Book Name:Bemar Abid

زیادہ مقدار میں نہ کھائیے کیونکہ یہ ثقیل (یعنی وزنی)  ہونے کے سبب دیر سے ہضْم ہوتا ہے  (اگرچِہ دوسری چیزوں کو جلد ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے ) ۔  

گردے اور پیشاب کی بیماریوں کے3روحانی علاج

 {۲۸}  وَ قِیْلَ یٰۤاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآءَكِ وَ یٰسَمَآءُ اَقْلِعِیْ وَ غِیْضَ الْمَآءُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُ وَ اسْتَوَتْ عَلَى الْجُوْدِیِّ وَ قِیْلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ (۴۴)   (پ۱۲،  ھُود: ۴۴)  تھوڑا تھوڑاپیشاب بار بار آتا ہو تو اس کیلئے ان آیاتِ مبارَکہ کو لکھ  (یالکھوا) کر بازو میں باندھ یا گلے میں پہن لیا جائے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شفا حاصِل ہو گی۔  

 {۲۹} ایک بار دُرُود شریف پڑھ کر ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط کے ساتھ سُوْرَۃُ اَلَمْ نَشْرَح 7 بار پھر آخر میں ایک بار دُرُود شریف پڑھ کر دم کر دیجئے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّگردے کا درد خَتْم ہو جائے گا۔  

 {۳۰} گردوں کی بیماری کے سبب پیشاب تھوڑا تھوڑاآتا ہو یا پیشاب میں جلن اور چبھن ہوتی ہو اور کوئی دوا کارگر نہ ہوتی ہو تو بارش کے پانی پر باوُضو ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط کے ساتھ سُوْرَۃُ اَلَمْ نَشْرَح گیارہ بار پڑھ کر دم کردیجئے اور دن میں چار بار  (صبح ناشتے سے قبل،  ظہر کے وقت ، عصر کے بعد اور سوتے وَقت)  تین تین گھونٹ وہ پانی پئیں ۔    ہر بارپینے سے پہلے سات بار دُرُودِ ابراہیم پڑھ لیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی گردے کی بیماری اور پیشاب کی جلن وغیرہ دُور ہوجائے گی ۔  

گردے  کی بیماریوں کیلئے طِبّی نسخہ

          روزانہ صبح نہار منہ تین گرام میٹھا سوڈا پانی سے استعمال کیجئے  (طبیب کی اجازت سے)  ،  پیاس ہو یا نہ ہو زیادہ سے زیادہ پانی استِعمال کیجئے۔    گیارہ دن میں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آرام آجائے گا۔    اگر مرض پرانا ہے تو 41دن تک یہ علاج کیجئے۔  

پیشاب میں خون آنے کا روحانی علاج

 {۳۱}  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط هُوَ اللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰىؕ-یُسَبِّحُ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠ (۲۴)   (پ۲۸،  الحشر: ۲۴)   کبھی مثانے یا گُردے میں پتھری کے سبب یا گرم تاثیر والی چیزوں کے کثرتِ استعمال سےپیشاب میں خون آنے لگتا ہے۔    نیزلال مرچ کا زیادہ استعمال پیشاب میں جلن پیدا کرتا ہے ۔     مریض کو چاہئے کہ گرم تاثیر والی چیزوں اور لال مرچوں سے پرہیز کرے۔    ہر دو گھنٹے بعد اوّل آخر تین تین بار دُرود شریف کے ساتھ اوپر دی ہوئی آیتِ مبارکہ تین بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیجئے۔    (مدّت علاج:   تا حصولِ شفا)

ناف کاروحانی علاج

 {۳۲}  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط سَلٰمٌ- قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ (۵۸)   (پ۲۳،  یٰس: ۵۸)

کاغذ پر باوضولکھ  (یالکھوا ) کر پلاسٹک کوٹنگ کرکے کپڑے وغیرہ میں سی کر ناف پر اِس طرح باندھئے کہ ناف کے نیچے نہ جائے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شفا حاصِل ہو گی ۔  

اِحْتِلام کے دو روحانی علاج

 {۳۳}  سُوْرَۃُ نُوْح  سوتے وقت ایک بارپڑھ کراپنے اوپردم کیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اِحتلام نہیں ہو گا۔  

 {۳۴} سوتے وقت دل کی جگہ شہادت کی انگلی سے ’’یا عمر‘‘   لکھنے کی عادت بنایئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شیطان کے دَخْل سے محفوظ رہتے



Total Pages: 20

Go To