٰمٌ- قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ (۵۸) 101 بار،  اوّل آخِر تین تین بار دُرُود شریف پڑھ  (یا پڑھوا) کر کسی کھانے یا پینے کی چیز پر دم کر کے کھایا پی لیجئے ،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شِفاملے گی۔     (مدّتِ علاج: تا حصولِ شفا)

 {۴۱} دل کے سوراخ کا روحانی علاج

           لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 75بار پڑھ کر دل میں سوراخ والے بچّے نیز گھبراہٹ ، دل اور سینے کے تمام مریضوں کے سینے پر دم کرنا بِفَضلہٖ تعالٰی مفید ہے۔  

نظرِ بد کے  3 روحانی علاج

 {۴۲}  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 60بار پڑھ کر دم کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نظرِ بد کا اثر جاتا رہے گا۔    

 {۴۳}  ہرچیز کھانے پینے سے قبل بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط پڑھ لینے کا عادی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ  نظرِ بد سے محفوظ رہے گا۔  

نظر اور درد کا روحانی علاج

 {۴۴}  یَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ 786بار کاغذ پر لکھ  (یا لکھوا) کر تعویذکی طرح لپیٹ کر پلاسٹک کوٹنگ کر کے ریگزین یا کپڑے وغیرہ میں سی کر بازو میں باندھ یا گلے میں پہن لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ  نظر بد کا اثر ختم ہو جائیگا۔    جس کے ہاتھ پاؤں میں درد ہو اُس کیلئے بھی یہ تعویذ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مفید ہے۔  

 



Total Pages: 20

Go To